Monday, September 25, 2023
ہوماسلامنعت شریفمیرے گھر میں خیرالوریٰ آگئے ہیں

میرے گھر میں خیرالوریٰ آگئے ہیں

یہ کہتی تھی گھر گھر میں جا کر حلیمہ میرے گھر میں خیرالوریٰ آگئے ہیں
بڑے اوج پر ہے میرا اب مقدر میرے گھر حبیب خدا آگئے ہیں

اٹھی چار سو رحمتوں کی گھٹائیں معطر معطر ہیں ساری فضائیں
خوشی میں یہ جبریل نغمیں سنائیں وہ شافع روزجزا آگئے ہیں

ہے سن کر سخی آپ کا آستانہ ہے دامن پسارے ہوئے سب زمانہ
نواسوں کا صدقہ نگاہ کرم ہو تیرے در پہ تیرے گدا آگئے ہیں

مقرب ہے بیشک خلیل و نجی بھی بڑی شان والے مسیح و صفی بھی
کہا جن کو حق نے سراجا منیرا میرے گھر وہ نورخدا آگئے ہیں

خدا کے کرم سے نکیرین آکر کہیں گے زیارت کا مژدہ سنا کر
اٹھو بہر تعظیم نورالحسن اب لحد میں رسول خدا آگئے

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

متعلقہ