SEO Tips 101

بلاگرز کے لئے اتنہائی اہم ایس ای او ٹپس

ایس ای او ٹپس

کسی بھی ویب سائیٹ کا ” ایس ای آؤ” کرنے سے پہلے ہمارے لئے یہ جاننا بھی بے حد ضروری ہے کہ کلائنٹ کا مقصد اور اسکی ضروریات کیا ہیں
سب سے پہلے آپ کو یہ جاننا ضروری ہے کہ ویب سائیٹ کس قسم کی سروسز یوزرز کو مہیا کر رہی ہیں
جب ہمیں یہ پتہ چل جائے گا تو ہمارے لئے یہ جاننا بھی آسان ہو جائے گا کہ اس سائیٹ اور کلانئنٹ کن وجوہات کی بنا پر اپنی ویب سائیٹ کو ٹاپ رینکنگ میں لانا چاہتا ہے
ہمیں یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ کلائینٹ کی ویب سائیٹ کا ٹارگٹ کونسا مخصوص ایریا ہے کیا وہ اپنی کمپنی کو ایک شہر، یا چند شہروں تک پہنچانا چاہتا ہے یا اسکا ٹارگٹ ایک ملک ہے یا وہ دنیا کا کوئی مخصوص خطہ ہے، یعنی ہیں اس ویب سائیٹ کا ٹارگٹڈ ایریا کا پتہ ہونا چاہیے
پھر ہمیں وہ مخصوص کی ورڈز اور کیوریز کا پتہ ہونا چاہیے جن پور ہمارا کلائئنٹ اپنی ویب سائیٹ کو سرچ انجنز میں ٹاپ پر لانا چاہتا ہے
ہم جانتے ہیں کہ بنیادی طورپر ایس ای او کی مختصر تعریف یہ ہے کہ سرچ انجنز کی گائیڈ لائن کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی بھی کی ورڈز یا کیوریز کی بنیاد پر اپنی ویب سائیٹ کو  سرچ انجز میں ٹاپ رینکنگ میں لانا ایس ای او پراسس کیسے کام کرتا اس کے بارے میں ہم پہلے پڑھ چکے
اب ہم جان چکے کلائینٹ کے کی ورڈز کے بارے میں، اس ایریا کے بارے میں بھی جان چکے جن کو ہمارا کلائنٹ ٹارگٹ کرنا چاہ رہا، ان سروسز کے بارے میں بھی جان چکے جو وہ مخصوص ویب سائیٹ مہیا کر رہی
تو ہم نے سب سے پہلے ان کی ورڈزپر ری سرچ کرنی پڑے گی اور یہ جاننا پڑے گا کونسے کی ورڈز اس ویب سائیٹ کے لئے بہترین رہیںگے یا کون سے ایسے کی ورڈزہو سکتے جو اس ویب سائیٹ کے لئے ایک اچھا ریوینو جنڑیٹ کر سکتے ہیں
کی ورڈزری سرچ کرنے کے بعد ہم یہ جانیں گے کے کونسے ایسے کی ورڈز ہیں جن کو ٹارگٹ کیا جا سکتا
تو اس کے لئے سب سے بہترین ٹول ” گوگل ایڈورڈ ٹول” استعمال کریں گے، اس ٹول کے ذریعے ہم کی ورڈ ری سرچ کریں گے اور یہ جانیں گے کونسا کی ورڈ اس سائیٹ کے لئے بہترین اتنخاب ہو سکتے اس کے بعد
پھر جو کی ورڈ ہم اس ٹول سے سرچ کریں گے پھر ان میں سے ہم ٹارگٹڈ کی ورڈز کا انتخاب کریں گے
” گوگل ایڈورڈ ٹول” کے بارے میں ، میں پہلے بتا چکی کہ اس کو کیسے استعمال کرنا ہے
اس کے بعد باری آتی ہے۔ آن پیچ آپٹیمائیزیشن کی، آن پیچ آپٹیمائیزیشن کے بارے میں ، میں بھی پہلے ایک پوسٹ میں بتا چکئ اس کی مختصر تعریف یہ ہے کہ کسی بھی ویب سائیٹ کو سرچ انجنز کی گائیڈ لائن کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل طور پر سرچ انجنز فرینڈلی بنانا آن پیچ آپٹیمائیزیشن کہلاتا ہے اور اگر آپ نے اپنی ویب سائیٹ کی آن پیچ آپٹیمائیزیشن بہترین طریقے سے کی ہے اور اپ کی ویب سائیٹ کی رینکنگ بڑھنے کے قوی امکانات موجود ہیں
اس کے بعد آپ نے یہ دھیان بھی رکھنا کہ آپ کی ویب سائیٹ کا اچھا بہترین یوزر انٹرفیس ہو اور آپ کی ویب سائیٹ کوالٹی کنٹینٹ سے بھرپور ہو، اگر آپ نے سب کچھ ٹھیک کیاہے لیکن اپ کی ویب سائیٹ کا انٹر فیس یوزر فرینڈلی نہیں اور آپ کا یوزر ویب سائیٹ پر آ کر اپنی مطلوبہ کنٹینٹ تک رسائی میں مشکل کا شکار ہو جاتا تو ہماری ساری محنت بے کار جائے گی اورآپ کی ویب سائیٹ پر آنے والا یوزر ایک تو جلد آپ کی ویب سائیٹ چھوڑ کر چلا جائےگا جس کی وجہ سے ” باونس ریٹ” میں اضافہ ہوگا اور اپ کی ویب سائیٹ کی رینکنگ افیکٹ ہوگئی اور دوسرا وہ اپ کی ویب سائیٹ پر دوبارہ آنا گوارہ نہیں کرے گا
جیسے ہی آپ نےآن پیچ آپٹیمائزیشن مکمل کی اور تمام یو آرایل بھی ری رائیٹ کر لئے توآپ کے لئے ضرور ہے کہ sitemap.xml بنائیں اور اگر ضرورت ہو تو robot Robots.txt بھی بنائیں اور انکو اپنی ویب سائیٹ کی روٹ ڈائریکٹری میں اپ لوڈ کریں اور پھر اس کو گوگل کے ویب ماسٹرٹولزویب ماسٹرٹولز
https://www.google.com/webmasters/
اور بنگ کے ویب ماسٹر ٹولز
http://www.bing.com/toolbox/webmaster
میں سب مٹ کریں، اس سے آپ کو اپنی سائیٹ کے بارے میں “کرال” سے متعلق ہر قسم کی معلومات گوگل اور بنگ کے ویب ماسٹر ٹولز مہیا کریں گے جو آپ کو “ایس ای آؤ” کرتے وقت قدم قدم پر مدد کریں گے
جیسے بیک لنکس کے بارے میں، کس کی ورڈ پر آپ کی ویب سائیٹ کی اوسط رینکنگ کیا ہے، کتنے یوزر اسکو دیکھ رہے کتنے اسکو کلک کر رہےوغیرہ وغیرہ

پھر آپ کو چاہیے ہو گی آپ کو اپنی ویب سائیٹ کی ٹریفک کےبارے میں ایک ایک معلومات، کہ آپ کا یوزرکس کی ورڈ سےآیا، کس ویب سائیٹ سے آیا،کونسا سرچ انجن استعمال کرکے آیا، کتنی دیر آپ کی ویب سائیٹ پر رکا، سوشل میڈیا سے آیا اور کس پیچ پر کتنا رکا اور کب اس نے آپ کی ویب سائیٹ کو چھوڑا یہ سب معلومات آپ کو مہیاکرے گا گوگل اینالیٹکس
https://www.google.com/analytics/
اس کے لئے ضروری ہے کے آپنی ویب سائیٹ کو اس میں سب مٹ کریں
اور یہ سب کچھ آپ کو ” ایس ای آو ” کے دوران باربار کام آئے گا
فرض کریں اپ کا ایک لوکل بزنس ہے اور آپ اسکو اپنے ایریا میں پھیلانا چاہتے تو اس کے لئے آپ کو اپنی ویب سائیٹ کو گوگل کے لوکل پلیسز میں رجسٹر کرانا پڑے گا
maps.google.com/localguides
اور ویریفائی کروائیں گے کہ آپ ویب سائیٹ کا وجود کہاں موجود ہے اس سے نہ صرف آپ کی ویب سائیٹ کو لوکل بزنس میں ہیلپ ملے گی بلکہ ” ایس ائی آو میں بھی آپ کو بہت کام آئے گی بلکہ آپ کی ویب سائیٹ کی آن لائین ری پوٹیشن بڑھانے میں بھی مدد ملے گی
پھر باری آتی ہے ہمیں آپنی ویب سائیٹ کی آن لائین ریپوٹیشن میں کیسے اضافہ کرنا ہے
جب بھی کوئی چیز آن لائن خریدتے تو سب سے پہلے اس ویب سائیٹ کے بارے میں معلومات حاصل کرتے کہ اسکی آن لائین ری پوٹیشن ( شاید اردو میں اسکو نیک نامی کہتے ہوں) کیسی اس کے بارے میں ری ویوز پڑھتے اس ویب سائیٹ کے بارے میں لوگ کیا کہتے اس کی آن لائن ریٹنگ کیا ہے، یہاں تک ہے آپ کے سوشل میڈٖیا آکاؤنٹس فیس بک، ٹویٹر، لنکڈ ان، وغیرہ پر پر بھی چیک کیا جائے گا کہ فیس بک پیج کے کتنے لائیکس ہیں اس کو آپ کیسے یوز کر رہے اور لوگ فیس بک پر آپ کی ویب سائیٹ کے بارے میں کیسے خیالات کا اظہار کر رہے اسکے علاوہ آپ کے ٹویٹر پر آپ کی فالورز چیک کئے جا سکتے اور آپ وہاں کیا ٹیوٹس کر رہے اور اسکا رسپونس کیا مل رہا اس لئے آپ نے اگر اپنے بزنس کر ترقی دنیے ہے تو آن لائن ریپوٹیشن کو بڑھانے نہ بھولیں
اس کے علاوہ آپ اپنی ویب سائٹ کی ٹارگیٹد یا سلیکٹڈ کی ورڈز پر آف پیچ آپٹیمازیشن کر سکتے ہیں دوسرے الفاظ میں اسکی پروموشن کرسکتے ہیں یا آن لائں مارکیٹنگ کر سکتے ہیں اور انہی کی ورڈز پر کوالٹی بیک لنک بنانے ہیں یا سٹرانگ بیک لنک بنانے ہیں
اس کے علاوہ آپ بلاگ اور اڑٹیکلز کے ذریعے کنٹینٹ مارکیٹنگ کر سکتے ہیں اس میں آپ وڈیوز شئیر اور امیجز کو بھی شامل کر سکتے ہیں اور ای میل مارکیٹنگ بھی کر سکتے یہ سب کچھ کنٹینٹ مارکیٹنگ میں آ جاتا اور آخر میں آپ نے یہ تجریہ کرنا ہے جو سٹریٹجی آپ فالو کر رہے ہیں اسکے کتنے فوائد آپ کو مل رہے اور کہاں کہاں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے اور کہاں آپ سے کمی رہ گئی

آپ کے کی ورڈز کا اصل مقابلہ 50 سے شروع ہوتا ہے جب آپ کا کی ورڈ رینک میں پچاس پر پہنچتا ہے تو پھر آپ کو سخت مقابلے کا سامنا ہوتا ہے
اگر آپ کی ویب سائیٹ ملٹی کی ورڈز پر مشتمل ہے تو ہر کی ورڈ کو کم از کم دس بیک لنکس دیں

جہاں سے ڈومین لیں وہاں سے ہوسٹنگ نہ لیں

مزید ٹپس

bots.txt file

کچھ چیزین رہ گئیں تھیں وہ ہم یہاں بات کرتے ہیں

یہ وہ فائل وہتی ہے جو آپ کی روٹ ڈاریکٹری میں ہوتی ہے. وہاں یہ اسکو اپ لوڈ کیا جاتا ہے سرچ انجنز کے بوٹس اور سپائیڈراز سب سے پہلے اسکو پڑھتے ہیں اس میں پوسٹس اور سپایڈرز کے لئے ہدایات ہوتی ہیں کہ کن فائلز کو پڑھنا ہے اور کن فائلز کو نہیں پڑھنا اگر یہ فیلع آپ کی روٹ ڈائریکٹری میں نہ ہو ت سپایڈر آپ کی سائیٹ میں ہر چیز کو پڑھتے ہیں یا کرال کر لییتے ہیں‌اور ورڈ پریس میں یہ بائی ڈیفالڈ ہوتی ہے اور بلاگر میب بھی یہ بائی ڈیفالنٹ ہوتی ہے یہ ورچوئل فائل ہاتی ہے یہ فولڈرز وغیرہ میں نہیں ملے گی ہم وئب سائیٹ کا فرنٹ پیج دیکھ رہے ہوتے لیکن سپائیڈرز یا روبوٹس ویب سائیٹس کا کوڈ پڑہتے جیسے اس ویب سائیٹ کی روبہوتس ،ری ایکس ٹی فائل ایسی ہوسگی
urdughar.com/robots.txt
اگر ویب سائیٹ کے بعد سلیش ڈایل کر کوئی فائل لکھی جائے تو اسکا مطلب ہوتا ہے وہ فائل کی روٹ ڈاریکٹری میں پڑی ہے جیسے اوپر کی مثال میں ہے
اس فائل میں سادہ سی دو چیزین لکھی جاتی ہیں ایک کہ کونسی فائل روبوٹس نے پڑھنی ہے یعنی کونسی فائل کو ہم الاؤ کر رہے کہ وہ سپائیڈر پڑھ لے اور کونسی فائل کو ہم ڈس الاؤ کر رہے کہ اوہ روبوٹس نے نہیں پڑھنی

user-agent: * اس میں سٹریک کا مطلب ہے تمام سرچ انجنز کے روبوٹس کو ہم اجازت دے رہے ہیں کہ وہ ہماری سائیٹ کو پڑھے
Disallow: /archives/
اگر
Disallow: /
کے بعد جو کچھ ہم لکھتے ہیں اسکا مطلب ہوتا ہے ہم نے روبوٹس کو کہا ہے کہ وہ اس فائل یا فالڈر کو نہ پڑھے

user-agent: اسکا مطلب ہوتا ہے آ پ کون سے بوٹ کی آپ بات کر رہے ہیں کسی خاص بوٹ کی اگر ایسا لکھا ہو تو user-agent: googlebot اسکا مطلب ہے ہم نے گوگل بوٹ کی بات کی ہے اور اگر نام کی جگہ سٹار ہے تو اسکا مطلب ہے ہم نے سب بوسٹس کی بات ہے ہے وہ ایسے لکھا جاتا ہے
user-agent: *
فرض کریں ایک فائل ہے پرائیوٹ کے نام سے ہم کہتے ہیں اسکو سپائیڈرز کرال نہ کریں تو وہ ایسے لکھا جائے گا Disallow:/private.html یہ نئے فائیلز کے لئے ہوتا ہے اگر اپ بعد میں اسکو استعمال کریں گے تو اس کا مطلب ہے یہ پہلے ہی کرال ہو چکی ہے فائل اس کے لئے اپ کو دوسری کمانڈ استعمال کرنی پڑے گی وہ نو انڈیکس کہلائے گی
اس کو بہت احتیاط سے استعمال کرنا چاہیے ورنہ اسکے نتائج آپ کی سائیٹ کے لئے اچھے نہیں ہوں گے اور اگر ٹھیک استعمال کیا تو فائدے بھی ہوں گے

ہر بیج کو سرچ انجنز ایک الگ حیثیت سے دیکھتے ہیں اس لئے اس کی مدد سے آپ کوڈز کے ذریعے اپنی سائیٹ کو ڈپلیکیٹ فایلز سے بچا سکتے جیسے کیٹگری میں بھی وہی کچھ نظڑ اٹا جو آپ ویسے سرچ کرتے ایسے ہی جب آپ اپنی سائیٹ میں سرچ کرتے تو سرچ سے جو یو آرل ایل بنتا وہ بھی ڈپلیکئٹ بناتا

یہ ورچئل فائل ہوتی ہے اس کے آپ کو ورڈ پریس میں نظر نہیں ائے گی اگر آپ اپنی فائل بنا کر اپ لوڈ کریں گے تو وہ اس کی جگہ ریپلیس ہو جائے گی
اگر ویب سائیٹ کے سٹارٹ میں اس فائل کو بنائیں تو بہت فائدہ مند ہوگا

الیکسا رینک

الکسا ایک اسی سائیٹ ہے جو کسی بھی ویب سائیٹ کی ٹریفک رینکنگ کے بارے میں بتاتی ہے ا ور اس یہ ٹریفک بیس چیکر یا ٹول یا ویب سائیٹ ہے اس میں اپ کو اپنی سائیٹ کے گلوبل ٹریفک رینک کا پتہ چلتا ہے اور کے علاوہ ان ممالک کے بارے میں بھی بتاتی جہاں سے زیادہ ٹریفک آ رہی ہوتی

اگر آپ چاہتے ہیں الیکسا رینک میں اچھی رینکنگ حاصل کریں تو اسکے لئے آپ اپنے براؤزر میں الکسا رینک ٹؤل بار اکٹنسشن انسٹال کر لیں اس کے علاوہ اسکا وڈگٹ بھی ہوتا ہے گوگل سے سرچ کر لیں اسکو آپ اپنے ڈومین میں کوڈ ڈال لیں یا اپنی ویب سائیٹ میں اسنٹال کر لیں
ایکسٹینشن انسٹال کرنے کے بعد آپ روز اپنی سائیٹ کو دس پندرہ بار وزٹ کیا کریں اس سے آپ کا الیکسا رینک بڑھے گا اس کے علاوہ آپ اپنے دوستوں کو بھی کہہ سکتے کہ یہ ایکٹنش انسٹال کر لیں اور آپ کی ویب سائیٹ وزیٹ کیا کریں
لیکن اص ل طریقہ اپنی ویب سائیٹ کو اپ ڈیٹ کرتے رہیں جتنا زیادہ ٹیکٹ یا ارٹیکل لکھا کریں جتنے بڑے بڑے ارٹیکل ہوں گے آپکا الکسا رینک بڑھ جائے گا اور ساتھ ہی بیک لینک بناتے رہیں
لیکن ایک بات اہم بات الکسا رینک اتنا اہم نہیں نہ گوگل اسکو اتنی اہمیت دیتا یہ بس اپ کو بتاتا ہے کہ آپ کی ٹریفک رینک کیا ہے اور ایڈورٹائیز دیکھ سکتے کہ اسکی ٹریفک آ رہی ہے تو آسکو کچھ ایڈز دیئے جائییں

پیج رینک

یہاں بات کریں گے گوگل پیج رینک کی یہ ایک ٹرم ہے جو گوگل کی جانب سے بنائی گی اور اسکی رینج ایک سے دس تک ہوئی اور اس میں بھی یہ دیکھا جاتا کہ اس ویب سائیٹ کے کتنے بیک لنکس ہیں اور کتنے اچھے بیک لنکس ہیں اس ویب سائیٹ کی رینکنگ اچھی ہوتی ہے جس کے اچھے یا کولٹی اور زیادہ بیک لنکس ہوتے ہیں اور دوسری چیزیں آ جانے کی وجہ سے گوگل کا یہ پیج رینک کچھ پیچھے چلا گیا ہے اور گوگل اب شاید اس پر اتنی توجہ نہیں دے رہا پہلے گوگل اس کو ہر تین چار ماہ بعد اپ ڈیٹ کیا کرتا تھا اس میں ڈو فالو بیک لنک اچھا کردار ادا کرتے تھے
ساتھ آپ کی ویب سائیٹ کا کنٹینٹ ، ویب سائیٹ کا ڈیزائن اور ریلیونٹ پیجز سے انٹرلنکنگ بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں آج کل یہ بھی اتنا اہم نہیں ہے کیوں کہ گوگل اس پر توجہ نہیں دے رہا

Bounce Rate باؤنس ریٹ

یہ کلکولیٹ کیا جاتا ہے گوگل کی جانب سے اس کو گوگل اینالیٹک ٹول میں دیکھا جا سکتا ویسے اور بھی ٹولز اسکے بارے میں بتاتے ہیں یوزر جب آپ کی سائیٹ پر آتا ہے ار جتنازیادہ ٹائم گزاارتا ہے تو آپ کا باونس ریٹ کم ہوتا ہے اور یہ اچھا تصور کیا جاتا ہے اور اگر وہ آپ کی سائیٹ پر آ کر جلد چلا جائے تو آپ کا باونس ریٹ بڑھ جاتا ہے جو اچھا تصور نہیں کیا جاتا یہ فیصد میں بتایا جاتا ہے کہ آپ کی باونس ریٹ کتنے فیصد ہے

الیکسا ڈاٹ کام میں بھی کسی بھی ویب سائٹ کا باونس ریٹ دیکھا جا سکتا ہے کہ روزانہ ایک وزٹر اآپ کی ویب س سائیٹ پر کتنا ٹائم گزار رہا ہے اگر آپ کا باونس ریٹ ساٹھ فیصد سے کم ہے تو یہ اچھا تصور کیا جاتا ہے یہ اس بات کو بھی ظاہر کرتا ہے کہ لوگ آپ کی ویب سائیٹ میں دلچسپی لے رہے ہیں کہ نہیں اگر دلچسپی لے رہے ہیں تو وہ زیادہ ریر آپ کی ویب سائیٹ پر رکیں گے اور آپ کا باونس ریٹ کم ہوگا اور اگر دلچسپی نہیں لے رہے تو اپ کا باونس ریٹ زیادہ ہوگا اگر آپ کا کنٹینٹ اچھا ہے تو یوزر آپ کی زیادہ دیر تک رکے گا

اسکو امپرو کیسے کیا جا سکتا ہے تو سب سے پہلے اپنی سائیٹ کا لوڈنگ ٹائم اچھا کریں تاکہ وہ جلد اوپن ہو، یعنی آپ کی سپیڈ اچھی ہو کیوں کہ وزٹر کے پاس بہت آپشز ہوتی ہیں اور وہ کسی دوسری ویب سائیٹ پر چلا جائے گا

گوگل کا یک ٹول ہے گوگل سپیڈ چیکراس جگہ جا کر اپنی ویب سائیٹ کی سپیڈ چیک کریں اور اسکے ایشوز کو ٹھیک کریں اس سے باؤنس ریٹ کم ہو جائے گا دوسری بات اپنی ویب سائیٹ کا کنٹینٹ اچھا کریں اپنی سائیٹ میں انٹر لنکنگ کریں تاکہ یوزر ایک سے دوسری پیج پر جائے اور مزید ٹائم گزارے ویب سائیٹ میں وڈیوز ڈالیں تاکہ وہ وڈیوز یکھے اور زیادہ ٹائم گزارے

LSI keywords ایل ایس آئی کی ورڈز
LSI= Latent Semaantic indexing

اس سے مراد ریلیوینس ہے یعنی آپ کہہ سکتے ہیں ریلیشن شپ یعنی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی جیسے ہم کرکٹ ٹیم کی بات کرتے تو ایک کرکٹ ٹیم کی بات کرتے کرتے دوسری کرکٹ ٹیم کا بھی ذکر آ جاتا یا ایک ٹاپک سے جڑا ہوا دسرا ٹاپک بھی سامنے آ جاتا
یعنی جب آپ کوئی آرٹیکل لکھتے ہیں تو اسکے جملوں اور کی ورڈز میں ایک قسم کی رلیوینسی ہوتی ہے ، ایک ریلیشن ہوتا ہے وہ کتنا قریب ہے اس ارٹیکل کی رینکنگ اتنی ہی اچھی ہوگی

جیسے ہم کرکٹ پر بات کر رہے ہوں تو کرکٹ سے جڑی بہت سی چیزوں کا ذکر آئے گا گوگل کو اس طرح بہت سے کی ورڈز مل جائیں گے اور اس طرح آپ ایک ہی ورڈ کو بار با دوھرانے سے بھی بچ جائیں گے

یا اگر ہم ٹویٹا کاروں کی بات کریں تو بہت سی کمپنیز کی بات ہو گئی کبھی ہو مینوفیکچریز کی بات بھی آئے گی تو گوگل ایسی ارٹیکلز کو اچھا رینک کرتا ہے آپ بھی اپنے ارٹیکلز میں ایسے ہی کریں جو ری لیٹڈ ورڈز ہوں ، فریزز پر بات کری

پیج بمقابلہ ڈومین

ڈومین کا جو ہوم پیج ہوتا ہے یا کسی بھی ویب سائیٹ کا پہلا پیج جیسے ہی آپ ویب سائیٹ اوپن کرتے ہیں سامنے آتا ہے اور ایک وہ سنگل پیج ہوتا ہے جیسے آپ ہوم پیج کے لنک پر کلک کریں تو اوپن ہوگا
سرچ انجن آپ کے ہوم پیج کو الگ نظر سے دیکھتا ہے اور سنگل پیج کو الگ نظر سے دیکھتا ہے سمجھ لیں سرچ انجن ہر پیج کو ایک الگ ویب سائیٹ کی نظر سے دیکھتا ہے یعنی ہم نے ہر پیج کو الگ سے رینک کرنا ہے اور ہوم پیج بہت اہم ہوتا ہے اسکی وجہ یہ ہے کہآپ کو جو ریکنگ دی گئی ہوتی ہے ہر جگہ سے یا زیادہ بیک لنک ہوتے ہیں ہر سائیٹ کے وہ زیادہ تر مین ڈومین کے لئے ہوتے ہیں فرض کریں اپ الکسا ڈاٹ کام پر دیکھیں تو اپ کو اپنے بیک لنکس نظر آئیں گے وہ لنکس ہیں جوآپ کی مین ڈومین کو دیئے گئے ہیں اس لئے اپ کو کم نظر آتے اگر آپ گوگل میں دیکھیں تو اپ کو زیادہ نظر آئیں گے وجہ یہ ہوتی ہے کہ گوگل سب لنکس دکھا رہا ہوتا ہے جبکہ الکسا مین ڈومین لیول کے لنکس دکھاتا ہے جو آپ کے ہوم پیج کو لنک کیئے ہوتے ہیں مطلب الکسا دیکھتا ہے کتنے ڈومین پر اپ کے لنکس ہے ہو سکتا ہے ایک ڈومین پرآپ کے بیس لنکس ہوں لیکن الکسا اسکو ایک ہی تصور کرے گا اور زیادہ تر جو لنکس لنک کر رہے ہوتے وہ ہوم پیج کو لنک کر رہے ہوتے اسکا مطلب یہ ہوا کے ہوم پیج کو سب سے زیادہ اتھارٹی ملی ہوتی ہے اور اگر یہاں سے اپ اپنی پوسٹ کو لنک دیں گے تو وہ سرچ میں جلد رینک کرے گا فرض کریں اپ ایک بینر بنا دیتے ہیں یا لنک بنا سکتے ہیں تو اس کی پوزیشن جلد بہتر ہوگی کیوں کہ آپ نے اسکو ہوم پیج سے لنک کیا اور اپ کے ہوم پیج کی اتھارٹی اچھی ہے تو آس لنک پر بی ہوم پیج کی اتھارٹی کے اثرات پڑیں گے سنگل لنک کو بھی ہوم پیج کا پیج جوس ملے گا اگر آپ بیک لنک بناتے ہیں اور اگر کسی نے آپ کو ہوم پیج پر بیک لنک دے دیا تو اپ کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا جس سے اپ کی پوسٹ کو بہت بوسٹ ملے گی لیکن لنک ریلیوینٹ ہوناچاہیے یعنی ہوم پیج کا لنک بہت ہی پاور فل ہوتا ہے

ایس ای او اپٹیمائزر کےطور پر کلائینٹ کےلئے کیسےکام کریں

ایسی ویب سائیٹ ایس ای او کے لئے نہ لیں جس پر کوئی غیرقانونی کام ہو رہا ہو یا ایسا کام ہو رہا ہو جوگوگل کے رولز کے خلاف ہو ورنہ جلد ہی وہ سائیٹ ڈی انڈیکس ہو جائے گی اور محنت ضائع ہو جائے گی
ایسی ویب سائیٹ یا بلاگ کا بھی ایس ای اؤ کرنے سے پرہیز کریں جس پر آرٹیکل وغیرہ گوگل کے معیار کے مطابق نہ ہوں ورنہ آپ کو ان سائیٹ پر محنت بہت کرنی پڑے گی اور اسکا پھل نہیں ملے گا ایسی ویب سائیٹ کی بی ایس ای او کرنے سے پرھیز کریں جن پر سوفٹ وئیر کریکنگ، ہیکنگ، پیڈ گیمز ، فری سافٹ وئیرز، فری وال پیپرز ، فری ویڈیوز، یا لو کوالٹی ویب سائیٹس ان پر کام نہ کریں تو زیادہ بہتر ہو آپ ان سائیٹس کا ایس ای او کریں جن کا کنٹینٹ اچھا ہو ایسی ویب سائیٹس پر کام کرنے کا آپ کو مزا بھی آئے گا اور اسکا رزلٹ بھی اچھا ہوگا اور آپ بھی خوش اور ایس ای او کروانے والا بھی خوش
اگر ویب سائیٹ پر کنٹینٹ نہیں ہے تو آپ اسکی ایس ای اؤ تو نہیں کر سکتے اس کے لئے آپ کو الگ پیسے لینے پریں گے کیوں کہ آپ کا کام تو ایس ای اؤ کرنا ہے نہ کہ ارٹیکل رائٹنگ  اگر آپ ارٹیکل رائیٹر ہیں تو پھر اپ یہ کام کر سکتے اور ایس ای او کے ساتھ ارٹیکل رائیٹگ کے بھی الگ سے پیسے لے سکتے
سب سے پہلے آپ ویب سائیٹ کو چیک کریں گے اور اگر اپ کو ٹاپک اچھا لگتا ہے اس کی کوالٹی اچھی ہےاچھاکنٹینٹ ہے ارٹیکلز اچھے ہیں تواپ یہ سائیٹ ایس ای او کے لئے لے سکتے
ہوم پیج کسی بھی سائیٹ کا بہت اہم ہوتا ہے اس پر بہت توجہ دینی چاہیئے اسکے ٹیگز مینوز، سب مینوز، کیٹگریز وغیرہ سب اچھی ہونی چاہیں، آپ کو کلانٹ بتائے گا اسنے کون کون سے کی ورڈز رینک کرنے ہیں اپ اسکےمطابق اپنی سٹریٹیجی بنائیں گے اور کلائنٹ کو ٹائم اور کی ورڈز کے حساب سے اپنا بجٹ دیں گے یا کوٹیشن یا پروپوزل دیں گے پہلے اپ ان پیج کے حساب سے اس ویب سائیٹ کا جائزہ لیں گے بہت سارے ٹولز ہیں انکی مدد سے آپ چیک کر سکتے ہیں پہلے پہل آپ اسکو الیکسا چیک کریں گے آپ کو اندازہ ہوگا کہ اس پر کتنی محنت کرنی پڑے گی اس کے بیک لنکس چیک کریں گے اسکی رینکنگ چیک کریں گے اس کے کی ورڈز اور انڈیکس پیجز چیک کریں گے
پھر آپ گوگل ویب ماسٹر ٹولز میں جائیں گے جس بندے کی سائیٹ ہے وہ آپ کی ویب ماسٹر ٹولز میں ایڈ کریں گے وہ اپنی سائیٹ کے رائیٹ سائڈ پر کلک کرکے ایڈ ار ری موو یوزر پر کلک کرے گا اور آپ کو ایڈ کریں گا اگلے پیج پر ایڈ نیو یوزر کرے گا اور وہاں میرا ای میل ایڈ کریں گا

اس میں دو آپشنز ہوں گے ایک فل اور ایک ریسٹریکٹڈ ، ریسٹریکٹڈ میں اس یوزر ویب سائیٹ کو گوگل ویب ماسٹر ٹولز سے ری موو نہیں کر سکتا جب فل میں ایسا ہو سکتا ہے
جس کی ویب سائیٹ کی ایس ای او آپ کر رہے ہیں وہ اپ کو گوگل اینالیٹک ٹول میں بھی ایڈ کرے گا اب آپ بھی ڈیٹا دیکھ سکتے ہیں آپ اسکے کی ورڈز کا ڈیٹا یا چارٹ ایکسل میں ایڈ کر سکتے ہیں اس سے پہلے آپ گوگل ویب ماسٹر ٹولز کے سارے آپشز کے مطابق اس سائیٹ کے ایرر دور کریں گے یہ بھی دیکھیں کہ گوگل نے اسکو پینالائیز تو نہیں کیا
گوگل ویب ماسٹر ٹولز میں سرچ کیوریز پر کلک کریں اور اور اسکا سارا ڈیٹا آپ اپنے پاس ایک فائل میں سیو کریں ایک لمبی کی ورڈز کی لسٹ اپ کے سامنے ہوگئی اس میں سے ان کی ورڈز کی لسٹ بنائیں جن پر ٹریفک آ رہی اور بھی دیکھیں گے کلائینٹ نے جو لسٹ آپ کو دی ہے کیا وہ کی ورڈز اس میں شامل تو نہیں اپ وہ لسٹ اپنے کلائنٹ کو دکھائیں گے اور تاکہ وہ دیکھ سکے کونسا کی ورڈ کس نمبر پررینک کر رہا اسکے بعد آپ ایک ٹائم طے کریں گے کہ اس ٹائم میں ہم آپ کے کی ورڈز کو ٹاپ پر رینک کریں گے
اس طرح گوگل اینالیٹک کا ڈیٹا بھی لے سکتے اور سیو بھی کر سکتے
اب کے آپ کا کام شروع ہو جائے گا سب سے پہلے آپ اس کی آن پیج ایس ای اؤ پر توجہ سے دیں اسکی انٹر لنکنگ کو ٹھیک کریں دوسرے پیجز کے ساتھ بیلنس کے ساتھ لنک کریں سائیٹ میپ بنائیں اور آن پیج کا جو جو کچھ ہو سکتا کریں پھر آپ آف پیج پر کام سٹارٹ کریں

اپنے مقابل ویب سائیٹس کی لسٹ بنا لیں فارمز کی بلاگز کی ویب سائیٹس کی اور بیک لنکس بنائیں آہستہ آہستہ آسکا رینک اچھا ہو جائے گا

ایکسل میں اپ ایک لسٹ بنائیں بیک لنکس فار —- سائیٹ

بلاگ کمنٹنگ کی لسٹ بنائیں
کیوںکہ آپ نے کلائنٹ کو ریپورٹ دینی ہوتی ہے کہ آپ اس کی سائیٹ پر کیا کیا کر رہے
اپ کوشش کریں منتھلی رپورٹ دیں کیوں کہ ہر ماہ کی تبدیلی زیادہ واضع ہوتی ہے کی ورڈ اور پوزیشن اچھی ہوئی ہے اور ٹریفک میں کیا چینج آیا اور بیک لنکس کے کیا حالات ہیں وغیرہ

یہ بھی دھیان میں رکھنا ہوتا ہے کہ اپ کس ملک کے کلائنٹ سے بات کر رہے اگر وہ پاکستانی ہے تو ظاہر ہے وہ کم پیسے دے گا اور اگر دبئی میں ہے تو زیادہ اور اس سے بھی زیادہ دے سکتا ہے اگر کوئی کلائینت یورپ وغیرہ سے ہے آپ مارکٹ میں سرچ کر سکتے کہ کس کی ورڈ کو رینک کرنے کے کتنے پیسے لیتے ہیں اور بیک لنک بنانے کے کتنے پیسے لیتے ہیں وغیرہ

ایس ای اؤ جابز یا کام کیسے تلاش کریں

پانچ ویب سائیٹس اس کام کے لئے مشہور ہیں جہاں اپ ایس ای اؤ جابز تلاش کر سکتے

https://www.seoclerk.com/
https://www.upwork.com ای لانس کا نیا نام
https://www.upwork.com/ اوڈیسک کا نام تبدیل ہو گیا
https://www.fiverr.com
https://www.peopleperhour.com

اپنے کنٹینٹ کو بہترین انداز میں یوزر کے سامنے پیش کیسے پیش کریں

اپنے کنٹینٹ کو بہترین انداز میں یوزر کے سامنے پیش کرنا ہے تو اپ لینکو ڈاٹ کام کی سائیٹ کو دیکھیں وہ بہت ہی خوبصورت انداز میں یوزر کے سامنے پیش کرتا ہے اور جب یوزر کو کنتینٹ پسند آ رہا ہے تو سمجھ لیں سرچ انجز کو خود بخود پسند آئے گا اس لئےسب سے پہلے یوزر کو ذہن میں رکھ کر کنٹینٹ بنائیں اور مکمل توجہ سے اپنا کنٹینٹ بنائیں تاکہ یوزر آپ کی سائیٹ پر زیاد ہ سے زیادہ وقت گزرے اور اپ کا باونس ریٹ کم سے کم ہوتا جائے اور رینکنگ بڑھتی جائے جب یوزر دلچسپی لے گا تو کمنٹس بھی کرتے گا اسکا بھی بہت فائدہ ہے

کیس سٹیڈی

ایونٹ بلاگنگ سے مراد ہو بلاگنگ ہے جو آپ کسی ایونٹ کو ٹارگٹ کرتے ہیں
کسی ایونٹ سے کم از کم دو تین مہینے پہلے ایونٹ پر کام کریں
ان پیج کا خیال رکھیں
فارمز اور بلاگز پر کمنٹس کریں
سوشل بک مارکنگ والی سائیٹس پر بک مارکنگ کریں
سوشل نیٹ ورکس پر شئیر کرتے رہیں
ریڈیٹ کو یوزر کریں
پیجز بنائیں
ارٹیکلز پوسٹنگ کریں
وڈیوز بنائیں
یہ تھی لنک بلڈنگ
اور ہر ارٹیکل کو ہر تین چار دن بعد اپ ڈیٹ کریں
یہ بالکل سپمل سٹرٹیجی تھی
گوگل ٹرینڈز سے آپ مدد لے سکتے
آگر آپ صرف آن پیج کو بھی توجہ سے کریں تو پھر بھی کی ورڈ اچھا رینک ہو سکتا ہے

ایس ای او ریسورسس اپڈیٹس

ایس ای اؤ اپڈیٹ ہوتی رہتی ہے تو اسکے کونسے ریسورسس ہیں جہاں سے اپ کو مدد مل سکتی ہے
گوگل اپ کو اچھا دوست ہے وہ اپ کی ہیلپ کرتا ہے، گوگل ویب ماسٹرز کے اس نے ایک بلاگ بنایا ہوا جس پر اپ ڈیٹس آتی رہتی اسکا لنک ہے
https://webmasters.googleblog.com/
یہاں اپ ڈیٹس اتی رہتی ہین
اسکے علاوہ میٹ کٹ کے بلاگ پر بھی آپ کو اپ ڈیٹس ملتی رہتی ہیں اسکا لنک ہے
ٹویٹر پر آپ اسکو فالو کر سکتے گوگل الگورتھم کی اپٹ ٹیٹس اس حوالے سے یہ سائیٹ دےتی رہتے
https://www.mattcutts.com/blog/
پھر موز ایک مشہور ویب سائیٹ ہے جو اپ ڈیٹس دیتی رہتی اسکا اڈریس ہے
https://moz.com/blog
ایک اور زبردست ویب سائیٹ جہاں آپ کو اپ ڈیٹس ملتی رہیں گی
http://backlinko.com/
یہ ایک انڈین کی سائیٹ ہے اور ایس ای او کے بہت اچھے ٹپس ملیں گے
http://quicksprout.com/blog

اور بھی بہت سے سائیٹس ہیں لیکن یہ ویب سائیٹ آپ کے ہر ممکن ائیں گے
اس کے علاوہ گوگل نے خود بھی ایک کتاب پی ڈی ایف میں ایس ای او پر لکھی ہوئی جس کا لنک یہ ہے اسکو بھی پڑھیں
www.google.com/webmasters/docs/search-engine-optimization-starter-guide.pdf

نئے ایس ای او ٹرینڈز اور رجحانات

اس زمانے میں لوگ ایک کی ورڈ یہ چند الفاظ لکھ کر سرچ کرتے تھے اور ایک لمبی ویب سائیٹس کی آ جاتی تھی جس میں سرچ کرنے والے کو کوئی خاص دلچسپی نہیں ہوتی تھی لیکن اب لوگ پورا جملہ لکھ کر سرچ کرنے لگے ہیں اور سرچ انجنز بھی ترقی کر گئی ہیں وہ بھی سمجھ گئی ہیں یوزر کیا سرچ کرنا چاہ رہے اور انکو کونسی ویب سائیٹس سرچ میں دکھانی ہیں اس لئے اس لئے اب لانگ ٹیل کی ورڈ کا زمانہ آ گیا ہے
آپ 10 سے 20 کی ورڈز چنیں پھر
اب کچھ دلچسپ کی ورڈز چننے کے لئے ہم ایک ٹول کا انتخاب کرتے ہیں یہ ٹول ٹرینڈنگ کی ورڈز کے لئے بہت اچھا ٹول ہے

یہ ٹول اوپن کریں
https://ubersuggest.io/
فرض کریں آپ نے سرچ کیا سمارٹ فون ایک لسٹ آ گئی
اس میں آپ نے ایک کی ورڈ پر کلک کر اسکا ٹرینڈ دیکھا اور گوگل ٹرینڈ آ گیا
اس طرح آپ دیکھ سکتے اس کا ٹرینڈ کیسا ہے اور بھی بہت اچھی آپشنز ہے اس ٹول میں آپ سب دیکھ سکتے

ایک بات ذہن میں رکھیں ایس ای اؤ لمبی دوڑ ہے ایک میراتھن ہے نہ کہ سو میٹر کی دوڑ جو کچھ دیر میں ختم ہو جاتی
ایس ای او سٹریٹیجی
– – – – – –
اب لوگوں کم پاس ٹائم کم ہوتا وہ بہت سپیسیفک ہو گئے ہیں
اس لئے آپ کو بھی سٹریٹیجی بناتے ہوئے ان باتوں کا خیال رکھنا ہوگا
سہی کی ورڈز کا انتخاب ہی آپ کی کامیابی کی ضمانت ہے
اپ کو کی ورڈز جنریٹز ز کا استعمال کرنا ہوگا

ری سرچ
– – — –
آپ کو ری سرچ کرنی ہوگی لوگ کیا چاہتے ہیں
لوگ اپ کی ویب سائیٹ پر کیوں آئیں گے اور آنکو کن سوالات کے جوابات چاہیں

ان ہانس
— – –
اپنی ویب سائیٹ کو یوزر فرنڈلیی بنائیں اس کے لئے آپ کو گوگل اینالیٹکس میں دیکھنا ہوگا اپ کو ویب سائیٹ کا باؤنس ریٹ کیا ہے

اپنی ویب سائیٹ میں ایسی چینجز کرتے رہیں جو اپ کا باؤنس ریٹ کم ہو اور یوزر کی دلچسپی بڑھتی رہے

secheme markup
رچ سنپپیرز، کو بہتر کریں

کراس چینل
– – – –
موبایل ، ٹیبلیٹ، ڈسک ٹاپ سب میں اپ کی ویب سائیٹ کو ٹھیک نظر آنا چاہیے
80 فیصد یوزر موبائل سے سرچ کرتے اگر آپ کی ویب سائٹ موبایل میں اچھی نظر نہں‌ائے گی تو اب اسی فیصد کھو دیں گے
یہاں آپ ٹیسٹ کر سکتے
https://testmysite.thinkwithgoogle.com/intl/en-ph

Nearly half of all visitors will leave a mobile site if the pages don’t load within 3 seconds.

what is AMP
ایس ویب سائیٹ جو بہت تیز ی سے رینڈرنگ کرے
اگر پیجز جلد لوڈ ہوں گے تو ویب سائیٹ کا باؤنس ریٹ کم ہوگا
اے ایم پی کے تیں اہم حصے ہیں

1- AMP Htmp – content the website
AMp js – seed the website
AMp CDN dwlivering AMP website

2017 میں‌ اے ایم پی ویب سائیٹس کی بہت اہمیت ہے اور یہ ٹریفک کے زیادہ ہونے کا سبب بنیں گی
اس کی مزید معلومات کے لئے یہ ویب سائیٹ ہے
https://www.ampproject.org/

— – —
رینک برین
– – —
روزانہ پانچ ملین سے زیادہ کیوریز گوگل میں ٹائپ کی جاتی ہیں
رینک برین کیوریز کا ریکارڈ رکھتا ہے اور دیکھتا ہے کونسی کوریز کب کس وقت اور کیوں ہر رہیں ہیں اور کونسی کیورز حقیقی ہین
یو ای او کیا ہے
– – – – – — – –
UEO – User experience optimization
یو ای او ایک ایسی سائینس ہے جو یوزر کی ویوئل فیلنگزکا خیال رکھتی ہے
ایک زمانہ تھا ایس ای او اور یو ای او کا مقابلہ ااپس میں نہیں کیا جاتا تھا لیکن اب ان دونوں کا قریبی رشتہ ہے
اس کے چند پواینٹس
ایس ای او اور یو ای او کی کارپوریشن
– – — – – –
اپنی ویب سائیٹ کے امیج سائز کا خیال رکھیں
( امیجز بڑے ہوں تو سائیٹ سلو ہوتی ہے)
اپنے کوڈ کیا خیال کریں انکو یہ کوڈ کمپیکٹ ہے اور کمپریس ہونے چاہیں
اپنے سرورز کا خیال کریں انکو تیز ہونا چاہیے ورنہ یوزر آپ کی ویب سائٹ کو چھوڑ دے گا
آپ کا سائیٹ نیویگیشن بہترین ہونا چاہیے
کال ٹو ایکشن اپ کا سائیٹ کا بہترین ہون چاہیے
آپ کی کنٹینٹ آپٹیمیزیشن بہترین ہونی چاہیئے
اپنے ہیڈ ٹیگز پر پوری توجہ دیں
– –
آپ کو کیا کرنا چاہیے
— –
اپنی شہر کا نام اپنی سائیٹ کی ٹائیٹل میں لکھیں
ویب سائیٹ کے کنٹینٹ میں اپنی کمپنی کا نام لکھیں
اپنے کنٹیکٹ سیکشن میں اپنے پورا ایڈریس لکھیں
( سٹی ، سٹریٹ ، پوسٹل کوڈ، سٹریٹ نمبر)
اپنے شوکیس بنائیں گوگل میپس میں
اگر آپ کی مختلف لوکیشنز ہیں تو آپ کو کنٹیکٹ سیکشنز بنانے چاہئبں سب لوکیشنز کے لئے

اگر آپ کی ایک ہی لوکیشن ہے تو اپ ایڈریس فٹر میں‌ لکھ دیں
سائیٹ میپس بنائیں اپنی سائیٹ کا
اس کے لئے یہ ویب سائیٹ استعمال کر سکتے
http://www.geositemapgenerator.com/

اپنی ویب سائیٹ کی سپیڈ پر خاص توجہ دیں
اگر اپ کی ویب سائیٹ کی سپیڈ کم ہے تو اپ کا باؤنس ریٹ بہت زیادہ ہوگا
اور نہ آپ کے ریٹرنگ یوزر میں اضافہ ہوگا
یہاں آپ ویب سائٹ کی سپیڈ چیک کر سکتے
https://www.pingdom.com/
گوگل کی ساسئیٹ پر بھی چیک کر سکتے
https://developers.google.com/speed/pagespeed/insights/

لنک بلڈنگز
———
کچھ عرصہ پہلے گوگل دیکھا کرتا تھا آپ کیس سائیٹ کے کتنے بیک لنکس ہیں اور اس میں معیار کی کوئی بات نہیں‌ہوتی تھی تعداد کی بات ہوتی تھی لیکن اب
معیار کی بات ہوتی ہے

اب آپ کو thematics links پر توجہ دینی چاہیے
بہت زیادہ ڈو فالو لنکس پر فوکس نہ کریں
اگر آپ کے ڈو فالو لنکس گوگل کے معیار سے زیادہ وہ گئے تو آپ؛ کی رینکنگ متاثر ہو سکتی ہے اس لئے ا چھے نو فالو لنکس پر بھی توجہ دین
ہر لنک کا جائزہ لیں جو آپ کو سائیٹ which direct to your site
ہر لنک جو آپ کی سائیٹ سے لنک ہے اسکو آپ کو ضرور دیکھنا چایے
آپ کو پتہ ہونا چاہے یہ لنک کس سورس سے آ رہا ہے
اپنے انٹرل لنکس کا خیال کریں وہ کہاں سے آ رہے کس بھی مشکوک ویب سائٹ سے اپنی سائیٹ کو لنک نہ کریں نہ کسی مشکوک ویب سائیٹ سے بیک لنک لیں
اب سب پیجز کو بھی لنک کریں نہ کہ صرف ویب سائیٹ کے لنک بنائیں آپ کے سب پیجز کی بھی بڑی اہمیت ہے اور اس اہمیت کو اپ مزید بڑھا سکتے اس طرح لوگ آپ کے مین پیج کے بجائے سب پیجز سے بھی لنک ہونا پسند کریں گے کہ ہو سکتا ہے وہاں ان کے ئے زیادہ مواقع ہوں اور انکی پراڈیکٹ اس سب پیج پر ہو

ڈائریکٹریز سے لنکنگ اس وقت ہئ بہتر رہتی ہے جب وہ ویب ڈائریکٹریز گوگل کے میعار کے مطابق ہوگی اور اچھی شہرت کی حامل ہوں گی

آپ کے لئے اچھے سورس آپ لنکس کون سے ہیں
آرٹیکلز
امیجز
کومنٹس
انفوگرافکس
ویجیٹس
ڈائریکٹریز

ڈومیں اتھارٹی
– – – – – – – — –
یہ گوگل کی نظر میں بہت اہم ہے کیوں کہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ڈومین کتنی ٹرسٹڈ ہے اور گوگل اگر آپ کی سائیٹ کو پسند کرے گا تو یعنی طور پر آپ کی ویب سائٹ کی ریکنگ میں اضافہ ہوگا

ڈومین اتھاڑٹی اس پر بیس کرتی ہے کہ گوگل آپکی ویب سائیٹ کو کتنا قابل اعتبار سمجھتا ہے

ڈومین اتھارٹی بیس کرتی ہے ایکٹرنل لنکس پر اور یہ کنتے ہائی کوالٹی ہیں یہ جتنے اچھے اور ہائی کوالٹی لنکس ہوں گے آپ کی ویب سائیٹ کی اتھارٹی میں اتنا اضافہ ہوگا
اس میں ٹرسٹ رینک کا استعال کیا جاتا جو 1-100تک ہوتا
اگر آپ کی ڈومین پرانی ہے تو امید ہے آپ کا ٹرسٹ رینک بہتر ہوگا
اگر آپ ایسی ڈومین خریں جو 3-4 سال پرانی ہے تو بہتر رہے گا
اگر آپ کی دو یا دو سے زیادہ ویب سائیٹ ہیں انکو ایک دوسرے سے لنک نہ کریں گوگل جان لے گا کہ یہ آپ کی سائٹس ہیں اور وہ انکو بین بھی کر سکتاہے
اپنی ویب سائیٹ کو ان ویب سائیٹس سے لنک کریں جو آپ کی ویب سائیٹ سے زیادہ پرانی ہیں تو بہتر رہے گا اس طرح آپ کا ٹرسٹ رینک بڑھنے کے زیادہ چانسس ہیں

اگر آپ ایکسٹرنل لنکس بیڈ کوالٹی کے ہیں تو‌اپ کی ویب سائیٹ کا رینک گرتا رہے گا
یہاں آپ آپنی ڈومین کی اتھارٹی چیک کرسکتے
http://smallseotools.com/domain-authority-checker/

SSL Sertificate فوائد
———-
یہ دو قسم کی ہوتی ہے سٹینڈرڈ ویلیڈیشن
دوسری قسم ہے ایکسٹنڈڈ ولیڈیشن

جب آپ http سے https پر آپنی سائیٹ ری ڈائرکٹ کریں تو
اپنا سائیٹ میپ اپ ڈیٹ کریں
گوگل اینا لیٹکس میں اپنا ایڈریس چیج کریں

یہ آپ کے ڈیٹا سسیکور کرتا ہے
یہ آپ کے براوزر کو محفوظ طریقے سے ویب سائٹ سے کنیکٹ کرتا ہے
جن کے ساتھ https:// نہیں ہوتا گوگل انکو غیر محفوظ ویب سائیٹس خیال کرتا ہے
آپ کی سائیٹ کی سرچ رینکگ بہتر ہو سکتی ہے

نقصانات
– —
سائیٹ سلو ہو سکتی ہے. لیکن اتنی  بھی  نہیں  ہوتی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں