YouTube Mistakes to Avoid 104

یوٹیوب چینل بناتے ہوئےنئے یوٹیوبر ان غلطیاں سے بچیں

آج یوٹیوب وڈیو ایس ای او کی ان غلطیوں کے بارے میں بات ہو جائے جن کی وجہ سے ہماری وڈیوز پر اتنے ویوز نہیں آتے جتنے آنے چاہیں تھے

ہماری ایک بڑی غلطی یہ ہے کہ وڈیو بنانے میں جنتا ٹائم لگاتے اتنا ٹائم ہم کی ورڈ سرچ پر نہیں لگاتے اور وڈیو کی اپ لوڈ کرنے کے بعد چند منٹس میں ٹائیٹل لکھ کر پبلش کردیتے ہیں

دوسری بڑی غلطی یہ ہے کہ ہم ، لانگ ٹیل کی ورڈز پر توجہ نہیں دیتے اور، ایسے کی ورڈز پر وڈیوز کو رینک کرنے کی کوشش کرتے ہیں جن پر سخت مقابلہ ہوتا ہے اور نتیجہ میں اپ کی وڈیو رینک نہیں ہوتی اور ویوز نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں، اس لئے لانگ ٹیل کی ورڈ ز تلاش کریں جن پر مقابلہ کم ہو تاکہ آپ کی وڈیو رینک کر سکے،

تیسری غلطی یہ ہے کہ ہم صرف یوٹیوب کے لئے اپنی وڈیو کی “ایس ای او کرے ہیں اور بھول جاتے ہیں گوگل سے بھی آپ کی وڈیو پر ویو آ سکتے گوگل کے لئے ایس ای او کرنے کا ایک خاص طریقہ کار ہے جس سے آپ کی وڈیو گوگل سرچ کے بھی پہلے پیج پرآئے گی اس پر کسی اور پوسٹ پر بات ہو گی کہ یہ کیسے کیا جا سکتا

چوتھی غلطی یہ ہے کہ ہم اپنے وڈیوز کے لئے لائیک، سبسکرائب،ویوز کو زیادہ کرنے پر یقین رکھتے لیکن یہ بھول جاتے کہ واچ ٹائم کی کیا اہمیت ہے اور کو بڑھانے کے لئے ہم کونسی حکمت عملی بنائیں

اگر ہم اپنی غلطیوں کو ٹائیٹل سے گننا شروع کریں تو پانچویں غلطی یہ ہے آپ اپنے کی ورڈ کوجیسے ٹائیٹل کے شروع میں ہونا چاہیتے لانے میں ناکام رہتے ہیں تو ان بھائیوں کے لئے یہ ٹپ ہے جس کے ذریعے آپ اپنے کی ورڈ کو ٹائیٹل کے شروع میں لا سکتے اگر آپ کے کی ورڈ ہیں iPhone 7 اور 7 Plus تو انکو ایسے استعمال کیا جائے کے دونوں ٹائیٹل کے شروع میں آئیں
ہم اسکے ایسے استعمال کرتے رہے ہیں

Which phone should i buy iPhone 7 or 7 Plus
لیکن کیا یہ بہتر طریقہ نہیں ہو سکتے
iPhone 7 or 7 Plus: Which phone should i buy

ہماری چھٹی اور اتنہائی مہلک غلطی جو وڈیو کو تقریبا ” قتل کی کر دیتی وہ ہے ڈسکرپشن کا سہی استعمال نہ کرنا آپ یوٹیوب پر پاکستانی وڈیوز کا جائزہ لیں تو ڈسکرپشن میں ایک آدھ لائین سے زیادہ آپ کو لکھا ہوا کچھ نہیں ملے گا یہ پھر کہیں سے کاپی کیا ہوا پیراگراف مل سکتا ہے، ڈسکرپشن کا سہی استعمال سکھیں تاکہ آپ کی وڈیوزاپنے سہی مقام تک پہنچ سکیں، اور میں نے کئی بار بتایا ڈسکرپشن میں ٹیگز کا استعمال کا کبھی خواب میں بھی نہ سوچنا ورنہ چینل اسے آڑے گا کہ رات سوتے ہوئے بھی آپ کویوٹیوب کے ڈراؤنے خواب آئیں گے

ساتویں غلطی یہ ہے ہم نے کبھی اپنی وڈیو کی سہی کیٹگری منتخب کرنے کی زحمت نہیں کی بس ایک بار ہم سے کوئی وڈیو بن جائے اس کے بعد وڈیو کی شامت آ جاتی ہے کوشش ہوتی ہے کسی طرح اس وڈیو کو یوٹیوب کے سر میں ماریں اور یوٹیوب کا سرپھاڑ دیں، یا سمجھتے ہیں ہم نے وڈیو بنا کر یوٹیوب اور اس کے دیکھنے والوں پر ایسا احسان کر دیا کہ اس احسان کا صلہ وہ ساری عمر نہیں دے سکتے، جب آپ یوٹیوب میں غلط کیٹگری میں اپنی وڈیو ڈال د یتے تو یوٹیوب کی آنکھیں حیرت سے پھٹی کی پھٹی رہ جاتیں اس لئے یوٹیوب پر تھوڑا سا احسان کرکے سہی کیٹگری منتخب کریں تاکہ آپ کی وڈیو سہی رستے پر چلتے ہوئے اپنی منزل پر پہنچ سکے

آپ نے وڈیو اچھی بنا لی، ایس ائی او بھی اچھی کرلی لیکن آپ ایک بات بھول گئے تو سمجھ لیں آپنے آدھے ویوز کھو دیئے وہ ہے تھم نیل، کچھ لوگ صرف اس لئے کامیاب ہیں کہ وہ نہ صرف وڈیو بنانے کا فن جانتے بلکہ تھم نیل کو بناتے ہوئے بھی اپنے تخیل کو اس بلندی تک لے جاتے جہاں دوسروں کی سوچ کے پر جلتے، اگر اپ بھی تھم نیل بنانے کے فن میں مہارت حاصل کرنے کو نہ بھولیں تو آپ بھی ان لوگوں کی فہرست میں گے جہاں دوسرے آپ کے چینل کی کامیابی کی بلندی کو اتنا سر اٹھا کر دیکھیں گے کہ انکے سر سے انکی پگڑی گر پڑے گی

مجھے یقین ہے ہمارے ستر فیصد نے Annotations اورCard کا نام سنا ہوگا لیکن کبھی اسکے بارے میں پڑھنے کی یہ اسکو سہی استعمال کی زحمت نہیں کی ہوگئی تو آج تھوڑی سی زحمت کر لیں اور جاننے کی کوشش کریں امید ہےفائدہ ہوگا

کچھ بھائی اپنی وڈیوز کی کمنٹس آف کردیتے کہ کون پڑھے کمنٹس اور کون ایپرو کرے انکو، ایسا کرنا آپ کی وڈیوز کے لئے کسی صورت بہتر نہیں ہوگا اپنے ویوزپرکومنٹس کی اجازت دیں تاکہ آپ انکے خیالات جان سکیں اور یوٹیوب ان کومنٹس کو بہت اہمیت دیتا اور ہاں سپیم کمنٹس کو ایپرو نہ کریں ورنہ کمنتٹس کرنے والے کا چینل تو جائےگا ساتھ آپ کا چینل بھی ڈوب سکتا ہے
————–
اپ نے دیکھا ہوگا فیس بک پر بہت سے گروپس بنے ہوئے Sub4Subb جس کے ہزاروں ممببرز بھی -ہوتے جہاں لوگ اپنے جینل کا لنک پوسٹ کرتے اور دوسرے اس کو سبسکرائب کرتے


صرف مخصوص گروپ میں ہی نہیں یہ لوگ ہر جگہ پائے جاتے اور اپنے لنکس پرسٹ کرکے چینل ۔سببسکرائب کرنے کی دعوت دیتے،
اس سے چینل کے سبسکرائیرز ضرور بڑھتے لیکن وہ یہ نہیں جانتے ، وہ اپنے جینل کو رفتہ رفتہ موت کی وادی کیطرف روانہ کر رہے، Sub4Sub چینلز کے لئے وہ زہریلا مواد ہے جو رفتہ رفتہ اسکی رگوں میں اتر کو آپ کے چینل کو موت کے دھانے پر لے جاتا ہے

ہم یوٹیوب کی زندگی میں داخل ہونے کے بعد کبھی نہ کبھی اسکا شکار ضرور رہے ہیں، لیکن تجربات نے
ہمیں سکھایا، کسی پر ایسا بوجھ لادنا جو وہ اٹھا نہ سکے سوا ظلم کے کچھ نہیں
سبسکرائیرز یوں تو ایک چینل کی جان ہوتے اور ایک اایک سبسکرائیرز آپ کے لئے خوشیوں کا ایک نیا پیٖام لاتا، اور ایک ایک سبسکرائیر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ آپ کا دل اور خون بھی چینل کے ساتھ بڑھ رہے ہوتے لیکن Sub4Sub سے سبسکرائیرز توبڑھ رہے ہوتے لیکن چینل کی سانسیں کم ہو رہی ہوتیں

آپ سمجھتے ہماری چلاکیون کا یوٹیوب کو پتہ نہیں چل رہا ہوتا، ایسا نہیں ہی یوٹیوب اپ کے چینل کے ہر حرکت پر نظر رکھتا وہ جانتا ہے کیا ہو رہا اور کہاں غلط ہو رہا، اب تو اور بھی زیادہ ایڈوانس ہو گیا ہے اور ہماری حرکات پر اس نے ” شیر” کی نگاہ رکھ لی ہے یہ اور بات ہے سونے کا نوالہ کھلانا تو دور کی بات یوٹیوبرز بےچارے کا روزی روٹی چلانا مشکل ہو گیا

آپ شائد نہ جانتے ہوں وڈیوز کے نیچے سپیم کمنٹس کرنے پر بھی یوٹیوب اپ کا چینل آڑا دیتا اور آپ سوچتے رہتے چینل تو میرا ٹھیک تھا اور وڈیوز بھی میری اپنی تھیں تو پھرکیوں میرا چینل ڈیلیٹ کر دیا گیا

اس کے علاوہ یوٹیوب ایک موقع پر آ کر جان لیتا ہے کہ یہ سبسکرائیرز Sub4Subb سے حاصل کئے گئے ہین اور آپ کے چینل کی رینکنگ کم کر دیتا ہے اور آپ کے ویوز میں نمایاں کمی ہونے لگتی اور اور آپ جان نہیں سکتے میں نے کہاں غلطی کی جس کی وجہ سے ویوز کم ہو رہے

اگر آپ کا اچھا خاصا چلتا ہوا چینل اچانک ویوز کم کرنا شروع کر دے آپ کی وڈیوز کا رینک کم ہونا شروع ہو جائے ، غور کریں کہیں اپ سپیم کمنٹس، اور Sub4Sub میں تو مصروف نہیں آگر ایسا ہو تو جلد از جدل اسکو روکیں ورنہ بوٹیوب آپ کے چینل کو اپنے برف خانے میں بھیج دے گا

دوسروں کی وڈیوز کے نیچے ایسے کمنٹس دینا فوری طور بر بند کریں جیسے میرا چینل سبکرائیر کریں میں نے اپ کا چینل سبکرائب کر لیا ہے وغیرہ
ایک اندزے کے مطابق ایک سبکرائیبر 50-2500 ویوز بر ملتا ہے اور یہ سلسلہ ایسے ہی آگے بڑھتا رہتا ہے جتنے آپ کے ویوز بڑھتے جاتے ہیں ویسے ہی اسی ریشو کےساتھ سبسکرائیرز بھی بڑھتے چلتے جاتے ہیں اور یہ لوگ آپ کی وڈیوز کو پسند کرکے سبسکرائیب کرتے اور اور آپ کو یقین ہوتا ہے کہ آپ کی ہر وڈیو کو یہ ایسے ہی پسند کرتے رہیں گے تو بھر اپنے چینل کو کوالٹی سبسکرائیرز بنانے دیں اپ کا کام صرف اچھی وڈیوز بنانے ہے اور وہ بناتے رہیں سبسکرائیرز کو بڑھنے سے کوئی نہیں ورک سکے گا

————————-

جب ہم نیا چینل بناتے ہیں تو ہماری کوشش ہوتی ہے کسی طرح جلد سے جلد زیادہ سے زیادہ سبسکرائبرز میں اضافہ کیا جائے اور اس جلدی میں ہم بہت سے ایسے کام کر جاتے ہیں جو یوٹیوب کے رولز یا قوائد کے خلاف ہوتے ہیں اور نتیجہ میں ہمارا چینل بند ہو جاتا ہے ایک پوائنٹ سوچا آپ تک پہنچا دوں ، یہ یاد نہیں کہاں پڑھا تھا یا دیکھا تھا، لیکن ذہن میں رہ گیا تو وہ ہےکمنٹس کے بارے میں ایک کمنٹس تو وہ ہوتے جو ہم دوسروں کی وڈیوز کے نیچے اس امید پر کرتے کہ ہمارے سبسکرائیبرز بڑھیں گے یعمی سب فار سب، اس بارے میں پہلے بھی ہوسٹ کر چکی، یہ بہت خطرناک ہے آپ چینل آپ بند ہوسکتاہے، اس لئے پہلی فرصت میں ایسا کرنا بند کریں، ورنہ آپکا چینل کمنٹس سپیم میں آکر بند ہو جائے گا

دوسری بات، اگر آپ ایسے کمنٹس کو ڈیلیٹ نہیں کرتے جوآپکے چینل کی وڈیوز کے کمنٹس میں سبسکرائب کرنےکے میسج کرتے اور آپ ان کوکمنٹس کو پبلش کر دیتے یا بائی ڈیفالٹ وہ پبلش ہو جاتے اور یہ آپ کی وڈیوز کے نیچے بڑھتے ہی چلے جاتے ہیں اور ایک دن یہی دوسرے کے کمنٹس آپ کے چینل کو لے ڈوبتے ہیں اس لئے انکو جلد از جلد ڈیلیٹ کریں
جلدی نہ کریں، آپنے چینل کو قدرتی انداز میں بڑھنے دیں اور یہ یوٹیوب بھی چاہتا، یوٹیوب اب انسان کے قدرتی روئے کو اہمیت دیتا، اس طرح کام کریں جس طرح ایک عام انسان کام کرتا یا ایک اچھا یوٹیوب کام کرتا، نہ کہ ایک ماہ میں سیکڑوں وڈیوز اپ لوڈ کر دینا، وغیرہ وغیرہ ان باتوں کو اب یوٹیوب نہیں مانے گا اور آپ کا چینل سسپینڈ ہونے سے نہیں بچے گا

آپ صرف ایک کام کریں وہ ہے اچھی وڈیوز بنانا اور اچھا میٹا ڈیٹا ،اور کام یوٹیوب نے خود کر لینا وہ آپ کو وہ ویوز اور سبسکرائبرز دینے میں کبھی کنجوسی نہیں کرے گا آپ اس کو اچھی وڈیوز تو دے کر دیکھیں

آپ کہیں گے وہ تو نئے پرانے سیکٖڑوں کمنٹس ہوں گے انکو کیسے ڈیلیٹ کریں گھبرائیں نہیں بہت آسان طریقہ ہے اپنے چینل میں جا کر
Video Manager -> Commnity
پر کلک کریں تو آپ کو کمنٹس نظر آنے لگیں گے
یہاں آپ کو ایک آپشن نظر آ رہی ہوگی Likely spam اس پر کلک کرکے Search Commnerts آپشن آپ کو نظر آ رہی ہوگی اس میں لکھیں subscribe اور وہ کمنٹس سامنے آ جائیں گے جو سبسکرائیب کرنے کا کہہ رہے انکو ڈیلیٹ کر دیں اس کے علاوہ Sub لکھ کر سرچ کریں بہت سے Sub4Sub کے کمنٹس سامنے آ جائیں گے انکو بھی ڈیلیٹ کر دیں
جہاں تک کمنٹس فوائد کی بات ہے تو کمنٹس سے آپ کو انداز ہوتا کہ دیکھنے والے آپ کی وڈیو کو پسند کر رہے کہ نہیں اس کے علاوہ یوٹیوب کی نظر میں کمنٹس ایک بڑا فیکٹر کسی بھی وڈیو کی رینک کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ان کمنٹس کو کبھی ڈیلیٹ نہ کریں جو آپ کی وڈیو کے بارے میں رائے دے رہے ہوں چاہے وہ کمنٹس منفی ہی کیوں نہ ہوں ، یہ سب کمنٹس یوزرز کی انگیجمنٹس کو ظاہر کرتے جس کی یوٹیوب کی نظر میں بڑی اہمیت ہے

—————————-

گوگل نے اپکا اکاؤنٹ ٹرمینیٹ کر دیا ، سب ڈیٹا ضائع، سب ختم ہوگیا اب کیا جائےکیا کریں ؟ ۔
ایسی سچویشن کا اکثر نئے یوٹیوبرز کو سامنا ہوتا اس سے بچنے کے لئے ایک حل پیش ہے
۔
سب وڈیوزضائع ہو گئیں، ساری محنت پر پانی پھر گیا، دنیا اندھیرہو گئی، اب نئی وڈیوز کہاں سے لیں، پرانی وڈیوز کا سارا ڈیٹا تو یو ٹیوب کے قبرستان میں دفن ہو چکا
آپ سوچیں جس نے اپنی وڈیوز بنائی ہوں اور، کسی یوٹیوب کے رول کی وائلیشن کی وجہ سے اسکا چینل آڑجائے تو اسکو ہارٹ اٹیک ہونے کا چانس ہوتا ہے ایک تو چینل گیا اوپر سے وڈیوز بھی گئیں
بہت کم لوگ ہوتے جو اپنے چینل اور اکاؤنٹ کا ڈیٹا اپنے پاس رکھتے وہ سمجھتے بس یوٹیوب پر اپ لوڈ کردیا اب یو ٹیوب انکی ” شہکار” وڈیوز کو ” صدیوں” تک سنبھال کر رکھے گا
یہ اور بات ہے یوٹیوب اگر انسان ہوتا تو کہتا ” اے کتھوں میرے پلے پہ گئے”
کچھ لوگ سوچتے ہیں چلو پہلے اپ لوڈ کر دیتے ہیں وڈیوز جب ٹائم ملے گا ہم دوبارہ ڈاؤں لوٖڈ کر لیں گے ( کچھ لوگ اپنی وڈیوز کمپیوٹر میں سیو نہیں کرتے) اور وہ ٹائم نہیں ملتا کیوں کہ اچانک یوٹیوب آپ کے چینل پر ڈرون حملہ کرتا اور آپ کا آشانہ صفحہ یوٹیوب سے مٹ چکا ہوتا اور آپ افسوس کرتے رہی جاتے لیکن اب کیا ہو سکتا اب تو یوٹیوب چگ گیا کھیت
یوٹیوب میں اپنی ڈاؤں لوڈ کی اپشن نہیں ہے، کچھ سوفٹ وئیرز سے ڈاؤں لوڈ کرنے سے اسکی کوالٹی خراب
ہونے کا خدشہ ہوتا

تو ایسا کریں اپنے
جی میل سے لاگ ان کریں اور نیچے دیئے ہوئے لنک پر جائیں
https://takeout.google.com/settings/takeout/custom/youtube
پھر پیج کے آخر میں ” “next” پر کلک کریں
اور اپنی فائل ٹائپ سلیکٹ کریں
پھر Delivery method” سلیکٹ کریں کہ آپ کو اپنا یوٹیوب کا ڈیٹا کیسے چاہیئے دو تیں آپشنز ہوں گی اپنے پسند کی آپشن سلیک کریں جیسے “add to drive” پھر
“create archive” کلک کر دیں
اسکے بعد
“manage archives”
اور پھر “open in drive” اور
“Takeout” پر کلک کردیں آپ کا ڈیٹا ڈرائیو سیو ہو چکا ہے
——————————————–

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں