tips to grow your youtube channel fast 197

اپنے یوٹیوب چینل کو مزید بہتر کیسے بنائیں

آج بات کریں گے یوٹیوب رینکنگ فیکٹرز پر
۔
پہلے بھی اس موضوع پر بات کرتے رہے۔ لیکن یہ سبجیکٹ ایسا ہے اس میں نئی نئی چیزیں آتی رہیں، نئے نئے تجربات شئیر ہوتے رہتے اور اور یوٹیوب کچھ نہ کچھ اپ ڈیٹ کرتا رہتا تو

آپ کہیں گے میٹا ڈیٹا رینکنگ میں اہم کردار ادا کرتا، تو میٹا ڈیٹا تو بہت سے لوگوں کا اچھا ہوتا لیکن وڈیو رینک پھر بھی نہیں کرتی، اور میٹا ڈیٹا تو اکثریٹ کا اچھا ہوتا پھر کونسی وجہ ہے کچھ لوگوں کی وڈیوز یوٹیوب سرچ میں اوپر رہتیں
کچھ وڈیوزکا ٹائیٹل بھی میعاری ہوتا، ڈسکرپشن میں بھی کوئی خرابی نہیں ہوتی اور ٹیگز بھی بہترین ہوتے لیکن وڈیو یوٹیوب کے سمندر سے سانس لینے کے لئے اوپر تک نہیں آتی اور کہیں کسی کونے میں سسسکتی رہتی
۔
آپ شائد گوگل اور یوٹیوب کی سٹریٹجی کو سمجھے ہوں جب بھی گوگل کوئی نیا آئیڈیا سامنے لاتا تو سب کو قبول کرلیتا، جیسے ایڈسینس شروع شروع میں ہوا کرتا تھا جو بھی اپلائی کیا کرتا تھا اسکو گوگل قبول کر لیتا تھا، جیسے بھی سائیٹ آپ دیکھتے تھے ان پر ایڈ سینس لگا ہوتا تھا
وقت گرزتا گیا ایڈسین میں سختی آتی گئی اور اب وہ وقت ہے بڑی بڑی ویب سائیٹس بھی ایڈ سینس کو ترس رہیں، ایڈ سین نہ ہو گیا امریکہ کا ویزہ ہو گیا
اب گوگل یہی کام یوٹیوب پر شروع کر رہا، ہر آنے والا دن آپ دیکھیں گے یوٹیوب اپنا میعار بلند کرتا جائے گا اور وہ لوگ معیاری کام نہیں کر رہے، وہ سائیڈ لائیں ہوتے جائیں گے کچھ ہی عرصہ میں لاکھوں یوٹیوب
اکاؤنٹ ، یوٹیوب بند کر چکا، اور اگلا قدم شائد اسی رفتار سے ایڈسینس بھی ختم کرتا جائے گا
۔
واپس آتے ہیں یوٹیوب رینکنگ فیکٹرز پر، کچھ عرصہ پہلے یوٹیوب رینکنگ فیکٹرز نام کی کوئی خاص چیزہوا نہیں ہو کرتی ایسی ایسی وڈیوز بھی یوٹیوب کے پہلے پیچ ہر ہوتی تھیں جن میں ” سیو ” نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی تھی، لیکن اب ایسا نہیں گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ یوٹیوب کے مطالبات بھی بڑتے جا رہے
۔
یہ وڈیو اڑا دو اسکا ٹائیٹل ٹھیک نہیں، اس کی ڈسکرپشن میں کمی ہے ، وڈیو اڑ گئی، اسکے ٹیگ ٹھیک نہیں اسکو اوپر پہنچا دو ، اسکے چینل معیاری نہیں ، چینل کو صٖفحہ یوٹیوب سے مٹا دو ، کبھی تو پورا اکاؤنٹ ہی شہید ہو جاتا،
ایسا ظلم تو کبھی چنگیز اورہلاکو خان نے بھی نہیں کیا تھا، برسوں کی محنت کو ایک کلک سے برباد کرنا کونسا انصاف ہے چھوٹی چھوٹی غلطیوں پر اکاؤنٹ ختم کرنا ظلم نہیں تو کیا ہے


صرف میٹا ڈیٹا ہی اب رینکنگ فیکٹر میں اہم نہیں رہا یوٹیوب اب اپ ڈیٹ ہو کر نیکسٹ لیول پر پہنچ چکا وہ نہ صرف میٹا ڈیٹا کی پوری ریکوارمنٹس مانگتا بلکہ کچھ اور باتوں پر بھی توجہ دینے کا کہتا وہ کیا باتیں ہو سکتیں
تو یوٹیوب کوکیا پسند ہے ?
اگر ہم یوٹیوب رینکنگ فیکٹرز کو تین حصوں میں تقسیم کریں تو یہ کچھ اس طرح ہوں گے
۔
1 . میٹا ڈیٹا ( میٹا ڈیٹا کے بارے میں، میں تفصیل سے پوسٹ کرچکی میرے پروفائل کی ٹائم لائن ہر دیکھ سکتے)
۔
میٹا ڈیٹا ایک بنیادی چیز ہے اس کے بٖٖغیر یوٹیوب نہیں جان سکتا آپ کی وڈیو میں کونسا خزانہ چھپا پوا ہے
خزانہ کہا ہونالیکن کہنے میں کیا حرج ہے کچھ لوگ خوش ہو جائیں گے، تو ہم یوٹیوب کو میٹا ڈیٹا کے
ذریقے بتاتے ہیں کہ آپ نے ہماری وڈیو کو میٹا ڈیٹا کے ذریعے ایکسپلور کرنا، لیکن ایک مسئلہ ہے ۔۔
۔
مسئلہ کیا ہے ؟ وہ کچھ ایسا ہے کہ آپ اپنی خستہ عمارت کو میٹا ڈیٹا کا پینٹ کر کے سمجھتے وڈیو رینک کر جائے ، ایسا نہیں ہوتا اب اتنی آسانی سے یوٹیوب کو چونا نہیں لگا سکتے۔
2- واچ ٹائم واچ ٹائم واچ ٹائم واچ ٹائم واچ ٹائم
دیکھیں میں نے واچ ٹائم پانچ بار لکھا مطلب ؟ مطلب یہ کہ یوٹیوب اب ان وڈیوز کو اہمیت دے رہا جس جن وڈیوز کو واچ ٹائم زیادہ ہوتا، اور واچ ٹائم تب ہی زیادہ ہو سکتا جب آپ کی وڈیو ایڈیٹنگ اور وڈیوز بناتے کا ایڈیا اچھا ہوگا اگر آپ ایسا نہیں کر سکتے تو بھول جائیں آپ کی کوئی وڈیو رینک کرے گی بر پھر آپ دوسروں کی چرائی ہوئی وڈیوز ہی چند دنوں تک رینک کری سکیں گے اس کے بعد وڈیو بھی ڈیلیٹ ہو جائے گی اور آپ کا چینل بھی فوت ہو جائے گا ، سو ایسی وڈیوز بنائیں جو دیکھنے والوں کی اپنے حصار میں لے لئے اور وہ ان وڈیوز کوآخر تک دیکھیں
ماہرین کہتے ہیں وڈیو کہ پہلے 10 سیکنڈ اہم ہوتے اگر آپ نے ان دس سیکنڈز میں اپنی وڈیو میں جادو جگا لیا تو دیکھنے والا آگے دیکھنے کا فیصلہ کر لیتا ورنہ آپ کو وڈیو کو دیکھنا چھوڑ کر کسی دوسری وڈیو کی تلاش میں چل نکلتا سو پہلے دو سیکنڈ میں اپ نے کچھ ایسا کرنا کہ ناظر کی توجہ حاصل کری سکیں
۔
یوٹیوب کے ماہرین یہ بھی بتاتے وڈیوز دیکھنے والوں کی اکثریت 3 منٹ 53 سیکنڈ سے اوپر نہیں جاتی اور وڈیو دیکھنا بند کر دیتے سو آپ کی وڈیو کم از کم 3-5 منٹ تک ضرور ہونی چاہیتے، جب آپ دیکھیں کہ آپ ناظر کے دل میں زیادہ عرصہ تک قیام کرنے کی صلاحیت حاصل کر چکے تو 10 منٹ یا اس سے زائد کی وڈیو بنا سکتے اور 10 منٹ کی وڈیو جلد رینک ہوتی ہے
۔
یہ میں اپ کو کسی اور پوسٹ میں بتاؤں گی 5 منٹ کی وڈیو کی کسی طرح کھینچ تان کر 10 منٹ کرنا اور اس طرح یہ کام کرنا کہ دیکھنے والے کو احساس بھی نہ ہو کہ ایسا ہو گیا ہے اور ہمیں وڈیو رینک کرنے میں آسانی ہو اور یوٹیوب بھی خوش ہو جائے
آپ کے چینل میں لفٹ سائئیڈ پر “گوگل اینالیٹک” یہ آپ کے چینل کا وہ آئینہ ہے جو آپ کو بتایا ہے آپ کا چینلز اور وڈیوز کیا کارنامے انجام دے رہے اس کو سمجھنا بڑا ضروری ہے لیکن اس کے لئے بھی ایک پوری پوسٹ کی ضرورت ہو گی اس کے کسی اور دن کے لئے آٹھا رکھتے ہیں۔
کچھ لوگ کہتے، جن کے سبسکرائیبرز زیادہ ہوتے انکو وڈیوز جلد رینک کرتیں کچھ حد تک یہ بات سہی ہے لیکن پوری طرح نہیں کیوںکہ اگر سبسکرائیبرز نے وڈیو پوری نہ دیکھی اور کچھ منٹ یا سیکنڈ دیکھ کر بند کر دی تو اس وڈیو کے رینک ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اب وہی وہڈیو رینک کرے گی جس کو دیکھنتے والے، پورا دیکھنے کی کوشش کریں گے، اور اگر وڈیو کو دیکھ کر جلد بند کر دیا گیا تو یہ وڈیو کے لئے منفی پوائنٹ ثابت ہوگا
۔
اچھا اگر کسی نے آپ کی وڈیو دیکھی اور اگے شئیر کر دی اور لائیک بھی کر دی اور یہ سلسلہ آپ کی نئی وڈیو کے پبلش ہونے کے ساتھ ہی شروع ہو جاتا کوئی لائیک کر رہا کوئی شئیر کر رہا کوئی کمنٹ کر رہا اور یہ سلسلہ کچھ طویل ہو جاتا تو یہ اس وڈیو کا گولڈن پیریڈ ہے ان لمحات میں اس وڈیو کو میں رینک ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا کیوں کہ یوٹیوب اس وڈیو کو مزید لوگوں تک پہنچانے میں آپ کا معاون بن جاتا اور لوگوں کی سجسٹڈد وڈیوز میں آپ کی وڈیو کو اوپر رکھتا اور وڈیو چند دن مین لاکھوں ویوز لے لیتی

آج ہم بات کریں کہ اپنی وڈیو کے لئے بہتریں کی وڈز کیسے نکالنے ہیں ۔
————————————-
اس کے لئے ہم دو دو ویب سائیٹس کو استعمال کریں گے
ایک ہے
keywordtool.io
keywordeverywhere.com
چلیں پھر شروع کرتے ہیں
چلتے ہیں keywordtool.io کی ویب سائیٹ پر یہاں ہم نو وہ کی ورڈ لکھنا جس کے ہمیں مزید کی ورڈز چاہیں جسے ریلیلیٹڈ کی ورڈز بھی کہتے یہاں آپ کو لکھا نظر آئے گا Type a keyword and enter یہاں آپ نے اپنا کی ورڈ لکھنا ، فرض کریں جیسے ہم لکھ دیتے weight loss اور پھر آپ نے دیکھنا ہے کہ آپ نے کونسا ملک ٹارگٹ کرنا اگر آپ انٹرنیشل سرچیزدیکھنا چاہ رہے اور چاہ رہے کہ آپ کی سائیٹ یا چینل پر پوری دنیا سے لوگ ائیں تو آپ نے google.com سلیکٹ کر لینا اور اگر آپ چاہ رہے کے پاکستان میں کونسی سرچ زیادہ ہو رہی تو آپ نے google.com.pk سلیکٹ کر لینا پھر انٹر پریس کر دیں ، weight loss کے ریللیٹڈ کی ورڈز کی ایک لسٹ آ جائے گی ،
ارےےے یہ کیا یہ تو صرف لسٹ ہے نہ Search Volume نہ CPC نہ Competition

اسکا کیا فائدہ آؤیں ٹائم ضائع کیا۔۔ اسکا کیا کریںگے ۔۔۔۔ ہاں تو ویلے لوکو، آگرآپ کو یہ سب مفت دکھا دیں تو کمائیں گے کہاں سے، کیا اپ مفت محنت کروگے یوٹیوب کے لئے نہیں نا تو یہ بھی کچھ کمانے کے لئے بیٹھے ہیں۔۔۔ اچھا روکو آرام سے چلو رش بڑا ہے ادھر ادھر کھو گئے تو کمبھ کے میلے میں کون تلاش کرے گا
چلتے ہیں دوسری سائئیٹ پرلیکن پہلے اس سائیٹ پر کام تو پورا کر لیں اب ان کی ورڈز کو سلیکٹ کرنے کے بعد آپ کو Copy All لکھا ہوا نظر آئےگا اس پر کلک کر دیں سب کی ورڈز کاپی ہو جائیں گے
اس کے بعد آپ نے keywordeverywhere.com پر جانا یہاں لکھا ہوگا انسٹال فار کروم Install for chorme آپ نے یہ ایکسٹینشن انسٹال کرلینی یہ انسٹال ہونے کے بعد براوز کے لفٹ سائیڈ میں اوپر کونے میں شو ہو رہی گی اس پر کلک کر دیں یہاں آپ کو Bulk keyword upload لکھاہوا نظر آئے گا اس پر کلک کر دیں، اس پر کلک کنے سے ایک ونڈو اوپن ہو گی جس پر لکھا ہوگا
اسکی آخر میں دیکھیں لکھا ہوگا
free active API Key
سب سے پہلے API Key کے لئے رجسٹر کریں اس کے بعد پیج پر دیکھیں لکھا ہوگا Setting اس پر کلک کرنے کے بعد API Key کو ویلیڈیٹ کریں اور پھر
جہاں Enter keywords below (separated by comma, semi colon or new line)
اسکے نیچے آپ نے سارے کی ورڈز پیسٹ کر دینے اور Get keyword data پر کلک کر دینا
اب آپ وہ سب دیکھ سکتے جو پہلے سائیٹ میں نظر نہیں آ رہا تھا یعنی Search Volume ، CPC،Competition،

——

یوٹیوب ایونٹ ٹرینڈز پر بات ہو جائے

ٹرینڈز کو ہم مختلف کیٹگریز میں تقسیم کر سکتے ہیں یہ میں نے خود ہی بنا لی ہیں پتہ نہیں ہوتی ہیں کہ نہین آپ کی اسانی کے لئے تقسیم کر لیتے ہیں

ایک ہیں ملکی ایونٹس
دوسرے انٹرنیشنل ایونٹس
ایک اور بھی آپ شامل کر سکتے وہ ہیں مذھبی ایوینٹس
ان کو مزید بھی تقسیم کر سکتے لیکن یہ تین ہی سمجھانے کے لئے بہت ہیں
بتایا نہ بہت ساری قسم کے ایونٹس ہوتے تھوڑا سمارٹ بنیں اور سوچیں کیسے ہمیں پتہ چل سکتا کتنی قسم کے ایونٹس ہوتے انٹرنٹ جس کے پاس ہو اس کے انگلیوں میں دنیا بسی ہوتی ہے ایک کلک سے آپ بہت کچھ جان سکتے
آپ گوگل سرچ سے اونٹس کیلنڈر تلاش کر سکتے ہر ملک کے تہوار اور مختلف قسم کے ” دن” اس میں تاریخوں کے ساتھ درج ہوتے
اور ہمارے یوٹیوبرز کی اکثریت کیا کرتی، اگر ” عید ” آ رہی تو عید سے ایک دن پہلے سوچتے ہیں چلو عید کے بارے میں 2-3 وڈیوز اپ لوڈ کر دیتے ہیں کہ ویوز آ جائیں گے
کہاں سے آئیں گے ویوز، جو جانتے کہ ایونٹس پر کیسے کام کرنا آن کے ویوز آئیں گے کہ آپ کی ویوز آئیں گے
تو پھر کیا کریں ؟

پہلی بات تو یہ ہے کہ کچھ واقعات ایسے رو نما ہوتے ہیں جن پر ہمیں اختیار نہیں ہوتا قدرت کی طرف جو ایک بریکنگ نیوز بن جاتے ان کی تو ہم اسی وقت وڈیو بنا کر اپ لوڈ کرتے کیوں کہ ہیں انکے بارے میں پتہ نہیں ہوتا

دوسرے ایونٹس ہو ہوتے جو ہر سال آیک خاص تارٰیخ کو آتے جس میں مذھبی تہوار بھی ہو سکتے اور علاقائی تہوار اور سپورٹس ایونٹس وغیرہ بھی ہو سکتے
ان ایوینٹس کے کیلنڈر باآسانی آپ کو گوگل میں سرچ کرنے سے مل جائیں گے آب آپ کی مرضی ہے کس ملک کے کس ایونٹس کو اپ نے ٹارگٹ کرنا ہے جیسے کچھ دن پہلے ” ہولی کا تہوار تھا” تو جس جس کو اس بات کا پتہ تھا کہ اس دن ہولی منائی جائے گی انہوں نے کم از کم 20 دن پہلے اس تہوار پر کام شروع کر دیا تھا اور اور ان کی ویڈیوز کےویوز ہولی سے چند دن پہلے ٹاپ پر پہنچ چکے تھے اور ہولی والے دن انکی وڈیوز ہی ٹرینڈز میں نظر آتی ہوں گی
اس لئے اگر ایوینٹس پر کام کرنا ہے تو کم از کم 20 دن پہلے سے آپ کو ان پر کام کرنا ہوگا تاکہ وقت آنے پر آپ ویوز لے سکیں اور اچھے ارننگ کر سکیں

یہ تھے ایونٹ ٹرینڈز پر کچھ ٹپس


آپ آٹھ گھنٹے کی جاب کرتے ، باس کی کڑوی کسیلی باتیں سنتے، ہر موسم میں گرمی سردی برداشت کرکے ٹائم پر جاب پر پہنچتے، لیکن کیا یہ سب آپ اپنے یوٹیوب چینل کے لئے بھی کرتے ؟

آپ ایسا نہیں کرتے اور توقع کرتے لاکھوں ویوز آ جائیں
آپ کبھی کبھار باہر کھانا کھانے جاتے ہوں گے، کسی ہوٹل میں تو آپ کے ذہن میں اپنے شہر کا کوئی مخصوص ہوٹل آتا ہوگا چلو وہاں چلتے ہیں، وجہ کیا ہے ؟ حالانکہ کے شہر میں ہزاروں ہوٹل ہیں وجہ ہے اس ہوٹل کا مخصوص ذائقہ، مخصوص پکوان، اس ہوٹل کا ماحول، اور ہوٹل کی اتنظامیہ کا رویہ سوچیں کوئی آپ کی وڈیوز پر کلک کیوں کرے گا ، کوئی دوبارہ آپ کے چینل پر کیوں آئے گا، جس دن آپ کو یہ بات سمجھ آ گئی آ سمجھیں آپ کے چینل نے کامیابی کا ایک زینہ طےکر لیا یوٹیوب کا اکاونٹ یا چینل آپکی جائداد ہے ، آپ کی جاگیر ہے، اور آپ کی جاب کا حصہ ہے، سہی معنوں میں آپ سوچیں، کیا آپ اپنی جائداد، جاگیر اور جاب سے بھی ایسا ہی سلوک کریں گے جو آپ اپنے اکاؤنٹ سے کرتے ؟ سب کا جواب ہوگا نہیں تو یوٹیوب نے آپ کا کیا قصور کیا ہے ؟ جو آپ اپنے چینل پر ہر ناجائز حربہ آزماتے کہ اس سے ارننگ ہو سکے کچھ لوگ یوٹیوب کو پارٹ ٹائم جاب کے طور پر کرتے کیا آپ اپنی آصل جاب میں بھی ایسا ہی کچھ کرتے جو حشر آپ اپنے یوٹیوب آکاؤنٹ کا کرتے
جب آپ کہیں جاب کرتے اپنا بایو ڈیٹا دیتے ، جاب دینے والے آپ کو بتاتے یہ اس جاب میں اصول ہیں اس پر عمل کرنا ہوگا ورنہ آپ کی جاب خطرے میں ہوگی
یوٹیوب بھی آپ سے صرف ایک چیز کا طلب گار ہے آپ کے بایوڈیٹا میں ایک لفظ لکھا ہو ” ایمان داری”
ھر وہ اپ کو ایک گائیڈ لائن دیتا اس پر عمل کریں لیکن میری طرح شائد ہی کسی نے وہ گائیڈ لائن پوری پڑھی ہو ہمارے دوست سونے کی مرغی کو ایک ہی دن میں حلال کرکے سارے سونے کے انڈے کیوں حاصل کرنا چاہتے ایسا نہیں ہوتا ، مرغی کو زندہ رہنے دیں اور جب تک مرغی کو بیماریوں سے بچائیں گے مرغی سونے کے انڈے دیتی رہے گی
ہماری قوم کا مزاج ہی کچھ ایسا بن گیا ہے کہ شارٹ کٹ کوئی راستہ ملے اور ہم راتوں رات امیر ہو جائیں فیس بک گروپس میں 80 فیصد پوسٹ شارٹ کٹس کی تلاش ہوتی، کوئی ایک ہی دن میں ہزاروں ویوز کی تلاش میں ہے تو کوئی ڈالرز کا ڈھیر دکھا کر اپنے فالورز بڑھا رہا تو کوئی، فیک ایڈسینس سکرین شارٹس سے اپنے فیس بک فرینڈز میں اضافہ کر رہا، ہر دوسری پوسٹ ” ان باکس میں آ جاؤ” پر ختم ہو رہی، جانتے سب ہی ہے کہ کونسا اسے نے ان باکس میں جا کر جادو سے خرگوش نکالنا لیکن نئے آنے والے یوٹیوبرز کو رستہ کون دکھائے ؟

پہلے یوٹیوب کے مقصد کو سمجھیں جب سے یوٹیوب گلوگل کے ہتھے چڑھی ہے اس سائیٹ کو چلانے کا گوگل کا کیا مقصد یے ، یہ تو ہو نہیں سکتا گوگل کروڑوں ڈالر لگا دے صرف آپ کی انٹرٹینمٹ کے لئے، کہ آپ سائیٹ پر آئیں، موزک سنیں، فلمیں دیکھیں کلپس دیکھیں اور چلیں جائیں آپ کا تو کچھ نہیں جاتا یوٹیوب کے اربوں روپے خرچ ہوتے اس سائیٹ کو سنبھالنے میں تو سیدھی سی بات ہے گوگل ، یوٹیوب کا کمرشل استعمال بھی کر رہا وہ آپ کو وڈیو شئیرنگ کی سہولت دیتا، ( اپنی ہوسٹنگ پر اپ سو وڈیوز اپ لوڈ کرتے تو “لگ” پتہ جاتا کتنا خرچہ ہوتا ) کہ اپنی ” شہکار” وڈیوز یوٹیوب کو زینت بنائیں اور خود بھی کمائیں اور یوٹیوب کو بھی کھلائیں یوٹیوب کی نظر میں آپ کے اکاؤنٹ و چینل کی کیا قمیت ہے وہ آپ کی وڈیوز اسکو بتاتیں، جتنا اچھا آپکے چینل کا ٹاپک ہوگا اتنی آپ کی اہمیت ہوگی یوٹیوب کی نظر میں اور یوٹیوب کی نظر میں اس چینل کی اہمیت ہوتی ہے جسکے چینل کا ٹاپک اچھا ہو اور جس پر ایڈورٹائیزر زیادہ ہوں، کچھ چینلز کی وڈیوزپر لاکھوں ویوز ہوتے لیکن ان پر ارننگ کم ہوتی وجہ یہ ہے کہ انکے چینل کی Niche اس قابل نہیں ہوتی کہ ایڈورٹائزر کی توجہ اپنی جانب کھینچ سکے، اور کچھ لوگوں کے ویوز ان ممالک سے ہوتے جن کی یوٹیوب اور ایڈورٹائیزر کی نظر میں ” ککھ” ویلو نہیں تو وہ ان پر آپ کی ارننگ بھی ایسی ہی ہوگی جیسسے وہاں کے لوگ ہوتے اور انکا معیار زندگی ہوتا۔ کبھی کبھار آپ کی وڈیوز پر ایڈز نہیں آتے وجہ یہ ہوتی آپ کی وڈیوز ان ٹاپکس پر ہوتی جن کے لئے ایڈورٹائزر نہیں ہوتے کہ یوٹیوب وہ اشتہارات آپ کی وڈیوزپر چلاسکے اس لئے جب بھی چینل بنائیں یہ دھیاں رکھیں جووڈیوز میں بنا رہا یا بنا رہی کیا اسکے لئے ایڈورٹائزر بھی ہوں گے کہ نہیں ، یا میرے ٹاپک کی اہمیت اتنی ہے کہ اس پر ارننگ اچھی ہو سکے
یوٹیوب ، سرچ انجنز اوپٹیمائزیشن دو طرح کی ہوتی ایک وہ جو آپ وڈیو اپ لوڈ کرنے سے پہلے کرتے اور ایک وہ جو وڈیو اب لوڈ کرنے کے بعد کرتے دونوں انتہائی اہم ہیں اور ہر یوٹیوبر کو اس کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننا چاہیے سب سے پہلے آپ جس موضوع پر وڈیو بنا رہے وہ اس قابل ہو کہ لوگ دیکھنا پسند کریں اسکے لئے ایک تو آپکا وڈیو بنانے کا آئیڈیا جان دار ہونا چاہیئے اور آپ کو وڈیو ایڈیٹر پر کام کرنے پر عبور ہونا چاہیئے، اگر آپ کو وڈیو ایڈیٹنگ نہیں آتی تو آپ جتنا مرضی زور لگا لیں آپ کو وڈیو میں جان نہیں پڑے گی ایسے ہی آگر آپ کا وڈیو بنانے کا آیڈیا اچھا نہ ہوا تو سمجھ لیں آپ کا ٹائم ضائع ہوگیا اس لئے پہلے تو یہ دونوں باتیں سامنے رکھیں پھر جو وڈیوز بنا رہے وہ انٹرنیشنل ویوز کے لئے بنائیں، تاکہ آپ کو ویوز آنے کا چانس زیادہ ہو اور آپ کی ارننگ بھی اچھی ہو کچھ ممالک کا سی پی سی بہت اچھا ہے اگر وہاں سے ویوز آتے تو آپ کی ارننگ کو چار چاند لگ جائیں گے لیکن یاد رہے انٹرنیشل ویوز کے لئے بھی مقابلہ بھی سخت ہوتا
—–
ایک سوال بار بار پوچھا جا رہا ، وہ ہے How to Rank Youtube Video اس بارے میں آپ پہلے ہی ۔ بہت کچھ جانتے ہوں گے مزید چند مفید ٹپس شئیر کر رہی ہو سکتا ہے کسی کے کام آ جائیں یوٹیوب، وڈیوز سپییسفک سائیٹ ہے مطلب اور کا کانٹینٹ ” وڈیوز” ہوتیں۔
تو یوٹیوب پر مقابلہ کس کا ہوا ؟ ظاہر ہے یہاں وڈیوز کا مقابلہ ہے جس کی وڈیو جتنی اچھی ہوگی اسکی وڈیو رینک کرے گی تو پہلی بات یہ ہوگئی کہ وڈیو رینکنگ میں وڈیو کا “بہترین” ہونا ضروری ہوگا کچھ کم معیار کی وڈیو بھی رینک کر جاتیں لیکن کم عرصے کے لئے پھر یو ٹیوب انکو اسی مقام پر پہنچا دیتا جو انکا مقام ہوتا
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے، وڈیو بہترین کیسے بنائئ جائے جو دوسروں کو پسند بھی آئے تو آپ نے سنا ہوگا سیو کی زبان میں کہا جاتا “Content Is King” لیکن ایک اور بات بھی ہے، جو ہم بھول جاتے وہ ہے “Research is Queen” جب تک آپ ریسریچ نہیں کریں گے آپ نہین جان سکتے وڈیو کو بہترین کیسے بنانا اور آپ کے ویورز کیا پسند کر رہے اور انکو کیسی وڈیو چاہیئے، جس دن آپ نے اس راز کو پا لیا کہ آپ کے آڈینس یا ویورز کی کیا پسند ہے آپ نے یوٹیوب کے کامیاب لوگوں کی فہرست میں اپنا نام شامل کر لیا
آپ شاید جانتے ہوں یوٹیوب کی ویب سائیٹ پر ایک سیکنڈ میں پچاس ہزار سے زیادہ وڈیوز سرچ ہوتی ی دیکھی جار رہی ہوتیں تو لوگ کیا سرچ کر رہے، یہ جاننا آپ کے لئے ضرروری ہے
کوئی بھی کام شروع کیا جائے تو انسان شروع میں ہی سب کچھ نہیں جان لیتا، اسی طرح شروع میں آپ کو بھی بہت سے مشکلات پیش ائیں گی، کبھی وڈیو اچھی نہیں بنی گی کبھی سیو آپ سے اچھی نہیں ہوگی اور کبھی ٹاپک آپ سے غلط ہو جائے گا لیکن ایک دن وہ آئے گا آپ اپنے تجربات سے سیکھ لیں گے اس لیے شروع کی غلطیوں سے آپ نے گھبرانا نہیں سب ایسے ہی شروع کرتے اور ایک دن کامیاب ہو جاتے لیکن
کامیاب وہ ہوتے جو یوٹیوب کے میدان میں رہتے ، جو میدان ہی چھوڑ گیا وہ کامیاب کیا ہوگا سو کامیابی کے لئے میدان میں رہیں ایک دن ہوگا کامیاب آپ کے قدم چومے گی
جو یوٹیوب کی فیلڈ میں پرانے ہیں وہ اپنی شروع کی وڈیوز دیکھ کر ہنستے ہیں اور سوچتے ہیں میں اتنی بے کار وڈیوز بنایا کرتا تھا لیکن اب وہ لوگ اپنی فیلڈ میں ماسٹر ہوچکے اور انکی ایک ایک وڈیوز لاکھوں یوزرز کی توجہ اپنی طرف کھینچ رہی
کچھ ٹپس مزید ہو جائیں نئے لوگوں کے لئے
جب بھی آپ یوٹیوب میں سرچ کرتے تو یوٹیوب آپ کو سیجیشن ( suggestion) دیتا کہ یہ بھی سرچ ہو رہا جیسے میں یو ٹیوب سرچ میں ایک لفظ لکھوں “cricket” تو ٹیوب suggestion دے گا
cricket hilights
cricket funny momens
cricket live
cricket videos
cricket fights
وغیرہ وغیرہ
یہ کیسے آتے تو آسان سے بات ہے یہ کی ورڈ یوٹیوب پر سرچ ہو رہے اس لئے یوٹیوب آپ کو بتاتا یہ بھی آپ دیکھ سکتے
سب سے اہم بات :- گوگل کی ورڈ پلینرgoogle keyword planner کا استعمال سیکھیں، کیوں کہ انٹرنیٹ پر جتنی بھی سائیٹس ہیں جو کی ورڈ کے بارے میں بتاتیں وہ گوگل کا ہی ڈیٹا استعمال کرتیں اسلئے آج ہی سے اسکو سیکھنا شروع کریں
آپ کہیں گے اتنا کمپیٹیش ( مقابلہ) ہے یو ٹیوب پر بڑے بڑے پہلوان پڑے ہیں ہم جیسے کہاں انکا مقابلہ کر سکتے ہماری وڈیو کیسے رینک کرے گی، واقعی سوچنے کی بات ہے
تو ہم ایسا کرتے ہم یوٹیوب کے اس میدان میں اترتے جہاں پہلوان ذرا کمزور ہیں اور ہمارے جیتنے کے امکانات زیادہ ہیں مطلب
ہم ان کی ورڈ پر توجہ دیتے جن میں مقابلہ زیادہ نہیں اورہماری وڈیو رینک کر سکتی
اس کے لئے ایک فارمولا ہے جو کامیاب یوٹیوبر استعمال کر رہے آپ بھی یہی طریقہ استعمال کریں وہ کی ورڈ استعمال کریں جس کی ماھانہ 500 سے زیادہ سرچ نہ ہو
یوٹیوب پر اس کی ایکزیٹ میچ 50000 سے زیادہ نہ ہو
گوگل سرچ میں اسکا ایگزیٹ میچ 100000 سے زیادہ نہ ہو
ایگزیٹ میچ سے مراد کی ورڈ کو بریکٹ میں سرچ کرتے ” ایسے ”
اگر آپ ایسی وڈیو بنا رہے جس میں آپ خود بھی موجود ہیں تو اپنے کی ورڈ کو شروع کے جملوں میں 2-3 بار دھرائیں کیوں کہ یوٹیوب اتنا ایڈانس ہو چکا ہے کہ اسکے فلٹرز جان لیتے کہ اپ کی وڈیوز میں کیا کہا جا رہا “وڈیو سیو” کے بارے میں ۔ میں نے پہلے پوسٹ کیا
اسکے بعد چند عام سے لیکن اہم ٹپس جو سب یوٹیوبز استعمال کرتے پھر ایڈوانس ٹپس کی طرج جائیں گے آپ کی وڈیو کا ٹائیٹل ایسا ہونا چاہیئے کو لوگ کہیں اس وڈیو پر کلک کر کے دیکھا جائے، اور آپکا کی ورڈ اس وڈو کے ٹائیٹل کے شروع میں آنا چاہیے
ڈسکرپشن 300- 500 ورڈ کی ہونے چاہیئے اور ڈسکرپشن کے پہلے پیراگراف کے شروع میں اپکا مین کی ورڈ استعمال کی جائے ڈسکریپشن کے اخر میں اپ اپنے ریلیٹڈ کی ورڈز مخلف جملوں میں استعمال کریں اور وڈیو اپ لوڈ کردیں اس کے بعد
روزانہ اپنے چینل پر کم از کم ایک وڈیو اپ لوڈ ضرور کریں اسکا ، اسکا آپ کےچینل ووڈیوز کی رینکنگ پر اچھا اثرپڑتا ہے اور یوٹیوب سوچتا ہے یہ بندہ اپنے کام میں سیریس ہے اور آپ کی وڈیو کے اوپر آنے کے چانس بڑھ جاتے ( اتنا بھی نہ سیریس ہو جانا کہ روز ایک ہے چینل پر 50-50 وڈیوز اپ لوڈ کرو چینل بند ہو جائے گا)
اپنی وڈیو کے پہلے دس سیکنڈز میں ایک annotation لگائیں جس میں اپ اپنا مین کی ورڈ استعمال کریں اور یہی عمل آپ نے وڈیو کے آخری دس سیکنڈز میں بھی کرنا ہے
youtube کی اپشن card استممال کریں
pingler.com پر جا کر اپنا یوآرآیل پنگ کریں
اپنے مخلتف براؤزر کھول کر اپنی وڈیو کو سب براؤزر میں اوپن کریں
اپنےدوستوں اور جاننے والوں کو وڈیو لنک سینڈ کریں تاکہ اس وڈیو کےویو بڑھ سکیں
اور جنتا ہو سکے اسکو سوشل میڈیا کی سائیٹس (فیس بک ، گوگل پلس، ٹؤیٹر، بلاگز) اور اسی دوسری سائیٹس پر شئیر کریں
اپنی وڈیو کے زیادہ سے زیادہ لائیکس ، شئیر، کومنٹس حاصل کرنے کی کوشش کریں
اپنے سبسکرائیبرز میں اضافہ کی پوری کوشش کریں، جس دن آپ کے سبسکرائیبرز کی تعداد ایک ہزار سے بڑھ گئی آپ کے چینل کا بوجھ آٹھانے میں مدد کریں گے، اور ہرنیا آنے والا سبسکرائیبرآپکا بوچھ آٹھانے میں مدد کرے گا
اپنے مین کی ورڈ کے نام سے پلے لسٹ بنائیں اور اس میں اسی موضوع پر بنائی گئی کچھ وڈیوز ایڈ کریں اور اپنی وڈیو کو اسب سے اوپر رکھیں
کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے اگر وڈیو کو ” ان لسٹڈڈ” رکھ کر جتنا زیادہ ویوز لئے جائیں وڈیو کے رینک ہونے کے اتنے ہی زیادہ چانس ہوتے
اب ٹاپک کو “تھوڑا ایڈوانس لیول” کی جانب لے جاتے ہیں
یوٹیوب ایک زمانے میں ان وڈیوز کو اوپر رکھتا تھا جن کے ویوز زیادہ ہوتے تھے، اب یوٹیوب ان وڈیوز کی اہمیت دینے لگا ہے جن کا ” واچ ٹائم” زیادہ ہے
وڈیو بناتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ کیسے وڈیو کی لینتھ زیادہ رکھی جائے کہ دیکھنے والے پوری وڈیو بھی دیکھ لیں اور یوٹیوب بھی خوش رہے، یوٹیوب ان وڈیو کو بہترسمجھتا جنکا واچ ٹائم زیادہ ہوا، یہ آپ کے لئے بھی بہترہے کیوں کہ آپ بڑی وڈیوز میں اشہارات بھی زیادہ چلتے اور ارننگ بھی زیادہ ہوتی واچ ٹائم زیادہ ہونے سے آپ کی وڈیو یوٹیوب کے ” سجسسڈڈ وڈیوز” یا ریلیلیٹڈ” وڈیوز میں آنے شروع ہو ۔۔جائے گی اور اپکی وڈیوز کے ویوز کئی گنا بڑھ جائیں گے یوٹیوب کے ساتھ ساتھ گوگل سرچ سے بھی فائدہ آٹھائیں، لیکن یہ فائدہ اس وقت ہی وہ سکتا جب آپ کی ڈسکرپشن اچھی ہوگئی اور یوٹیوب چاہیے گا اس ڈسکرپشن کو گوگل میں بھی ہونا چاہیے اور آپ کی وڈیو گوگل سرچ میں بھی نظر آنے لگے گی
—-
سب سے پہلے کچھ کنسیپٹ کلئیر کیے جائیں، تاکہ جو کچھ کہا جا رہا ہو اسکی آسانی سے سمجھ آ سکے اسلئے پہلے بات کرتے ہییں اورگینک ٹریفک پر

اورگینک ٹریفک سے مراد وہ ٹریفک ہے جو آپ انٹرنیٹ کے مختلف ذرائع سے حاصل کرتے ہیں اور انکے لئے اپ کو کوئی پیسہ ادا نہیں کرنا پڑتا اس کے ایک اچھی مثال سرچ انجنز سے آنے والی ٹریفک ہے یا آپ دوسرے ذرائع بھی استعمال کرتے ہیں جیسے فیس بک، گوگل پلس وغیرہ
یہ ٹریفک اس وقت آتی جب اپ اپنی ویب سائیٹ پر کچھ کنٹینٹ لکھتے آرٹیکلز لکھتے، وڈیوز بنا کر اپنی ویب سائیٹ میں لگاتے وغیرہ اور اس کنٹینٹ کے نتیجہ مین بغیر کچھ خرچ کئے جو یورز آپ کی ویب سائیٹ پر آتے وہ ایک آرگینک ٹریفک کہلاتی ہے، یہ یہی ٹریفک آپ کی ویب سائیٹ کی جان ہے اور یہ اس وقت تک رہتی جب تک آپ اپنی ویب سائیٹ پر مختلف قسم کا کنٹینٹ بناتے رہیں گے آرٹیکلز ، وڈیوز، امیجز کا اضافہ کرتے رہیں گے تو لوگ سرچ انجنز کے ذریعے، سوشل میڈیا شئیرنگ کے ذریعے اتے رہیں گے اور آپ کی ویب ٹریفک میں اضافہ ہوتا ہے گا جبکہ وہ ٹریفک جس کے لئے آپ پیسے دیتے ہیں اس وقت تک آتی رہتی ہے جب تک اپ اس کے لئے دوسروں کو پیسے نہیں دیتے رہتے
اور یوٹیوب ارگینک ٹریفک کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے

تو ہم یوٹیوب سے ٹریفک کیسے حاصل کر سکتے ہیں اس پر بات کی جائے

لیکن اس سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ یوٹیوب اپنی ٹریفک کہاں سے حاصل کرتا ہے، گوگل اور فیس بک وہ دو بڑی ایسی ویب سائیٹ ہیں جو ڈائریکٹ ٹریفک حآصل کرتی ہیں لیکن یوٹیوب میں یہ خاصیت ہے کہ وہ نہ صرف ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ دونوں ذرائع سے ٹریفک حاصل کرتی ہے اور اس کا دوسرا بڑ سورس سرچ انجنز ہیں جیسے گوگل، بنگ ، یاہو، اور دوسرے سرچ انجنز
یہ سب یوٹیوب وڈیوز کو انڈٍیکس کرتے اور نہ صرف اس کی ویڈیوز انڈیکس ہوتیں بلکہ اس کے تھم نیلز بھی انڈیکس ہوتے اور یوزرز کی ایک بڑی تعداد انکے تھم نیل دیکھ کر یوٹیوب کی وڈیوز پر کلک کرنے پر مجبور ہو جاتی ہے اور یہ ساری ارگینک ٹریفک ہوتی اس کے لئے آنکو کوئی پیسے کسی کو دینے نہیں پڑتے

یوٹیوب اپنے فالورز کو ای میل نوٹیفیکیشن کرکے کو فریش کنٹینٹ یا نئی وڈیوز کے بارے میں بتاتا رہتا جو یوٹیوب کو سبسکرائیب کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ یوٹیوب کے فالورز بار بار یوٹیوب کا وزٹ کرتے رہتے اور آپ کے چینلز کے ویوز میں اضافہ کرتے رہتے

اس کے علاوہ یوٹیوب کی وڈیوز ایک بڑی تعداد میں ٹویٹر، فیس بک، گوگل پلس، پرنٹسٹ، اور دوسری سوشل میڈیا ویب سائیٹ پر کثرت سے شئیر ہوتی رہتیں اور یوٹیوب کے وزٹرز کی ایک بڑی تعداد ٹائٹل ، ٹیکسٹ اور تھم نیل دیکھ کر ان ویب سائیٹس سے آتی ہے اور یہ ایک ریفرل ٹریفک کا بڑا ذریعہ سبب ثابت ہوتیں ہیں

ہم کیسے یوٹیوب سے ٹریفک حاصل کر سکتے

سب سے پہلے ذریعہ آپ کے وہ سبکرائبرز ہیں جو اپ کو وڈیوز کو دیکھنے کے بعد اپ کے چینل کو سبسکرائب کرتے ہیں، اور ان کو آپ کے ویڈیوز کے بارے میں ای میل نوٹیفیکیشن اور فیڈز کے ذریعے بھی بتایا جاتا ہے اور وہ خود بھی آپ کے چینل کی وڈیوز دیکھتے رہتے ہیں، سبسکرائبرز کی ایک خاص بات یہ ہے کہ وہ آپ کے ؤڈیوز کو پہلے پہل بوسٹ کرتے ہیں جو یوٹیوب کی نظر میں بڑا اہم ہوتا ہے کہ آپ کے فالورز ، سبسکرائبرز آپ کی نئی وڈیوز میں کتنی دلچسپی لیتے ہیں اور ان کا واچ ٹائم کیا ہے ار آڈیئنس ریٹینش ریٹ کیا ہے ان باتوں کو دیکھ کر یوٹیوب فیصلہ کرتا ہے کہ آپ کی وڈیوز کو کیا مقام دینا ہے اور کہاں رینک کرنا ہے یہ سب پیرامیٹرز یوٹیوب کی نظر میں بہت اہم ہے اس لئے کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ سبسکرائرائیبرز حاصل کرنے کی کوشش کریں اور یہ تب ہی بڑھتے ہیں جب آپ کی وڈیوز اچھی ہوتی ہیں

دوسری اہم ٹریفک سورس ہے یوٹیوب سرچ

یہ سورس اس لئے بھی اہم ہے کہ اس سے آپ کے نئے وزٹر اور سبسکرائبرز بڑھتے ہیں
اگر آپ یوٹیوب چینل او وڈیوز کی ایس ای او آپٹمائزیشن آچھی ہے تو کوئی وجہ نہیں اپ کے چینل کے ٹریفک اور آپ کی وڈیوز کی انگیجمنٹ ( لائیکس، ڈس لائیکس، کمنٹس شئیرنگ) میں اضافہ نہ ہو اور آپ کی ویڈیوز تیزی سے رینک نہ ہوں اور یہ ہو نہیں سکتا کہ ویورز جو کچھ یوٹیوب سرچ میں سرچ کرنا چاہ رہے وہ آپ کے ٹارگٹ کی ورڈز نہ ہوں

سجسٹڈ ویڈیوز بھی وہ ٹریفک سورس ہیں جو اپ کی وڈیوکے رائیٹ سائیڈ بار میں مزید وڈیوز کی صورت میں آتے ہیں اورآپ کی وڈیوز کے ویوز میں مزید اضافے کا سبب بنتے ہیں یہ سرچ کے بعد دوسرا بڑا ذریعہ ہے جس کی وجہ سے آپ کی وڈیوز پر ویوز آتے ہیں

اس کا طریقہ یہ ہے کہ آپ بھی ویسی ہی وڈیوز بنائیں یا ان ٹاپکس پر وڈیوز بنائیں جو ان دونوں پاپولر ہیں یا مشہور ہیں اور وہی کی ورڈز استعمال کریں جو ان وڈیو کے کی ورڈز ہیں اس کے لئے آپ ان نئی وڈیوز کے کی ورڈز بھی دیکھ سکتے جو چند دن پہلے اپ لوڈ کی گئی اور لاکھوں ویوز لے رہی ہیں اس طرح کرنے سے آپ کی وڈیوز بھی ان وڈیوز دیکھنے والوں کی سجسٹڈڈ وڈیوز کے سائیڈ بار میں نظر آنا شروع ہوں گی اور دیکھتے ہی دیکھتے آپ کی وڈیوز پر بھی ویسے ہی ویوز آنا شروع ہوں گے جیسے دوسروں لوگوں کی وڈیوز پر آ رہے لیکن اس کے لئے اپ کی وڈیو میں چند خصوصیات کا ہونا لازمی ہے جیسے آپ کی وڈیوز کا آڈینس ریٹینش ریٹ اچھا ہونا چاہیے اور آپ کی وڈیوز کو بھی انیشیل بوسٹ مل چکا ہو اور آن کا واش ٹائم بھی اچھا ہونا چاہیئے یہ سب اس وقت ہی ہو سکتا ہے جب اپکی وڈیوز اچھی ہوں اور ویوز کو پسند آ رہی ہوں اور ایک اہم بات ان وڈیوز کو ٹارگٹ کریں جن مقابلے کی وڈیوز آپ خود بنا سکیں اور ایسی وڈیوز کا مقابلہ نہ کریں جن کے ٹاپک کے مقابلے میں وڈیو بنانے کے وسائل آپ نہ رکھتے ہوں

اپنی ویب سائیٹ، بلاگ پر اپنی ویڈیوز کو امبیڈ کریں اور ٹریفک حاصل کریں

نہ صرف اپنے بلاگ اور ویب سائیٹ پر اپنی وڈیوز امبیڈ کریں بلکہ آپ کی ویڈیوز ایسی ہونی چاہیں کہ لوگ بھی ان وڈیوز کو اپنے بلاگ اور ویب سائیٹ پر امبیڈ کرے اس طرح یہ گوگل کو بتایا جا سکتا کہ یہ وڈیوز اس قابل ہیں کہ لوگ ان کو اپنے بلاگز ، ویب سائیٹس پر بھی لگانا پسند کرتے ہیں اور اس طرح‌اپ کو بیک لنکس بھی مل جاتے ہیں جو نہ صرف آپ کی وڈیوز کی اہمیت میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ آپ کی اچھی رینکنگ کا بھی سبب بنتے ہیں خاص طور پر اس وقت جب آپ کا چینل نیا ہو،

کچھ لوگ کہتے ہیں ہماری وڈیوز پر ایڈز کیوں نہیں آتے تو ان لوگوں سے میرا ایک سوال ہے کیا آپ اس دکان سے کچھ خریدنا پسند کریں گے جس کے بارے میں اپ جانتے ہوں کے اس دکان پر ناقص اشیاء فروخت ہوتی ہیں

اس طرح یوٹیوب بھی کسی بھی وڈیو یا چینل کے لئے ایڈز دیتے وقت کچھ باتوں کو مدنظر رکھتا ہے، کیا وہ وڈیوز اس قابل ہیں کہ ان پر ایڈز چلائے جائیں تو ایڈورٹائیزر کو فائدہ ہو سکتا ہے

یوٹیوب آپ کا ساتھ دینے کے لئے تیار ہے وہ آپ کی ہر اچھی وڈیو کو ویوز کے سامنے لائے گا اس کو فیچرڈ وڈیوز کی لسٹ میں ایڈ کرے گا وہ سجسٹڈڈ وڈیوز کی لسٹ میں بھی آپ کی وڈیوز کو لانے کے لئے تیار ہے کیوں کہ وہ آپ کا پارٹر ہے اور آپ کے فائدے کی بات کرے گا لیکن دوسری طرف اپ بھی یوٹیوب کے فائدے کی بات کریں اور ایسی وڈیوز بنائیں جو یوٹیوب ایڈورٹائیزرز کے لئے فائدہ مندہوں

گوگل اور بنگ سرچ سے ٹریفک

گوگل اور دوسری سرچ انجنز ایک بہت بڑا ٹریفک سورس ہے اس کو اپنے چینل کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے گوگل اپنے سرچ کے پہلے پیج پر ایک سے تین وڈیوز کو بھی اس مخصوص کی ورڈ کے مطابق لاتا ہے جس کی ورڈ پر کوئی یوزر سرچ کرتا ہے اس لئے ویڈیوز بناتے وہ اچھی طرح سرچ انجن اپٹیمائزیش کی جاتے اور سرچ انجنز کو بھی مدنظر رکھا جائے تاکہ انکی سرچ ٹریفک سے بھی فائدہ حاصل کیا جا سکے

اس کے لئے آپ کو تھوڑا سی ریسرچ کرنی پڑے گی وہ کونسے ایسے کی ورڈز ہیں جن پر ٹریفک تو بہت ہے لیکن ان پر کوئی اچھی ویڈیو موجود نہیں یا جن کی ورڈز کا کمپیٹیشن لو ہے اور ان پر اچھی وڈیو بنا کر سرچ انجنز سے ٹریفک حاصل کی جا سکتی اور بنگ ، گوگل اس لحاظ سے ایک ہاتھ آگے ہے کہ وہ ویڈیوز کو اپنے سرچ انجن میں امبیڈ کر لیتا اور ویوز اسی سرچ میں وہ ویڈیو دیکھ سکتے جس کی انکو تلاش ہوتی

سوشل میڈیا شئیرنگ

اگر آپکا چینل نیا ہے اور آپ چاہتے ہیں آ پکو جلد از جلد زیادہ سے زیادہ ویوز میں تو آپ کے پاس ایک اچھا سوچل میڈیا شئیرنگ سیٹ اپ ہونا ضروری ہے جس میں فیس بک پیجز، فیس بک گروپس، ٹویٹر، گوگل پلس اور دوسری سوشم میڈیا ویب سائیٹس اور پلیٹ فارم وغیرہ اور ہو سکتا ہے آپ کی اچھی وڈیوز کو مزید شئیر بھی مل جائیں اور دیکھنے والے اگے بھی ان کو شئیر کریں اور یوٹیوب اس کو بھی بڑی اہمیت کی نظر سے دیکھتا ہےاور ویڈیوز رینکنگ میں مدد ملتی

یوٹیوب وڈیوز رینکنگ ٹیکنیکس – چیپٹر -2
———–

کی ورڈ ری سرچ
—-
رینکنگ ٹیکنیکس میں کی ورڈ ریسرچ ایک خاص اہمیت کی حامل ہے اور اگر آپ اگر سہی اور اچھے کی ورڈ اور نچ کا انتخاب کرتے ہیں تو یہ آپ کی کامیابی میں بے انتہا مددگار ثابت ہوگی

کی ورڈ ریسرچ کے اہم اور عام دونوں طریقوں پر بات کرتے ہیں

جب بھی آپ گوگل میں کوئی کیوری یا کی ورڈ سرچ کرتے ہیں تو گوگل آپ کو مزید کی ورڈز کی سیجشن دیتا ہے یہ اس لئے دیتا ہے کہ وہ کی ورڈز زیادہ سے زیادہ گوگل میں سرچ ہو رہے ہوتے یہ بہت ہی ٹارگٹڈ کی ورڈز ہوتے ہیں اس کے علاوہ جب آپ سرچ کرتے تو گوگل کے پیج کے آخر میں مزید ریلیٹڈڈ کی ورڈز بھی آپ کو نظر آ رہے ہوتے یہ سب کی ورڈز گوگل میں بہت زیادہ سرچ ہو رہے ہوتے ہیں اگر ان ری لیٹڈڈ کی ورڈز پر کلک کیا جاتے تو مزید کی ورڈز بھی آپ کو دیکھنے میں ملتے اس طرح آپ کے پاس ایک اچھا کی ورڈز کا سیٹ تیار ہو جاتا اور آپ ان میں سے اچھے اچھے کی ورڈز کو اپنی ویڈیوز کے لئے استعمال کر سکتے اور ان بے بے اندازہ ٹریفک ہوتی انکو رینک کرکے آپ بھی اس ٹریکف کا منہ اپنی وڈیوز کی جانب موڑ سکتے

یوٹیوب کی ورڈ ٹول . گوگل ایڈورڈ ٹول پلینر
—-

شاید دو سال؛ پہلے یوٹیوب کی ورڈ ٹول ہوا کرتا تھا جو اب ختم کر دیا گیا ہے اب آپ کی ورڈ ری سرچ کے لئے گوگل ایڈورڈ ٹول استعمال کر سکتے ہیں اور اس میں ری سرچ کرتے ہوئے فلٹر میں جا کر ” وڈیوز” کی آپشن سلیکٹ کر سکتے تاکہ اپ کو وہ کی ورڈز ملیں جو وڈیوز کے لئے استعمال ہوتے ہیں اس سے آپ کو ان کی ورڈز کے بارے میں پتہ چکے گا کہ وہ کب اور کتنا سرچ ہو رہے اور ان کی ورڈز کی ماہانہ ٹریفک کہاں اور کس جگہ سے آ رہی اور آپ اپنی مرضی سے کسی بھی ملک اور علاقہ کے یوزرز اور ویوز کو ٹارگٹ کر سکتے یہ اس وقت ہر اچھا ایس ای او پروفیشنل اس ٹول کو استعمال کر رہا اورجنتے بھی ٹولز استعمال ہو رہے اسکا ڈیٹا ان ٹولز میں استعمال کیا جا رہا،

تھرڈ پارٹی وڈیو کی ورڈز ٹولز

اس کے علاوہ بہت سے ٹولز آج کل مارکیٹ میں ہیں جو وڈیو کی ورڈز ری سرچ ٹول کے طور پر استعمال ہو سکتے آپ ان سے بھی فائدہ اٹھا سکتے

بیک لنکس رینکنگ

گوگل اپنے الگورتھم کو بہتر بنانے کے لئے مختلف اپ ڈیٹس کرتا رہتا جس میں ایک یہ بھی تھا کہ بیک لنکنگ کو اب وہ اہمیت حاصل نہیں رہی جو پہلے کبھی ہوا کرتی تھی ایک ‌حد تک یہ ٹھیک بھی ہے لیکن بیک لنکنگ کو اس لحاظ سے اب وہ اہمیت حاصل نہیں کہ پہلے پہل ہر بیک لنک کو اہمیت حاسل تھی اب اس کو مزید ریفائیڈ کیا گیا ہے اور اپ کوالٹی بیک لنکس کو ہی گوگل اہمیت دیتا ہے نہ کہ ہر بیک لنک کو جو کسی بھی سائیٹ یا بلاگ پر بنا دیا جائے اسکا ایک کرائیٹیریا مقرر کیا گیا ہے یا ایک معیار مقرر کیا گیا ہے اس معیار پر اترنے کے بعد ہی ایک بیک لنک کی اہمیت ہوتی ہے ورنہ اسے سپیم تصور کیا جاتا ہے

اس لئے ایسے بلاگ اور ویب سائیٹس سے بیک لنک حاصل کرنے کی کوشش کریں جو اچھی شہرت کے حامل ہوں اور آپ چینل کی وڈیوز کے ٹاپک اور نچ کے مطابق ہوں تاکہ دونوں کے درمیان ایک ریلیشن بنتا ہو اور اس ریلیشن کو گوگل بہت اہمیت دیتا کہ جہاں آپ اپنی وڈیو امبیڈ کر رہے ہیں‌ وہ وڈیو اس بلاگ اور ویب سائیٹ کے ٹاپک کے مطابق ہو

آپ بھی اپنے چینل اور وڈیوز کو رینک کرنے کے لئے اپنی ایک ویب سائیٹ ضرور بنائیں جس پر آپ اپنی چینل کی وڈیوز کے مطابق آرٹیکلز وغیرہ لکھیں اور ساتھ ہی اپنی وڈیوز کو امپیڈ کریں تاکہ آپکو اپنی ویب سائیٹ سے بھی ایک بیک لنک مل سکے اس طرح نہ صرف آپ کی وڈیوز کی اہمیت میں اضافہ ہوگا بلکہ آپ کی ویب سائیٹ کی بھی اہمیت بڑھے گی

آپڈیمازینگ دی کنٹینٹ

آپٹیمازنگ ٹائٹلز

ٹائیٹل کی اہمیت ایک بات سے واضع ہوتی ہے کہ یوزر کو صرف ٹائئٹل نظر آ رہا ہوتا ہے جس کو دیکھ کر یوزر فیصلہ کرتا ہے کہ وڈیو دیکھنی ہے کہ نہیں جب تک آپ کا ٹاٹئٹل اچھا نہیں ہوگا اس وقت تک آپ کی وڈیوز پر ویوز آنا مشکل ہوگا اس لئے یوٹیوب کے معیار کےمطابق ٹایٹئل بنائیں جتنے الفاظ کی یوٹیوب اجازت دیتا یہ ایک سو چالیس الفاظ ہوتے اور جنتے الفاظ گوگل میں نظر آ سکتے وہ آپ کو اپنے ٹائیٹل میں ضرور استعمال کرنے چاہیں اور اپنا پرائمری اور سکینڈری کی ورڈ ٹائیٹل میں استعمال کرنا نہ بھولیں یہی کی ورڈ آپ کی وڈیو کو سرچ میں لائے گا ویوز بھی لائے گا اور کوشش کریں ٹائیٹل کے آغاز میں آپنے مین کی وورڈ کو استعمال کریں

ڈسکرپشن

ویسے تو آپ ڈسکریشن میں پانچ ہزار الفاظ لکھ سکتے لیکن اگر انتا نہ بھی لکھیں تو کوئی پابندی نہیں لیکن اتنے ضروری لکھیں جو آپ کے مین کی ورڈز اور اس وڈیو کے موضوع کا احاطہ کر سکیں جو آپ نے ویڈیو میں ڈسکس کیا ہے اور ڈسکرپشن کی پہلی دو لائنز ایک خاص اہمیت کی حامل ہوتی ہیں جب آپ کسی وڈیو کے پیج پر جاتے تو یہ دو لائنز ہی نظر آ رہی ہوتی‌ہیں اس کے کے “شو مور” لکھا ہوتا اس لئے ان دو لائینز کو بہترطریقہ سے استعمال کرنا چاہیے

اس کے علاوہ آپ پیجز کے لنکس ڈسکرپشن میں لکھنا نہ بھولیں جیسے ویب سائیٹ کے لنکس، فیس بک، ٹویٹر کے لنکس وغیرہ اس کے علاوہ اگر آپ کی وڈیو کے ایک سے زیادہ حصے ہیں یا اس وڈیو کے ری لیٹڈ کوئی اور وڈیو آپ کے چینل میں موجود ہے تو اسکا بی لنک آپ دے سکتے اس کے علاوہ آپ پلے لسٹ کے لنکس بھی دے سکتے ہیں

ٹیگز

ٹیگز، وڈیوز کے کی ورڈز ہوتے ہیں جس کے ذریعے یوٹیوب کو پتہ چلتا کہ یہ وڈیو اصل میں کس موضوع پر بنائی گئی ہے اور انہی کی ورڈز کے ذریعے یوزرز سرچ کرکے آپ کی وڈیوز تک پہنچتے ہیں یہ ٹیگز صرف سرچ انجز کو نظر آتے ہیں اور دوسرے فیکٹرز کے ساتھ ساتھ انہی کی ورڈز پر سرچ انجز آپ کی ویڈیوز کو رینک کرتے ہیں
یوٹیوب آپ کو اجازت دیتا ہے کہ آپ پانچ سو چالیس کیریکٹرز کے اندر اندر ٹیگز استعمال کر سکتے ہیں جب میں اپ آسانی سے پندرہ ٹیگز تک استعمال کر سکتے ہیں، کچھ لوگ تین چار ٹیگز استعمال کرنے کو بہت سمجھتے ہیں اگر یوٹیوب اپ کو جتنے الفاظ استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے توکیوں نہ ہو ٹیگز استعمال کئے جائیں

اپنے چینل کی شروعات میں وہ ٹیگز استعمال نہ کریں جن پر ٹریفک تو بہت ہے لیکن ان کا کپیٹیشن یا مقابلہ بھی اتنا ہی زیادہ ہے شروع میں کوشش کریں لانگ ٹیل ٹیگز کا استعمال کریں کیوںکہ آپ کو وڈیوز نہیں ہیں ، انکی کوئی خاص سٹیٹس نہیں نہ ہی کوئی خاص رینکنگ ہے اس لیے آپ کو وڈیوز ان وڈیوز کا مقابلہ نہیں کر سکیں گی جو ہائی ٹریفک اور ہائی کپیٹیشن کی دوڑ میں شامل ہیں ہاں آپ یہ کر سکتے کہ بارہ تیرہ لانگ ٹیل ٹیگز کے ساتھ دو تین ہائی کمپیٹیشن اور ہائی ٹریفک ٹیگز استعمال کر سکتے. اسکا فائدہ یہ ہوگا کہ آپ نے لو کمپیٹشن ٹیگز کو رینک کرنے کی کوشش کی جن پر ٹریفک تو کم ہے لیکن انکو جلد رینک کیا جا سکتا ہے اور جب یہ لو ٹریفک کی ورڈز یا ٹیگز رینک ہو جائیں گے اور آپ کی وڈیوز پر ٹریفک آنا شروع ہو جائے گی چاہے ہو کم ہی ہو لیکن اس سے آپ کی وڈیو کی اہمیت یا ویلو میں اضافہ ہو جائے گا تو نہ صرف آپ کے چینل کی رینکنگ اچھی ہوگئ بلکہ آپ ہائی کمپیٹیٹو یا ہائی ٹریفک کی ورڈز بھی رینک کر سکیں گے اور اگر آپنے شروع میں ہے بڑے کی ورڈز کو ٹارگٹ کر لیا تو سوائے مایوسی کے کچھ ہاتھ نہیں آئے گا، جب ٹیگز یوٹیوب کے الفاظ سے زیادہ ہو جائیں گے تو یوٹیوب بتا دے گا آپ کے الفاظ زیادہ ہیں انکو کم کریں

تھم نیلز
– – — – —
یوٹیوب نہ صرف اپنی سرچ رزلٹ اور سجسٹڈ وڈیوز میں تھم نیل کو دکھاتا ہے بلکہ یہ تھم نیل گوگل سرچ میں بھی نظر آتے ہیں

تھم نیلز جتنے اچھے ہوں گے آپ کی وڈیوز کے ویوز اتنے زیادہ ہوں گے کیوں کہ یہ آپ کی وڈیوز تک جانے کا وہ دروازہ ہیں جس کو کھول کر ہی وڈیوز کو دیکھا جا سکتا ہے ان کو اتنا خوبصورت اور اتنی مہارت سے بناناچاہیے کہ ویوز ان پر کلک کرنے پر پر مجبور ہو جائیں تھم نیلز کے لئے چند ضروری ٹپس جن کو سامنے رکھ کر آپ ایک اچھا تھم نیل بنا سکتے ہیں

تھم نیلز چھوٹے سائز میں بھی خوبصورت نظر آنے چاہیں. یوٹیوب اپ کو بڑے سائز میں تھم نیل اپ لوڈ کرنے کی اجازت دیتا ہے لیکن جب وہ اپ لوڈ ہو کر سامنے آتے ہیں تو انا سائز چھوٹا ہوتا ہے اس لئے انکو اس چھوٹے سائز میں سرچ رزلٹ اور سجسٹڈ وڈیوز میں بھی خوبصورت نظر آنا چاہیے یوٹیوب خود بھی وڈیو میں سے تھم نیل بنا دیتا ہے لیکن وہ نہ وڈیو کی پوری طرح وضاحت نہیں کرتے نہ وہ اتنے خوبصورت ہوتے ہیں جو اپ خود بنا سکتے ہیں اور تھم نیل فائل نیم کو اپنا مین کی ورڈ کے نام پر رکھیں تاکہ جب گوگل امیجز میں سرچ ہو تو آپ کا تھم نیل بھی اس میں سرچ ہو

کلوز کیپشنز
— – — — —–
آپ نے وڈیوز کے ساتھ “cc” “سب ٹائئیٹلز ” لکھا دیکھا ہوگا یہ ککلوز کیپشنز یوٹیوب سرچ میں انڈیکس ہوتے ہیں اور جب کوئی یوٹیوب میں سرچ کرتا ہے تو آگر وہ الفاظ آپ کے کلوز کیپشنز میں موجود ہیں تو آپ کی وڈیو اس سرچ کے نتیجہ میں رزلٹ میں نظ‌ر آئے گی
کسی بھی ویڈیو میں کلوز کپشن کا استعمال ایس ای او کے نقطہ نظر سے بہت اہمیت رکھتا ہے اور یوٹیوب بھی اسکو اہمیت دیتا ہے اس لئے آگر آپ اسکا استعمال کرنا چاہیں تو اپ کی وڈیو کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگا
آپ گوگل میں ” فری سب ٹایٹیل کریایٹر”‌سرچ کر سکتے یا آپ یہاں سے بھی کوئی سوفٹ وئیر یا ویب سائیٹ کا لنک دیکھ سکتے
https://videoconverter.wondershare.com/subtitle/subtitle-maker.html
یہ اپ کے لئے “ایس ار ٹی” فائیلز بنا دیں گے جو اپ نے وڈیو کو اپ لوڈ کرتے ہوئے اس کے ساتھ اپ لوڈ کرنا ہوتا ہے

پلے لسٹس
– — — – – –
جب ایک یوٹیوب چینل میں وڈیوز کی تعداد بڑھ جاتی تو کسی بھی نئے ویورز کے لئے یہ مشکل ہو جاتا کہ وہ بہت سارے وڈیوز میں سے ایک ہی ٹاپک پر اکھٹی وڈیوز دیکھ سکے. یوٹیوب نے یہ سہولت دی ہے کہ آپ کوئی بھی ایسی پلے لسٹ اپنے چینل میں بنا سکتے جن میں آپ کسی بھی مخصوص کیٹگری. ٹاپک، نچ، کی ورڈز، کی وڈیو ایڈ کر سکتے اور یہ کی ورڈز آپ کی پلے لسٹ کے نام میں بھی شامل ہوں تاکہ یوزرز کو چینل میں وڈیوز تلاش کرنے میں آسانی ہو یہاں یہ بھی بات قابل غور ہے کہ اپ کی پلے لسٹ میں کم از کم دس ہونی چاہیں اور نہ صرف آپنی وڈیوز کی پلے لسٹ بنائیں بلکہ دوسرے لوگوں کی وڈیوز کو بھی اپنی پلے لسٹ میں شامل کریں جب آپ کی پلے لسٹ رینک ہو گی اور یوزر آپ کی پلے لسٹ پر کلک کرکے آپ کی وڈیوز دیکھیں گے تو ایک کے بعد دوسری وڈیوز دیکھتے چلے جائیں گے اس طرح آپ کے ویوز میں اضافہ ہوگا

کی ورڈز ان کمنٹس
——

آپ کی وڈیوز کے نیچے آنے والے کمنٹس کی اپنی اہمیت ہوتی ہے ساتھ ساتھ ان کی ورڈز کی بھی اہمیت ہوتی ہے جو آپ کے کمنٹس میں آتے ہیں کیوں کہ سب سرچ انجنز ان کمنٹس کو انڈیکس کرتے ہیں اس لئے کوشش کریں جب بھی لوگوں کو کمنٹس میں ری پلائی کریں ان کی ورڈز کو استعمال کرنا نہ بھولیں جو اپ کی وڈیوکے مین کی ورڈز ہیں اور کوشش کریں لانگ ٹیل کی ورڈز کو ٹارگٹ کریں ان سے اپ کی ٹریفک میں اضافہ ہوگا اور ہائی کپیٹیشن کی ورڈز یا ہائی ٹریفک کی ورڈز کا استعمال نہ کریں کیونکہ ہے ان کی ورڈز کو صرف کمنٹس کی بیس پر رینک کرنا مشکل کام ہے اور کوشش کریں کمنٹس میں ہونے والی ڈسکشن سوالات و جوابات جاری رہیں اس طرح یہ آپ کی وڈیو کو رینک کرنے میں آسانی ہوگی

کی ورڈز ان فائم نیم
– — – – –

وڈیو فائل اور تھم نیل میں اپنے مین کی ورڈز کا استعمال کرنا نہ بھولیں، تھم نیل کی فائل میں میں کی ورڈ کا استعمال بڑا فائدہ مند ہوتا ور گوگل امیج میں وہ تھم نیل اتا اور وہاں سے ایک چھی ٹریفک آ سکتی ہے

پرانی وڈیوز کے ٹائیٹئل اور کی ورڈز تبدیل کرنا
– – – – – –
اگر کے چینل میں بہت سی ایسی وڈیوز ہوں گے جن کے ویوز بہت عرصہ گزرنے کے بعد بھی نہیں بڑھے اور انکے کے کی ورڈز کوشش کرنے کے باوجود رینک نہیں ہوئے تو آپ انکو دوبارہ نئے ٹائئیل اور ٹیگز کے ساتھ کوشش کریں اور کوشش کریں ایسے کی ورڈز یا ٹیگز کا استعمال کریں جو لو کپیٹیشن کے ہوں اور لانگ ٹیل کی ورڈز ہوں خیال رہے ان کی ورڈز کو آپ نے نہیں چھیڑنا جو رینک ہو چکے ہیں اور ان ٹیگز کو تبدیل کرنا ہے جن کی رینکنگ نہیں ہےاس کے لئے آپ یوٹیوب انیلیٹکس کا استعمال کریں پرانی وڈیوز کو رینک کرنا آسانی ہوتا ہے اس لئے اپ اس طریقے سے فائدہ اٹھا سکتے

چینل ٹریلر

چینل ٹریلر میں اپ نے نئ وڈیو کا لنک ایڈ کریں اور ٹریلر میں‌اپنی نئی آنے والی وڈیوز کا تعارف پیش کریں اور نئے آنے والے یوزرز کو سبسکرائبر کرنےکا کہیں اور اس میں نئی وڈیو بھی آپ ایڈ کر سکتے یا کوئی اپنی نئی وڈیو کو بھی پروموٹ کر سکتے

انگیجمنٹ ٹیکنیک

کال ٹو ایکشن – ود ان دی وڈیوز –
– —
کل ٹو ایکشن سے مراد آپ یہاں یہ لے لیں کہ وڈیو میں یوزر کو کسی ایکشن کا کہنا جیسے انکو سبسکرائریب کرنے کا کہنا، ان کو کسی دوسری ڈیڈیو کو دیکھنے کا کہنا، وغیرہ لیکن ایسا کرتے ہوئے ویوز کو یہ نہ لگے کہ ہم انکو مجبور کر رہے یا وہ ہمارے لیے ایسا کریں ہیں کہ وہ ایسا کریں بلکہ ان کو لگے کہ ان کے فائدے کی بات کر رہے ہیں جیسے ہم انکو کہہ سکتے آپ اس چینل کو سبسکرائیب کریں تاکہ وہ نئی آنے والی وڈیوز دیکھ سکیں یا اپکو اگرکوئی بات سمجھ نہیں ا رہی تو آپ کمنٹس میں کوئی سوال کر سکتے تاکہ ہم آسکو آپ کو جواب دے سکیں اسطرح ہم یوزر سے اپنے ریلیشن شپ کو بھی مضبوط کر سکتے

ان وڈیو پروگرامنگ
– – —

واٹر مارک
اس وقت یوٹیوب نے دو اہم آپشنز دی ہیں جن کی مدد سے ہم وڈیوز کے اندر کچھ پروگرامنگ کر سکتے ہیں جن میں واٹر مارک بھی ایک ہے جس کے ذریعے ہم کسی کو سبسکرائیب کرنے کا کہہ سکتے جیسے ہی یوزر آپ کے واٹر مارک پر اپنے ماؤس کا پوانٹر لے جاتا ہے واٹر مارک کےاوپر سبسکرائب لکھا ہوا آ جاتا ہے اس آپشن میں اپ کو بھی امیج اپ لوڈ کر سکتے ہیں جو اپ کی وڈیوز کو یا آپ کے چینل کو ری پریزنٹ کرتا ہے

فیچرڈ وڈیو

اس کے علاوہ فیچرڈ وڈیوز کا آپشن بھی ہے جس کے ذریعے آپ اپنے چینل اور وڈیوز کو پروموٹ کر سکتے ہیں اور اپنی ویور شپ اور رینکنگ کو بوسٹ کر سکتے ہیں

یوٹیوب وڈیوز میں کارڈز کا استعمال

یوٹیوب کارڈ کے استعمال بھی اپ اپنی وڈیوز کے ویوز بڑھا سکتے ہیں وڈیو میں کارڈ کی آپشن کے استعمال سے آپ اپنے ویورز کو کسی دوسری وڈیو پر بھیج سکتے کسی اپنی پلے لسٹ پر بھیج سکتے، اور واپنی ویب سائیٹ پر بھی بھیج سکتے اس کا طریقہ بہت آسان ہے اپ ، کارڈ ایک ایسا انیوٹیشن بار ہوتا ہے جس میں اپ چھوٹا اس ےتھم نیل اور اس کے نیچے کچھ الفاظ کا اضافہ کر سکتے یہ آپ وڈیو میں کسی بھی جگہ بھی کچھ وقت کے لئے لگا سکتے ویورز اس پر کلک کرکے کسی بھی دوسری وڈیو، پلےلسٹ، یاویب سائیٹ پر جا سکتے ہیں

کارڈز کو وڈیو کے شروع کے پہلے دس فیصد مکمل ہونے کے بعد استعمال کیا جاتے تو زیادہ فائدہ مند رہتا کیوں کہ بہت سے لوگ ویڈیوز کو پورا نہیں دیکھتے اس لئے انکو کسی اور ویڈیو کو دیکھنے کی آپشن دینا ایک فائدہ مند عمل ہے

لائیکس اور ڈس لائیکس

جب کوئی آپ کی ویڈیو کو پسند کرتا ہے تو لائیک بٹن پریس کرکے اسکا اظہار کرتا ہے ویسے ہی اگر کسی کو آپ کی وڈیوز پسند نہیں آتی تو وہ ڈس لائک کا بٹن دبا کر اسکا اظہار کرتا ہے اس سے آپ کو اندازہ ہوتا ہے کہ آپ کے فالورز اور یوزرز آپ کی وڈیوز کو پسند کر رہے یا نا پسند کر رہے

جب آپ کی وڈیوز کے لائیک برھتے ہیں اور یہ لائیکس آصل اور اورگینک ہوتے ہیں تو یوٹیوب آپکی رینکنگ میں اضافہ کرتا ہے ایسے ہی اگرآپ کی وڈیوز کے ڈس لائیکس بڑھ رہے تو اسکے اثرات آ کی وڈیڈو کی رینکنگ پر ضرور پڑ رہے ہوتے
لیکن یہاں یہ بات بھی یاد رکھیں کہ چند ڈس لائکس آپ کی وڈیوز کی رینکنگ پر برے اثرات نہیں ڈالتے کیونکہ گوگل جانتا ہے کہ آپ جتنی بھی اچھی وڈیو کیوں نہ بنا دیں آس کو ڈس لائیکس بھی ضرور ملتے ہیں یہ بھی آ پ کی وڈیو کی یوزر انگیجمنٹ کو ظاہر کرتے ہیں ہے یہ بھی یوزر کے اظہار کو ظاہر کر رہے ہوتے ہیں
اس کے اثرات اس وقت برے ہوتے جب آپ کی ڈس لائیکس کی تعداد لائیکس کے مقابلے میں زیادہ ہو اور اگر لائیکس اور ڈس لائیکس میں ایک توازان ہے تو یہ ڈس لائیکس بھی آپ کی وڈیو کی رینکنگ میں اضافہ کریں گے لیکن یہاں ایک بات یاد رکھنی ہے کہ لائیکس اور ڈس لائیکس اصلی ہونے چاہیں اور کیسے کو پیسے دے کر یہ لائیکس حاصل نہ کئے گئے ہوں نہ کسی سوفٹ وئیر یا کسی اور مصنوعی ذریعے کو استعمال نہ کیا گیا ہو ہو لائیکس جو بٍغیر ویڈیو کو دیکھے حاصل کئے جاتے ہیں وہ آڈینس ری ٹینشن کو کم کرتے ہیں اور آپ کی وڈیوز کی رینگک کم سے کم ہوتی جاتی ہے کیوں کہ آپ کی وڈیوز کی رینکنگ اس وقت بڑھے گی جب اپ کو ویوز آپ کو وڈیو کو پورا دیکھے گا اور کوئی آپ کو ودیو کو بفیر دیکھے لائیک کرے گا اور چلا جائے گا تو آڈینس ریٹینشن کم ہو جائے گی یہ آپ کی وڈیوز اور چینل کے لئے نقصان دہ ہے

ویوز اور آڈینس ریٹینشن

آپ کی وڈیوز کے ویوز وڈیوز ک و رینک کرنے میں بڑا کردار ادا کرتے ہیں جنتے زیادہ ویوز اتنی زیادہ اپ کی رینکگ میں اضافہ انتا زیادہ آپ کی وڈیو سرچ رزلٹ میں زیادہ آئے گی لیکن یہاں ایک اہم بات کبھی ویوز خریدنے کی کوشش نہ کریں جعلی یا نقلی ویوز آپ کی وڈیوز کا آڈینس ریٹینشن کم کر دیں گے اور فائدہ کے بجائے نقصان ہوگا اور آپ کی رینکنگ اوپر جانے کے بجائے نیچے آتی جائے گی
یوٹیوب اس بارے میں بہت سنجیدہ ہے ان لوگوں کے چینلز ٹرمینیٹ کرنے میں جو یوٹیوب کی کمیونیٹی گائیڈ لائین کے خلاف حرکات کر رہے

کمنٹس اور رینکنگ

کسی بھی وڈیو کے نیچے ویورز کے کمنٹس اس بات کی نشاندھی ہوتی ہے کہ آپ کی وڈیوز ایک قابل ہیں کہ کوئی اپنا قیمتی وقت نکال کر اپنے الفاظ میں اپنی رائے کا اظہار کرے
اس میں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ چاہے کمنٹس آپ کی وڈیو کے خلاف ہو یا حق میں اپ کی وڈیو کی ریکنگ کے لئے اچھا ثابت ہوگا کنٹس کرنے کا ایک فائدہ اور بھی ہوتا ہے جو کچھ کہا جا رہا ہوتا ہے وہ گوگل اور دوسری سرچ انجنز انڈیکس کر رہی ہوتی ہیں اور اس طرح ہر نیا کمنٹ اور اس کے کی ورڈز آپ کے وڈیو کو نیا کنٹینٹ فراہم کر رہے ہوتے ہیں لیکن یہاں بی شرط یہ ہے کہ یہ سب کچھ اصل میں کیا گیا ہو اور کوئی جعلی طریقہ استعمال نہ کیا گیا ہو کوئی فیک اکاونٹ اور فیک کمنٹس نہ ہو یہ باتیں یوٹیوب سے زیادہ دیر تک چھپ نہیں سکتیں

یہ کمنٹس کیسے حاصل کئے جا سکتے تو اسکا جواب ہے وڈیو میں آپ یوزر سے کہہ سکتے کہ اپنے سوالات کمنٹس سیکشن میں لکھ سکتے تاکہ انکو جواب دیا جا سکے انکو اپنی معلومات کے اطہار کے لئے کہا جا سکتا ان سے تجاویز کی درخواست کی جا سکتی ہے یا ان سے پوچھا جا سکتا انہوں نے اس وڈیو کے بارے میں کیا محسوس کیا انکی رائے لی جاسکتی اس کے علاوہ آپ ان تمام کمنٹس کے جواب دیں جو آپ کی وڈیوز کے نیچے کئے گئے ہوں چاہے وہ ایک لفظ یا ایک لائین کا ہی کیوں نہ ہو کسی کی تنقید کا برا نہیں منایا جا سکتا انکو بھی نہایت آرام سے جواب دیا جا سکتا کہ آپ کی رائے ہمارے لئے بہت معنی رکھتی اگر آپ انکوب بہتر جواب دیں گے تو وہ بار بار آپ کے چینل کو رخ کریں گے کیوں کہ آ پ نے انکو اپنے ہونے کا احساس کروایا وہ دوبارہ کمنٹ کریں گے اور اپ کو وڈیو کو ریکنگ بوسٹ ملے گا

سبسکرائیبرز

سبسکرائیبرز اصل میں آپ کی چینل کو چلانے میں اپ کی مدد کرنے والے لوگ ہیں جو آپ کی ہر وڈیو ویوز کا ابتدائی بوسٹ فراہم کرتے ہیں اور آپ کی وڈیو کو ریکنک کروانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، آپ کی وڈیوز کو لائیکس ، شئیر ، کمنٹس دیتے ہیں یہ سب کسی بھی وڈیو کو رینک کرنے کے لئے ضروری ہوتا یہی وجہ ہے آپ کے لئے سبسکرائیبرز بڑھانے اور انکے ساتھ ریلیشن شپ قائم کرنا کتنا ضروری ہے اس لئے ویوز میں اپ نئے لوگوں کو چینل کو سبسکرائیب کرنے کا ضرور کہیں اور ہر وہ ایکشن کریں جو آپ کے لئے سبسکرائیبرز لا سکے وڈیو میں اگر آپ خود نہیں ہیں تو ڈسکرپشن میں اپ انکو کہہ سکتے اپ کسی بینر لکھ کر کہہ سکتے اپ وڈیو میں لائن کا اضآفہ کر سکتے جس میں لکھا جا سکتا

آپ کے چینل کی ریٹنگ میں سبسکرائیبرز بہت کردار ادا کرتے جتنے زیادہ سبسکرائیبر ہوں گے اتنا آپ کے چینل کی ریٹینگ میں تیزی سے اضافہ ہوگا جتنی آپ کے چینلز کی ریٹینگ بڑھے گی یوٹیوب اپ کے چینل میں فیچرز کا اضآفہ کرتا چلا جائے گا اور یوٹیوب آپ کے سبسکرائیبرز کے فیڈز میں اور ای میل کے نوٹیفیکیشن کے ذریعے آپ کی نئی وڈیوز کے بارے میں انکو بتاتا رہے گا اور وہ بار بار آپ کے چینل کا وزٹ کرکے ویوز بڑھانے کا سبب بنتے رہیں گے اور آپ کی رینکنگ، ارننگ، ریٹنگ سب کچھ بہتر ہوتا جائے گا

لائیکڈ وڈیوز

جب کوئی آپ کی وڈیو وکو لائیک کرتا ہے تو یہ وڈیو اسکے لائیکڈ وڈیو پلے لسٹ میں چلی جاتی ہے اور اس سے آپ کی ریکنگ میں تھوڑا بہت فرق پڑتا ہے لیکن اتنا خاص فرق نہیں پڑتا لیکن یہ آپ کی وڈیوز کی اہمیت کو ضرور ظاہر کرتا ہے

آڈینس ریٹینشن

آڈینس ریٹینشن اگر کہا جائے سب یوٹیوب وڈیوکی رینکنگ فیکٹر کا سب سے اہم فیکٹر ہے تو یہ بے جا نہ ہوگا اس سے مراد یہ ہے کہ آپ کے ویوز آپ کے وڈیوز کو کتنے فیصد ٹائم تک دیکھتے ہیں فرض کریں یا آڈینس ریٹینشن سے مراد ودیو کا وہ ایوریج ٹائم ہے جو ویوز دیکھ ریکھ رہے ہیں اور یہ جتنا کم ہوگا اتنا آپ کی وڈیوز اور چینل کے لئے نقصان دہ ثابت ہوگا اور جتنا زیادہ آڈینس ریٹینشن ہو گئی اتنے آپ کو وڈیوز اور چینل کے ریکنگ میں اضافہ ہوگا اگر یوٹیوب پر ایک ہے ٹاپک کی مختلف چینلز کی وڈیو میں اپ کی وڈیو زیادہ دیر تک ویوز دیکھ کررہے تو آپ کی وڈیو کا رینک دوسرے چینلز کی ودیوز سے زیادہ ہو گا یہ اس وقت ہی ہو سکتا جب آپ کی وڈیوز کی کوالٹی اچھی ہو لیکن اس کے علاوہ بھی کچھ ٹیکنیکس ہیں جو آپ کو وڈیوز کی آڈینس ریٹینشن کو بہتر کر سکتی ہیں
جیسے آپ ویوز کو کہہ سکتے اس وڈیو کو آخر تک دیکھیںتاکہ آپ کو اس وڈیو کے نقاط سمجھنے میں دشواری نہ ہو یہ بھی کہہ سکتے کہ آپ اس وڈیو کے آخر میں اس موضوع کی کوئی خاس بات بتانے والے

فیس بک

جیسا کہ ہم جانتے ہیں فیس بج گوگل کے بعد دنیا کے سب سے مشہور وئب سائیٹ ہے اور دنیا کے بہت سے بڑا سوشل نیٹ ورک ہے اسکا نہ صرف میڈیا شئیر کمال کا ہے بلکہ یہ آپکو وڈیو اپ لوڈ کرنے کی بھی سہولت دیتا ہے اور اگر آپ کا یوٹیوب چینل ہے تو یہ آپ کے لئے اشد ضروری ہے کہ آپ کا ایک فیس بک فین پیج اور فیس بک گروپ بھی ہونا چاہیئے جس پر آپ اپنے چینل کی وڈیوز شئیر کر سکیں کیوں کہ فیس بک ہی وہ سوشل میڈیا ہے جو آپ کو وڈیوز کے لئے ٹریفک لا سکتا ہے اور اگر آپ کی وڈیوز اچھی ہوئی تو فیس بک کے یوزرز انکو مزید شئیر کریں گے اور آپ کی وڈیوز دنوں میں مشہور ہو جائیں گئی اور یہیں سے آپ کو سبسکرائیبرز بھی ملیں گے ویسے تو دوسرے سوشل پلیٹ فارمز بھی ہیں جیسے ٹویٹر، گوگل پلس، پنٹرسٹ، اور انکے اپنے ذرائع ہیں لیکن کوئی بھی فیس بک کے نزدیک نہیں پہنچ سکتا ، فیس بک آپ کو فوری ٹریفک دینا کے بہترین ذریعہ ہے، اپنے فیس بک فین پیج پر آپ وہ سب کریں جو آپ کے لئے لائیکس لا سکے اور آپ کی وڈیوز کے علاوہ جو بھی کنٹینٹ آپ پوسٹ کریں وہ وائرل ہو سکے جتنے زیادہ آپ کے فالورز بڑھیں گے اتنے زیادہ آپکا یوٹیوب چینل بھی فیس بک پیج کی وساطت سے مشہور ہوگا

فیس بک گروپس ایک طرح کی کمیونیٹی ہوتی ہے اور ہر گروپ ممبر اس میں پوسٹ کر سکتا ہے اگر آپ ایسی وڈیوز پوسٹ کریں جو میں کوئی سوال کیا جائے تو فیس بک فالورز اس کا جواب ضرور دیں گے آپ کبھی کبھار ایسی وڈیوز پوسٹ کریں تو آپ کا پیج اور گروپ بہت جلد ترقی کرے گا اور فیسبک ڈسکرپشن اچھی لکھیںاور اسکو اپ ڈیٹ کرتے رہیں

ٹویٹر

ٹویٹر، اسے لوگوں کے لئے ہے اور انکو سوٹ کرتا ہے جن کے پاس ٹائم کم ہوتا ہے اور وہ صرف اپ ڈیٹ دیکھنے کے لئے ٹویٹر کو استعمال کرتے ہیں جو جن الفاظ میں آپکو دن بھر کی اپ ڈیٹ دیتا رہتا ہے ٹویٹر پر لمبی لمبی پوسٹ نہیں‌ہوتیں چند الفاظ کی ٹویٹ ہوتی ہیں جن سے آپ اپ ڈیٹ لیتے رہتے ہیں اس سوشل میڈیا پر لوگ وڈیوز پر کم توجہ دیتے ہیں اس لئے اگر آپ سوشل میڈیا سٹریٹیجی اپنا رہے ہیں تو فیس بک اور گوگل پلس پر زیادہ توجہ دیں اور ٹویٹر پر زیادہ سے زیادہ آپ یہ کر سکتے ہیں کہ امیجز یا ٹیکسٹ کے ذریعے فالورز کو اپنی جانب توجہ دلا سکتے ہیں

گوگل پلس

گوگل پلس، گوگل کی ہی پراڈکٹ ہے اور اسکا ہی میڈیا ہے اس لئے یوٹیوب کے ساتھ اسکا قدرتی ریلیشن شپ ہے کہ دونوں کوگوگل ہی آپریٹ کرتا ہے اگر آپ اسکا مقابلہ فیس بک سے کریں تو یہ فیس بک کی طرح آپ کے لئے یوزر تو نہیں لا سکتا لیکن پھر بھی یوٹیوب کے ساتھ اسکا ہونا اب لازمی ہوگیا ہے اور یوٹیوب کی ہر وڈیو اپ گوگل پلس پر شئیر ہوگی اور گوگل پلس کا پروفائل ، یوٹیوب چینل کے ساتھ اب لازمی جز ہے اب جو کمنٹس اپ یوٹیوب کی وڈیو کے نیچے کریں گے وہ گوگل پلس پر بھی شئیر ہوں گے اور جو بھی آپ کی وڈیو کے نیچے کمنٹ کرے گا اسکا گوگل پلس پروفائل ہونا لازمی ہے گوگل چاہتا ہے کہ وہ یوٹیوب کو گوگل پلس کے لئے استعمال کرے اور گوگل پلس کی ٹریفک کو یوٹیوب کے لئے استعمال کرے اس لئے ضروری ہے کہ گوگل پلس کو اہمیت دی جائے

یوٹیوب اینالیٹکس

جب ہم اپنے چینل کے ڈیش بورڈ میں جا کر اینالیٹکس پر کلک کرتے ہیں تو یوٹیوب اینالیٹکس کی آپشنز کی ایک لسٹ آپ کے سامنے آ جاتی ہے جس میں کچھ آپشنز آپ کے لئے اتنہائی اہم ہیں اور ان آپشنز کو سامنے رکھ کر آپ آپنے چینل کو مزید ترقی دے سکتے ہیں
ٹریفک سورس، یوٹیوب اینالیٹکس کی سب سے اہم آپشن ہے اس آپشن کی مدد سے ہم اپنے چینل کو مزید سنوار سکتے اس کو دیکھ کر ہم بہت سے چیزوں کا اندازہ لگا سکتے. جیسے ہم یوٹیوب اینالیٹکس کی ایک آپشن ٹریفک سورس پر کلک کرتے ہیں تو وہ ہمیں بتاتی ہے اپ کی وڈیوز کی ٹریفک کہاں کہاں سے آ رہی ہے ٹریفک سورس میں اپ ایک اور آپشن دیکھیں گے وہ ہے سجسٹڈڈ ووڈیوز کی جس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کونسی وڈیوز یوٹیوب کی سجیشنز میں آ رہی ہیں ” سجسٹڈڈ ووڈیوز” کے بارے میں پہلے بات ہو چکی ہے اور اس کا طریقہ بھی تبایا گیا تھا کہ آگر آپ بھی وہی ٹیگز استعمال کریں اور وہی ہیڈ لائن استعمال کریں جو کوئی بھی پاپولر وڈیو استعمال کر رہی ہے توجب بھی کوئی وہ وڈیو دیکھے گا آپ کی وڈیو بھی یوٹیوب کے رائیٹ سائیڈ کے ٹول بار میں ” سجسٹڈڈ ووڈیوز” کی لسٹ میں یوزر کو نظر آئے گی اور یوزرز آپ کی وڈیو پر بھی کلک کریں گے اور اس طرح آپ کی وڈیوز کے ویوز بھی بڑھیں گے

ٹریفک سورس میں ایک اور آپشن بھی بہت اہم ہے اور وہ ہے یوٹیوب سرچ یہ عام طور ہے پہلا یا دوسرا آپ کی وڈیوز پرٹریفک لانے کا سورس ہوتا ہے اس آپشن میں آپ دیکھ سکتے ہیں کونسے کی ورڈز پرآپ کی وڈیوز ٹریفک لا رہیں اور کونسی کو ورڈز مشہور ہیں آپ چاہیں تو انہیں کی ورڈز پر نئی وڈیوز بھی بنا سکتے جو آپ کے لئے مزید ویوز لانے کا سبب بن سکتی ہیں ان کی ورڈز کو اپنے ٹائیٹئل ، ڈسکرپشن، تھم نیل فائل اور وڈیو فائل اور ٹیگز میں ٹارگٹ کریں

اس کے علاوہ ایک اور آپشن بھی بڑی اہم ہے وہ ہے ” ایکسٹرل ” اس سے مراد یہ ہے کہ آپ کو ویڈیوز کسی ویب سائیٹ پر بھی امبیڈ ہیں جہاں سے آپکو ویوز مل رہے ہیں
یا آپ کی وڈیوز کسی ایکسٹرل سورس پر بھی دیکھی جار ہی ہیں آپ ان ویب ماسٹر سے بات کر سکتے ہیں کہ آپ کی کچھ نئی وڈیوز بھی آپ نے اپنے چینل پر اپ لوڈ کی ہیں اور وہ چاہیں تو اپنی ویب سائیٹ پر لگا سکتے ہیں یا امبیڈ کر سکتے ہیں اس طرح آپ کو نئے سبسکرائیبرز مل سکتے ہیں یا آپ کے ویوز میں اضافہ ہو سکتا ہے

اس کے علاوہ آپ انہی اپشنز میں پلے لسٹ کی آپشن بھی دیکھ سکتے اور دیکھ سکتے آپ کی وڈیوز کتنی پلے لسٹس میں موجود ہیں اور آپ اپنی پلےلسٹ کو بھی
اس آپشن کی مدد سے اپ گریڈ کر سکتے اور اپنی پلے لسٹ میں لوگوں کی وڈیوز کو بھی ایڈ کرنا نہ بھولیں دوسروں کی وڈیوز کو نیچے پلے لسٹ میں رکھیں اور اوپر اپنی وڈیو کو رکھیں اس طرح آپ کو مزید ویوز ملے گے اور آپ کی وڈیوز ان وڈیوز کے ساتھ سجسڈڈ وڈیوز گوگل لسٹ میں بھی آ سکتیں اور یوزرز ان پر کلک کریں گے اور ویوز بڑھیں گے

یوٹیوب اینالیٹکس کو مزید ایکسپلور کرتے ہیں

آپ اپنے چینکل کی کسی بھی وڈیو کو آڈمن کے طور پر لاگ ان ہو کر دیکھیں تو آپ کو وڈیو کے نیچے اینالیٹکس لکھا ہوا نظر آئے گا اس طرح آپ کسی بھی وڈیو کی انفرادی اینالیٹکس دیکھ سکتے ہیں اور وہ سب کچھ آپ کو نظر آئے گا جو پہلے آپ مجموعی اینالیٹکس میں دیکھتے رہیں ہے فرق صرف اتنا ہے کہ یہاں اپ ایک وڈیو کا اینالیٹکس دیکھ رہے ہیں اور آپ کو یوٹیوب ہر وہ معلومات اس انفرادی وڈیو کی باہم پہنچائے گا جو آپ دیکھنا چاہ رہے ہیں اس اینالیٹکس کو دیکھ کر آپ آسانی سے اپنی وڈیوز کی پرفارمنس جان سکتے ہیں اور اگلی سٹریٹیجی ترتیب دے سکتے ہیں کہ کسی وڈیوز آپ کو اپ لوڈ کرنی چاہیں اور کس کس ملک میں آپ کی وڈیوز پسند کی جا رہی ہیں اس کے علاوہ آپ اسکو ایڈیٹ بھی کر سکتے ہیں

آڈیئنس ریٹینش ان یوٹیوب اینالیٹکس

ڈیئنس ریٹینش پر پہلے بھی بات ہو چکی ہے لیکن یہاں ہم ایک بار پھر اینالیٹکس کے پوائیٹ آف ویو کے مطابق دیکھتے ہیں کیونکہ یہ انتہائی اہم آپشن ہے اور اسکو ایک بار پھر دیکھنا ضروری ہے اسکی وجہ یہ ہے کہ اسکو نظر میں رکھیں گے تو ہم اپنی چینل کو کامیابی سے ہم کنار کر سکتے ہیں کیونکہ یوٹیوب اس کو اہمیت دیتا ہے

یوٹیوب چینل سیٹنگ کے چند اہم نقاط

کسی بھی دوسرے چینل کی وڈیوز کو اپنے چینل پر اپ لوڈ کرنے کی کوشش نہ کریں نہ ہی انکو ایڈیٹ کرکے اپنے چینل کی زینت بنائیں ایسا کرنا آپ کے چینل کے لئے نقصان دہ ہوگا اور یوٹیوب آپ کے چینل کو سسپینڈ کر سکتا ہے کیوں کہ آپ ایک طرح کا سپیم کر رہے ہیں اور یوٹیوب کے سرور پر بوجھ بڑھا رہے ہیں کیوں کہ وہ وڈیوز پہلے ہی کسی دوسرے چینل پر موجود ہیں اور انکو دوبارہ اپ لوڈ کرنے کا جواز موجود نہیں

یوٹیوب کیریایشن ٹولز

اگر آپ اپنے چینل کے ڈیش بورڈ میں موجود “کریایٹ” پر کلک کریں تو آپ کو یوٹیوب آڈیو میوزک لائبریری نظر آئے گی جو بالکل مفت ہے یہاں سے آپ اپنی وڈیوز کے لئے میوزک لے سکتے ہیں یہاں سے آپ کوئی بھی اچھا سے ٹریک منتخب کر سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ کو یوٹیوب وڈیو ایڈیٹر بھی مہیا کرتا ہے جس سے آپ اپنی وڈیوز کو ایڈیٹ کر سکتے ہیں

یوٹیوب تھرڈ پارٹی ٹولز

سوشل بلیڈ ایک اہم سائئیٹ ہے جس کی مدد سے آپ نہ صرف اپنے چینل کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں بلکہ آپ دوسروں کے چینلز کے بارے میں بھی جان سکتے ہیں اور آپ اندزہ لگا سکتے ہیں اپ کا کمپییٹیٹر کیسا جا رہا ہے اور کیا کیا کر رہا ہے یہاں سے آپ کسی بھی نیش یا نچ کے بارے میں جان سکتے کہ کونسے چینلز کونسے ٹاپک پر کام کر رہے ہیں اور انکی کامیابی کا کیا راز ہے


یوٹیوب میں ایک مشکل آپ نے حل کر لی تو کامیابی آپ کے بہت نزدیک آ جائے گی، بہت سے لوگ ایڈیٹنگ بھی کر لیتے، وڈیوز بھی بنا لیتے، لیکن پھر بھی یوٹیوب سے کچھ حاصل نہیں ہوتا، کیا کریں ؟ تو سنیں جب بھی کوئی کام شروع کیا جاتا تو اس کا کوئی مقصد ہوتا اسکے لئے ظاہر ہے اکثریت کا مقصد یوٹیوب ارننگ ہے، لیکن کیا آپ نے کبھی یوٹیوب چینل بنانے سے پہلے کچھ پلان کیا کہ میں نے چینل میں اس ٹاپک پر وڈیوز بنانی روز اتنی وڈیوز کا ٹارگٹ ہے، وڈیوز پر اتنے ویوز حاصل کرنے ؟ کچھ تو آپ سوچتے ہوں گے کہ نہیں ؟؟؟ جو یہ نہیں سوچتا
۔
تقریبا 50 پوائنٹس ہیں جو آپ کے چینل کو اگے بڑھنانے میں مددگار ثابت ہوں گے
میرے بھائی یوٹیوب پر کام تو بڑے جوش و خروش سے شروع کرتے لیکن گزرتے وقت کے ساتھ انکا جزبہ برف کی طرح ٹھنڈا پڑتا جاتا اور ایک وقت آتا وہ کام چھوڑ کر اپنے دوسرے کاموں میں مشغول ہو جاتے
اس لئے جو بھی یوٹیوب کے چینل پر کام شروع کریں ایک نارمل روٹین سے کام شروع کریں جزباتی ہونے کی ضرورت نہیں ، ایک چینل پر روزانہ اتنی وڈیوز کی روٹین بنائیں جتنی آپ آسانی سے بنا سکیں
یوٹیوب مجنون ببنے کی ضرورت نہیں ، اتنا کام بہت ہے جو آپ آسانی سے کر سکیں اور آپ کے دوسرے کام بھی متاثر نہ ہوں
یعنی پہلا کام یہ ہوا کہ جو روٹین بنانی اس پر قائم رہنا
دوسرا کام اپنی وڈیو کو فیس بک اور دوسری سوشل سائیٹس پر پر پوسٹ کرنا نہ بھولیں
اپنا بلاگ بنائیں اور اس پر اپنی وڈیو پوسٹ کریں
اپ میں سے کتنے لوگ جانتے ؟ اپ کو وڈیو کتنے ٹائم کی ہونی چاہیے ؟ نہیں پتہ کوئی بات نہیں
تو ماہرین کے مطابق وہ وڈیو جس کا ٹائم تین منٹ سے کم ہو بہت اچھا رزیلٹ دیتی ہے، مطلب یہ ہوا لمبے ٹائم کی وڈیو سے لوگ جلد بور ہو جاتے اس لئے آپ اگر دلچسپ اور تین منٹ تک کی وڈیوز بنائیں تو آپ کی وڈیو کی کامیابی کی امکانات زیادہ ہیں، بالکل صحیح ٹائم دو منٹ اور چون سیکنڈ ہوتا ہے
وڈیو سیو، آف پیچ سیو، آن پیج سیو، یہ سب میں نہیں بتاؤں گی وہ میں ان سے پہلی پوسٹس میں بتا چکی کبھی موقع ملے تو میری ٹائم لائین پر تشریف لائیں اور فری میں پڑھیں ساتھ چائے فری ، دس پوائیٹس اس کے کور کر لیں
آپ کی چینل میں یوٹیوب نے غلطی سے ” پلے لسٹ ” کا اپشن دیا ہے وہ اس لئے نہیں دیا کے آپ اس کو دیکھ کر خوش ہوں، اسکا خاص استعمال ہے اور یہ آپ کے لئے بہت اچھا ثابت ہو سکتا اسکو استعمال کا طریقہ یہ ہے کہ اپنی وڈیو کے ریلیٹد کی ورڈز پر پلے لسٹ بنائیں اور دوسروں کی ٹاپ وڈیوز اس میں ایڈ
کریں اور سب سے اوپر اپنی وڈیو رکھیں، یہ اپکے چینل، وڈیوز ، اور رینکنگ میں خاص کردار ادا کرے گا
اپ اپنے سسبکرائیبرز کو اپنے آنے والی وڈیوز کے بارے میں ایک تجسس کا شکار رکھیں ، وہ کیسے ؟
جیسے کوئی انڈیا کی مووی آنے والی ہوتی تو اسکے ایکٹرز، کے سکینڈلز، جھگڑے، اور ٹریلز اور کوئی خاص سین جو کو متنازعہ بنایا جاتا، اس سب کا مقصد اپنے اپ کو میڈیا میں ” ان ” رکھنا ہوتا اور مووی کی پروموشن ہو رہی ہوتی۔
اس طرح آپ بھی اپنے آنے والی وڈیو کے بارے میں چند سیکنڈ کا “ٹریلر” بنائیں سسبکرائیبرز دکھائیں ساتھ ہی مختلف جگہ ٹریلر کو پوسٹ کرکے لوگوں کو اپنے جانب متوجہ کریں
آپ کو کامیابی کا راز نئے سبسکرائبرز اپنے چینل پر لانا ہے، سبسکرائبرز آپ کے وہ ہییلپنگ ہینڈز ہیں جو آپکی ہر نئی آنے والی وڈیو کو مفت میں بوسٹ کریں گے اس لئے ہر وہ طریقہ و حربہ استمعال کریں جو نئے سبسکرائبرز بنا سکے
آپ اپنے چینل میں ایک خاص ” نچ” یا ٹاپک پر کام کر رہے ہوتے، اور اسی ٹاپک پر بہت سی وڈیوز بنا رہے ہوتے، لیکن اپ نے ایک کام اور کرنا، اپنے ٹاپک سے ہٹ کر ” ٹرینڈنگ” وڈیوز بھی اپنے چینل کے لئے بنائیں اس طرح آپ کے مین ٹاپک اور ٹرینڈنگ ویڈوز دونوں مل کر ایک دوسرے کے سہارے آپ کے چینل کو آگے بڑھائیں گی، ایک نچ پر پہلے پہل ویوز لانا مشکل ہوتا اس لے ٹرینڈز پر بھی کام کریں تاکہ ویوز بڑھیں اور اپ کا حوصلہ بھی
ایک کام کی بات شئیر کر دوں جو آپ کی وڈیو جو بہت جلد رینک کر دے گی مفت میں ؟ نہیں پیسے نکالو
مفت میں شیئر کرو تو کہتے ہیں ایسے ہی فضول باتیں کرتی رہتی پیسے لگیں گے تو پھر عام سی بھی بات خاص لگے گی
چلو کیا یاد کروگے ایک نہیں دو کام کی باتیں مفت میں شئیر کررہی
مفت میں تو ایسی کہہ رہی جیسے میں ان باکس میں بلا کر سب سے پیسے مانگتی رہی ، پہلے بھی سب مفت ہی تھا آگے بھی مفت ہی ہے ہاں اپ کا اور اپنا قیمتی وقت ضرور صرف کرتی آپ نا پڑھنے میں اور میرا
لکھنے میں صرف ہوتا، کچھ حاصل ہو جائے تو وقت کا اچھا مصرف ہوتا کچھ حاصل نہ ہو تو ضائع ہو جاتا
ہاں تو واپس آتے ہیں، کام کی باتوں کی طرف
پہلی بات اپنے وڈیو کے ٹائیٹل میں ” VIDEO” کا لفظ آخر میں استعمال کرکے دیکھیں آپ کو “سیو” وغیرہ ٹھیک ہوئی تو یہ ایک لفظ آپ کی وڈیو کی جلد رینک کر دے گا
دوسری بات اپنے ٹیگز میں آپ نے دو ٹیگز ضرور استعمال کرنے، ایک ٹیگ وہ ہوگا جو آپکے چینل کے لئے مخصوص ہوگا یعنی کوئی دوسرا وہ ٹیگ یوٹیوب پر استعمال نہیں کر رہا ہوگا، کوئی بھی یونیک سا نام آپ کا نک نیم بھی ہو سکتا کچھ بھی ایسا جو کوئی استعمال نہ کر رہا ہو،
اسکا فائدہ ؟؟
اسکا فائدہ یہ ہوتا ہے جب کوئی آپ کی وڈیو دیکھتا اور جب وڈیو ختم ہوتی تو آخر میں یوٹیوب آپ کی وڈیوز ہی سجسٹڈڈ وڈیوزکے طور پر دکھاتا اور آپ یوزر آپکےچینل میں ہی گھومتارہتا
دوسری بات یہ بھی بڑے کام کی ہے اس لئے اسکا استعمال تو بالکل نہیں بھولنا
اس سے آپ کی وڈیوز کے ویوز میں اضافہ ہوگا ، اسکے استعمال سے آپ اپنی وڈیو کو گوگل سرچ میں رینک کروا سکتے
وہ ایسے ، اپنے ٹیگز کےشروع میں، ” Google” کا استعمال کریں اسکا فائدہ یہ ہوگا کہ آپ کی وڈیو گوگل سرچ میں بھی سرچ ہونا شروع ہو جائے گی اور اگر آپ نے اچھی سیو کے ساتھ وڈیو اپ لوڈ کی ہے تو گوگل میں سے بھی یوزز ملنا شروع ہو جائیں گے ۔
اپنے چینل پر نظر ڈالیں آپ کو نظر آئے گا کچھ وڈیوز پر ویوز نہیں آ رہے انکے ٹائٹیل، ڈسکرپشن،ٹیگز ، تھم نیل تبدیل ، کریں اور اپنے چینل کو نیا رنگ دیں، اور ہر تین ماہ کے بعد ایسا ہی کرتے رہیں اگر پھر بھی ان میں سے کچھ وڈیوز پر ویوز نہ آئیں تو پھر انکو ڈیلیٹ کر دیں اور اپنے چننل سے ناکام وڈیوز کا بوجھ کم کریں

اپ ڈیٹ
——————-
کیوں نہ آپ کے یوٹیوب چینل کی مردہ وڈیوز کو دوبارہ زندہ کیا جائے کیا خیال ہے کوئی ” دم ” پھونکا جائے “”
آپ اپنے چینلز میں سیکڑوں وڈیوز اپ لوڈ کرتے، لیکن کچھ وڈیوز پر ویوز آتے اور باقی ویڈوز آپ کے چینل
کے قبرستان کو آباد کر دیتیں اور ان پر دفن ہونے کے بعد کتبہ لگ جاتا
آپ کی اتنی محنت سے بنائی گئی ( چرائی گئی کہنا چاہیے تھا) وڈیوز پر کوئی ویوز نہیں آتے بڑا افسوس ہوتا کہ آپ کی شہکار تخلیق کوئی نہیں دیکھ پا رہا، چلیں کچھ کرتے ہیں ، ان پرانی وڈیوز کو قبروں سے کھود کر نکالا جائے یہ نہ ہو اندرسے وڈیوز کی جگہ سانپ برآمد ہوں وڈیوز جو آپ اس قسم کی بناتے قبروں سے سانپ ہی برآمد ہونے
لیکن دھیان سے چینل کے قبرستان جانا یہ نہ ہو جیسے ہی قبر کھودیں، پیچھے سے بابا یوٹیوب آپ کو بھی دھکا دے دے کہ ایسی وڈیوز بناتے ہوتمھیں بھی وڈیوز کے ساتھ دفن ہونا چاہیے
پہلے سوچیں  آپ کی وڈیو پر ویوز نے بھوک ہڑتال کیوں کی ایسی ہی وڈیوز دوسرے بنا رہے انکے تو اچھے خاصے ویوز آ رہے، اور آپ کی وڈیوز کچھ دن میں دم توڑ گئی کیا وجہ ہے ؟
کیا وجہ ہے ؟ کیا وجہ ہے ؟کیا وجہ ہے ؟
سوچیں سوچیں سوچیں
آپ کسی بھی دکان سے کوئی کتاب خریدتے   تو سب سے پہلے آپ کا ہاتھ اس کتاب کی طرف جاتا جس کا کور یا کور پکچر خوبصورت اور جاذب نظر ہوتی
مطلب یہ ہوا آپ کی وڈیو کی پہلی خامی آپکا “تھم نیل” اتنا خوبصورت نہیں کہ اس پر کسی ناظر کی نظر جم سکے، آ پ نے جس موضوع پ وڈیو بنائی ویسی ہی وڈیوز یوٹیوب پر سرچ کریں اور دیکھیں کامیاب وڈیوز کے تھم نیل کیسے ہیں کاپی کے تو آپ ماہر ہیں اس سے ملتا جھلتا تھم نیل بنائیں
آپ کی وڈیو دوسری خامی، آپ کی وڈیو کا ٹائیٹل ایسا نہیں کہ کوئی آپ کی وڈیو پر کلک کرنے کی زحمت کرے، اس لئے اپنی وڈیوز جیسی وڈیوز یوٹیوب پر سرچ کریں اور کامیاب وڈیوز کے ٹائیٹل پر غور کریں اور قریب قریب ویسا ہی ٹائیٹل لکھیں ( بالکل کاپی نہ کریں ورنہ یوٹیوب ناراض بھی ہو سکتا) یعنی ٹائیل میں کچھ مزید اضافہ کر دیں کچھ اپنے الفاظ لکھیں
آپ کی وڈیو تیسری خامی مجھے یقین ہے آپ کی وڈیو کی ڈسکرپشن نہیں ہوگی، اس لئے یوٹیوب اور گوگل پر سرچ ہونے والے ٹاپ کی ورڈز کو اپنی ڈسکرپشن میں استعمال کریں ، صرف کی ورڈ نہین لکھیں ڈسکرپشن میں بلکہ کی ورڈز کو جملوں میں استعمال کرکے ایک ڈسکرپشن لکھیں کم از کم 500 ورڈز کی
لکھیں کیسے انگریزی تو آتی نہیں اسکا آسان سے حل بتا دوں
اپنی وڈیو سے متعلق گوگل پر کوئی ویب سائیٹ سرچ کریں اور وہاں سے آرٹیکل کا کچھ حصہ کاپی کر لیں اور اسکو کسی آن لائن ری رائیٹر سے ری رائیٹ کر لیں اس کے بعد اس آرٹیکل میں اپنے کی ورڈ کا اضآفہ کر دیں
ٹیگز پر توجہ ضرور دیں لیکن ان کے چناؤ میں احتیاط کریں، ٹیگز کی بھرمار نہ کریں، جب تک ٹیگز کے
ساتھ ڈسکرپشن نہیں ہوگی، ویوز اتنے نہیں بڑھیں گے جتنی آپ کی توقع ہے
اپنی نئی وڈیوز کے ڈسکرپشن میں پرانی وڈیوز کا یو آرایل ٹائیٹل کے ساتھ لکھیں تاکہ اگر کوئی غلطی سے
آپ کی نئی وڈیو دیکھنے آ جائے تو ڈسکرپشن میں پرانی وڈیوز پر بھی ایک آدھ کلک کر دے
اس کے ساتھ اپنی نئی وڈیوز میں پرانی وڈیوز کے بینر وغیرہ دیں اور اگر ٹیوٹوریلز بنا رہے تو اپنی پرانی وڈیوز کے حوالے بھی دیں تاکہ لوگ سرچ کرکے دیکھ سکیں
یہ سب کرنے کے بعد، وڈیوز کو سوشل سائیٹس پر شئیر کر دیں تاکہ کچھ سوشل سگننلز بھی مل جائیں اس کے بعد ایک سے دو ہفتوں میں پرانی وڈیوز پر ویوز کی نمایاں تبدیلی دیکھیں گے ہو سکتا ہے ایک دو وڈیوز پر کھڑکی توڑ ویوز کا ایک آدھ ہفتہ بھی منایا جائے


اپ ڈیٹ


آج کچھ مختصر سے ٹپس دے دوں تاکہ آپ کے چینل کو کچھ باہر کی ہوا لگ سکے
سب سے پہلے آپ نے جس بات پر زور دینا ہے وہ وڈیو کوالٹی ہے آپ کی وڈیو کی کوالٹی جتنی اچھی ہو گی آپ کا چینل گرو کرے گا اور سبسکرائیبرز میں جلد اضافہ ہوگا اپنے چینل کی وڈیوز کی کوالٹی کو بہتر بنانے کے لئے آپ کو زیادہ سے زیادہ وڈیو ایڈیٹنگ پر توجہ دینی ہوگئی اس کام میں جتنی مہارت آپ حاصل کر سکتے ہیں کیجیے یہی وہ ٹول ہے جو آپ کی چینل کو کامیابی کے رستے پر لے جائے گا اس کے لئے آپ بڑے چینلز کو دیکھیں آنکی وڈیو ایڈیٹنگ کی مہارت پر نظر رکھیں اور ویسی ہی ٹیکنیک آپنے چینل کی وڈیوز میں استعمال کریں، آپ آپ خود وڈیوز بناتے ہیں تو آپ کے پاس اچھا کیمرا ہونا ضروری ہے، آپ کی وڈیو ایڈیٹنگ چایے جنتی بھی اچھی ہو اگر آپ کے کیمرے کی کوالٹی اچھی نہیں ہوگی وڈیو اچھی نہیں بن سکے گی، جہاں آپ کی وڈیو اچھی ہو وہاں یہ بھی ضروری ہے کہ آپ کی وڈیو کی آڈیو کوالٹی بھی معیاری ہو اور دیکھنے والے کو آپ کی آواز سننے میں کوئی دشواری نہ ہو، اپنی وڈیوز میں تھوڑا “فنی ٹیچ” ضرور دیں تاکہ آپ کا ویورووڈیو کی دیکھتے ہوئے بورنہ ہو، اس کے بعد باری آتی ہے تھم نیل کی ، تھم نیل بنانے میں آپ جنتے اچھے ہو سکتے ہیں اتنی کوشش کریں جب تک آپ اچھا تھم نیل نہیں بنا سکیں گے چینل کی کامیابی کے کوئی امکان ہیں اور تھم نیل بھی ایسا بنائیں کہ ایک بار آنے والا آپ کے تھم نیل کے انداز سے آپکی وڈیوز کو یوٹیوب کی لسٹ میں دیکھ کر پہنچان لے کہ یہ اس چینل کی وڈیو ہے، یوٹیوب پر وڈیو آپ لوڈ کرتے وقت جو جو فیچرز یوٹیوب نے دیئے ہوئے ان تمام کو استعمال کریں اور ان سے فائدہ آٹھانے کی کوشش کریں
جیسے انوٹیشنز، کارڈ، اینڈ سکرین، سب ٹائیٹل وغیرہ، یہ سب کچھ یوٹیوب کے آپ کی اوران یوزر کی مدد کے لئے بنایا ہے تاکہ انکو آسانی ہو جیسے آگر آپ کی وڈیو کوئی ایسا شخص دیکھ رہا جس کو آپ کی زبان سمجھ نہیں آ رہی تو وہ ” سب ٹائیٹل” کی مدد سے سمجھ لے گا کہ آپ کیا کہہ رہے اور آپ کی وڈیو پوری دیکھے گا جس سے آپ کا واچ ٹائم بڑھے گا اور وہ لوگ بھی آپ کی وڈیو ڈیکھیںگے جن کو آپ کی زبان سمجھ نہیں آتی
اور اپنی وڈیو میں سبسکرائب لنک اور دوسری وڈیوز کے لنک دینا نہ بھولیں

اگرآپ نئے یوٹویر ہیں تو کوشش کریں دن میں ایک سے زیادہ وڈیو اپ لوڈٖ کرنے کی کوشش نہ کریں کیوں کہ ایک تو آپ کا نیا چینل ہے اور ئیوتیوب نئے اکاونٹس پر زیادہ نظررکھتا ہے
کیونکہ یوٹویب جانتا ہے کہ ایک عام شخص جو پارٹ ٹائم یوٹیوبنگ کرتا ہے دن میں ایک آدھ وڈیو ہی بنا سکتا ہے اگر آپ نے شروع میں ہی زیادہ وڈیوز اپ لوڈ کرنے کی کوشش کی جیسے کچھ لوگ شروع میں ہی 10-15 وڈیوز آپ لوڈ کرنا شروع کر دیتے اور انکو جلد یوٹیوب کے طرف سے ای میل موصول ہو جاتی ہو گئ کہ آپ کا چینل سپپینڈ کر دی گیا ہے، یہ یوٹیوب کے رولز میں شامل نہیں کہ روز کتنی وڈیوز اپ لوڈ کی جائیں لیکن یوٹوب یہ ضرور سمجھتا ہے کہ ایک نیا یوٹیوبر روز دو پندرہ وڈیوز اپ لوڈ نہیں کر سکتا تو یوٹیوب آپ کو روبوٹ سمجھ کر آپ کا چینل سسپینڈ کر سکتا ہے اس لئے شروع میں یوٹیوب کا اعتماد حاصل کرنے کی کوشش کریں، بعد میں جب اپ کا چینل پرانا ہو جائے کچھ ویوز اور سبسکرائبرز مل جائیں تو پھر آپ روز دو یا تین وڈیوز بھی اپ لوڈ کر سکتے
اگر آپ کو زیادہ ہی شوق ہے زیادہ وڈیوز اپ لوڈ کرنے کا تو 2-3 چینل بنا لیں اور ہر ایک پر روز ایک ادھ وڈیو اپ لوڈ کر سکتے اس سے یوٹیوب سمجھے گا یہ دو تین لوگ مل کر کام کر رہے، اور اپنی بات کو اتنا لمبا نہ کریں کہ دیکھنےوالا بور ہو جائے اس کے علاوہ ایک اور اہم ٹپ یہ ہے کہ آپ اگر یوٹیوب پر کام کرنے لئے واقعی سنجیدہ ہیں تو پھر کاپی رائیٹ میٹریل کی جانب ترچھی نظر سے بھی دیکھنے کی ہمت نہ کریں ہو سکتا ہے آپ کچھ دن یوٹیوب کو دھوکہ دے لیں لیکن انجام آخر آپ کے چینل کے ٹرمنیٹ ہونے پر ہی ختم ہوگا اس لئے چینل کے ٹرمینٹ ہونے کے اس جھٹکے سے بچنے کے لئے شروعات ہی اچھی کریں تاکہ بعد میں آپ کو اس افسوس ناک حالات کا سامنا نہ کرنا پڑے
اج کل یوٹیوب واچ ٹائم کو بہت اہمیت رہا اور وہی وڈیو رینک اور وائرل ہو رہی جسکا واچ ٹائم زیادہ ہوتا اس لئے آپ بھی وہ اقدامات کریں کہ آپ کی وڈیوزکا واچ ٹائم بھی بڑھ سکے
پھر بات ہوتی ہے مٹیا ڈیگز کی اپ جاتنے ہی ہوں گے میٹا ٹیگز میں ٹایٹیل ، ڈسکرپشن، ٹیگز، ہیش ٹیگز، اور تھم نیل کو بھی شامل کر لیں ان سب کو بہتر انداز میں آنے نے بنانا ہے تاکہ یوٹیوب کو سمجھ آ سکے کہ آپ نے جو وڈیو بنائی کس قسم کی ہے
اپنے چینل کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال کرنا نہ بھولیں اور فیس بک کر لنکس دینے کے بجائے وڈیوز اپ لوڈ کرتے رہا کریں تاکہ لوگ آپ کی وڈیوز کو پسند کریں اور مزید وڈیوز دیکھنے کے لئے اپ کے چینل کا رخ کریں
like4like, commenrts4comments, sub4sub اسی چیزوں کو بالکل بھول جائیں
اسے تمام سبسکرائیبرز اور کمنٹس وغیرہ آپ کے چینل پر بوجھ ہیں کیوں کہ یہ سببسکرائبرز آپ کی وڈیوز کو نہیں دیکھیں گے اور اگر ایساہوا تو یوٹیوب کے نظر میں اپ کا چیل گر جائے گا اور اسکے منفی اثرات ہوگئے اپنے بل بوتے پراپنے چینل کو کامیاب بنائیں اوراچھی ویڈیوز ہی اپ کے ساب مسائل کا حل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

  • کیا آپ یہ ٹیمپلیٹ ہمیں دے سکتی ہیں اگر مناسب ہو سکے تو میں اپنی سائٹ پہ لگانا چاہ رہا ہوں

  • میری سائٹ کا لنک یہ ہے۔
    http://itnewsinurdu.blogspot.com/

    • This is a WordPress Paid theme can’t be used on blogger.