How to write Effective Description for Youtube video 152

یوٹیوب وڈیوز کےلئے بہترین ڈسکرپشن کیسے لکھیں

یوٹیوب ڈسکرپشن انتہائی اہم کیوں ہے
—————————————
جب آپ وڈیو آپ لوڈ کر رہے ہوتے تو آپ جانتے ہیں یوٹیوب آپ سے پہلی چیزکیا چاہتاہے
؟ وہ ہے وڈیو کے متعلق پوری معلومات جو اپ ٹائیٹل، ڈسکرپشن اور ٹیگز میں بیاں کرتے ان سب کو میٹا ڈیٹا بھی کہتے
اس کی مثال اس طرح ہے کہ اگر وڈیو کو ایک مکان تصور کر لیں تو میٹا ڈیٹا اسکا پتہ ہوگا اور جب تک اس مکان ( وڈیو) کا پتہ مکمل نہیں ہوگا نہ یوٹیوب اس کو ٹھیک جگہ رینک کرے گا نہ اسکو یوٹیوب پر تلاش کرنے والا اس مکآن (وڈیو) تک پہنچ سکے گا سو اگر آپ نے اپنی وڈیو کو رینک کروانا ہے تو مٹیا ڈیٹا ہی وہ پہلا رستہ ہے جو ایک وڈیو کو کامیابی کے رستے پر ڈالتا ہے

آپ کی ڈسکرپشن اصل میں اس وڈیو کا اورویو ہوتی ہے، اسکا ایک فائدہ یہ ہے وڈیو کو دیکھنے والا آپ کی ڈسکرپشن پڑھ کر یہ سمجھ سکتا ہےکہ ووہ کیا دیکھنے جا رہا ہے اور یہ انتہائی اہم اس لئے ہے کہ ڈسکرپشن کی بدولت، سرچ انجن کو آسانی ہو جاتی اور وہ آپکی کو ان وڈیوز پر ترجیج دیتیں جن کی یا تو ڈسکرپشن ہوتی ہی نہیں یا SEO آپٹیمائیز نہیں ہوتی آپ کی ڈسکرپشن اچھی ہونے کی وجہ سے آپکی وڈیو اچھی رینکنگ میں آ جاتی اس لئے ڈسکرپشن کو معمولی سمجھ کر نظر انداز کرنے والے اگر سمجھتے ہیں کہ انکی وڈیو رینک کر جائے گی اور دیر تک رینک کرے گی تو یہ انکی بھول ہے ، سو آپ بھی ایسی بھول نہ کریں اور ہیمشہ اچھی اور SEO آپٹیمائیز ڈسکرپشن لکھنے پر پوری توجہ مرکوز کریں
۔
جب بھی آپ ڈسکرپشن لکھیں ہمیشہ یہ کوشش کریں کہ آپ کا مین کی ورڈ آپکی ڈسکرپشن کے پہلے جملے میں آ رہا ہو۔ جسے آپ پہلے سے ٹائیٹل میں بھی استعمال کر چکے

اس کے بعد وہ تمام ریلیٹڈ کی ورڈز استعمال کریں جو اس وڈیو سے ریلیٹڈ ہوں ان ریلیٹڈ کی ورڈز استعمال نہ کریں ورنہ یوٹیوب وڈیو ڈیلیٹ کردے گا
وڈیو کے متعلق سب کچھ لکھنے کے بعد وڈیو دیکھنے والے کو مزید آپشنز دیں جیسے کچھ اپی وڈیوز کے لنک ڈسکرپشن میں شامل کریں تاکہ ڈسکرپشن پڑھنے والا کسی اور وڈیو کو بھی دیکھ لے اور اپ کے ویوز بڑھ سکیں اس کے علاوہ اپنے چینل کی پلے لسٹ بھی ڈسکرپشن میں شامل کر سکتے اسکے بعد آپ
سبسکراپشن کا لنک دیں تاکہ وہ آپ کا چینل سبسکرائیب کر سکے پھر آپ
اپنی ویب سائیٹ کا لنک دے سکتے اور
فیس بک
ٹویٹر
گوگل پلس
اور اسی دوسری سائیٹس کا لنک شامل کریں جہاں جہاں اپ نے دوسری ویب سائیٹس پر سائن آپ کررکھا
ایک اتنہائی اہم بات
————————-
جب بھی آپ اپنی پرانی وڈیو کی ڈسکرپشن کو ایڈیٹ کریں گے تو اس وڈیو کی پرانی رینکنگ ختم ہو جائے گی یا کم ہو جائے جب تک آپ کی نئی ڈسکرپشن سرچ انجنز میں اپ ڈیٹ نہیں ہوتی اس لئے ایڈیٹ کرتے وقت اس بات کو دھیاں میں رکھیں

دوسری اہم بات
————
اگر ہم یوٹیوب کے رولز پڑھیں تو وہ مس لیڈنگ معلومات یا وہ معلومات جن جس کا وڈیو سے کوئی تعلق نہ بنتا ہو آپ اگر ایسا کریں گے تو یوٹیوب اپ کا چینل ختم کرنے میں دیر نہیں کرے گا
تیسری اہم بات
———————
اگر آپ نے ڈسکرپشن میں کی ورڈز کا جمگھٹا لگایا تو یوٹیوب کو آپ کے چینل اور اکاؤنٹ پر پیارآ سکتا ہے ہو سکتا ہے وہ اسکو گود لے لے اور آپ روتے رہ جائیں کہ بڑی محنت سے پال پوس کر جوان کیا تھا یوٹیوب نے چینل چھین لیا
———————————–

————-
مزید ڈسکرپشن کے بارے میں
——————

یوٹیوب ڈسکرپشن کے پانچ انتہائی اہم پوائیٹ جنہیں نظر انداز نہ کریں
ہم اگر یوٹیوب پر جا کر وڈیوز دیکھیں اور انکے یوٹیوب ڈسکرپشن باکس کا جائزہ لیں تو وڈیوز کی اکثریت کے یوٹیوب ڈسکرپشن باکس میرے دل کی طرح ویران نظر آئیں گے، کسی کسی نے یوٹیوب ڈسکرپشن باکس کے صحرا میں چند الفاظ کے پھول ضرور کھلائے ہوتے۔ لیکن ایسا بھی کیا یوٹیوب نے ڈسکرپشن باکس میں پورا سرسبر باغ لگانے کی اجازت دی ہوئی تو ہم اس کو اتنا ویران کیوں چھوڑ دیتے یہ بات آج تک سمجھ میں نہیں آئی آس ویران یوٹیوب ڈسکرپشن باکس کے صحرا کی گرم ہوا ہماری وڈیو پر بری طرح اثر انداز ہوتی اور ایک دن ہماری وڈیوز سسک سسک کر دم توڑ دیتیں اور ہمارا چینل بھی یوٹیوب کے چینلز کے مردہ خانے میں دفن ہو جاتا اور آپ ماہ رو سے آخر پوچھتے رہتے ماہ رو ویوز نہیں آ رہے اتنی وڈیوز اپ لوڈ کر دیں، ویوز کہاں سے آئیں

ارے بھائی ویوز کہاں سے آئیں، بےنام و نشان وڈیو، کہاں سے ویوز لے آپ مجھے بتائیں مجھے تو آپ کی بات نہیں سمجھ اتی

ہر کام کا ایک طریقہ ہوتا، یوٹیوب پر آپ وڈیوز پر اپ لوڈ کرنے جاتے تو جتنے بھی باکس نظر آتے انکا کچھ کام ہوتا اور اہمیت ہوتی، یوٹیوب پاگل نہیں کہ اتنا کچھ بنا دیا تو کیوں نہ ہم بھی کچھ زحمت کرکے ان باکسز کا استعمال سیکھ لیں تاکہ ہم نے جو وڈیوز بنانے پر محنت ( ماہ رو جو کون سی محنت ہم دوسرروں کے
چینلز پر جاتے ہیں اور وہاں سے وڈیوز آٹھا آٹھا کر اپنے چینل پر اپ لوڈ کرتے ) کی وہ کبھی رنگ لے آئے
چلیں آپ کی یوٹیوب ڈسکرپشن باکس میں ایک خوبصورت سا باغ لگاتے ہیں، انواع و اقسام کے پھول لگاتے ہیں کہیں سایہ دار درخت لگانے کا اہتمام کرتے ہیں جس سے آپکی وڈیوز کو یوٹیوب کی گرم ہواسے بچایا جا سکے، اور آپ کی وڈیوز کو گرم موسم بھی جب یوٹیوب اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ غیر معیاری وڈیوزاور چینلز پر حملہ آور ہوتو آپ کی وڈیوز کوآپ کی ڈسکرپشن کی ٹھنڈی ہوا بچا سکے
جس دن آپ نے اس بات پر یقین کر لیا اور فیصلہ کر لیا کہ ڈسکرپشن باکس کے اوپر سے جمپ لگاتے ہوئے آگئے نہیں بڑھنا سمجھے لیں آپ کے چینل کا رنگ بدلنا شروع ہو جائے گا اور حزاں کا موسم ہمیشہ کے لئے بہار میں تبدیل ہو جائے گا
وجہ کیا ہے ، وجہ صاف ہے ٹائیٹل ، ڈسکرپشن، ٹیگز کے بغیر بھلا یوٹیوب کیسے فیصلہ کرے آپ کی وڈیو کو کہاں رینک کرنا، ٹائیٹل ، ڈسکرپشن، ٹیگز روشنی کی وہ کرنیں ہیں جن کی روشنی میں یوٹیوب فیصلہ کرتا کہ آپ کو وڈیو اصل میں ہے کیا اور اس کا اصل مقام کیا ہے-
شروع کرتے ہیں ” ڈسکرپشن پنجہ”
یہ ڈسکرپش پنجہ کیا ہوا، یہ ایک نیا لفظ ایجاد کیا ہے مطلب ڈسکرپشن کے لئے پانچ اتنہائی اہم باتیں کون سی ہیں جو بہت سے لوگوں کو معلوم نہیں ،اگر معلوم بھی ہوں تو اس پر عمل نہیں کرتے اور اگرآپنے وڈیوز کو اچھا رینک کروانا تو ان اہم پوائیٹس کو آج سے آپ نے ہرگز نہیں بھولنا
ایک تو آپ ایسا کیا کریں جو وڈیو کو رینڈر کر رہے ہوتے تو اس وقت آپ کے پاس ٹائم ہوتا کہ اچھا سا ٹائیتل۔ ڈسکرپشن اور ٹیگز تلاش کریں لیں اور ایک فائل بنا لیں اور جو وڈیو اپ لوڈ کر رہے ہوں تو آپ کے لئے آسانی ہو جائے گی۔
————————
ڈسکرپشن کا پہلا پیرا گراف
————————
اگر آپ اپنی ڈسکرپشن کا پہلے پیراگراف بہترین الفاظ میں لکھ لیا تو سمجھ لیں آپ نے ڈسکرپشن لکھنے کے پہلے راز کو پا گئے ، ڈسکرپشن کا پہلا پیرا گراف کو جتنا ہو سکے مضبوطی سے SEO اپٹیمائیز بنائیں یہی وہ پیراگراف ہوگا، جوآپکے لئے ویوز لانے کا سبب ہوگا خاص طور ہر پیراگراف کی ” پانچ لائینز” وجہ دو ہیں ۔ ایک جو ہم گوگل میں سرچ کرتے تو آپکو ان ہی لائینز کا کچھ حصہ نظرآرہا ہوتا اگر یہ لائینز ایسی ہوں گی جو کسی بھی ویوز کو اپنی طرف کھینچ سکیں تو آپ کے ویوز کا سسب بنیں گی، دوسری وجہ ان پانچ لائینز کی اس لئے بھی اہمیت ہے کہ جب آپ وڈیوز دیکھنے آتے تو تو پہلی پانچ لائنیز کا کچھ حسہ “read more” سے پہلے نظر آ رہا ہوتا۔ اور وہ بہتر لکھا ہوا ہوگا تو ، وڈیو دیکھنے والا آپ کی وڈیو ڈسکرپشن بھی دیکھنا بھی پسند کرے گا اور اگر اس نے ایسا کیا تو آپ کی ڈسکرپشن میں آپ اپنی وڈیوز کے لنک دی سکتے جسے وہ وزٹ کر سکتا اس کے علاوہ آپ کچھ ایسے لنکس وغیرہ دے سکتے جن میں آپ کی ویب سائیٹ، فیس بک، ٹویٹر، وغیرہ ہوگا جس سے وہ آپ نے ان پیچز کا پر وزٹ کرے گا،اس کے علاوہ ایسے لنکس بھی ہوتے جس سے وڈیو دیکھنے والا کچھ خریداری کر سکتا اور اس پر آپ کو کمشن ملتا
—————–
پہلی دو لائینز
—————–
پہلے میں نے اپ کو پہلی پانچ لائینز کے بارے میں کچھ مفید باتیں بتائیں، اب باری ہے پہلی دو لائینز کی اس میں اپ نے یہ کرنا کہ ان دو لائینز میں آیک لنک ضرور دینا ہے اس لنک سے آپ بہت سے فوائد آٹھا سکتے، یہ لنک کسی افیلی ایٹ پروگرام کا بھی ہو سکتا جس پر کلک کرکے ویوز کوئی بھی خریداری کر سکتا، افیلی ایٹ پروگرامز میں اتنا پیسہ ہے کہ آپ یوٹیوب سے آنے والے پیسہ کو بھول جائیں گے اور آپ چاہیں گے صرف ویوز آ جائیں چاہیے یوٹیوب ہمیں کچھ بھی نہ دے، ویوز آتے رہیں لوگ کچھ نہ کچھ خریدتے رییں تو آپ کو اور کیا چاہیے
آپ میں سے کتنے لوگ جانتے یوٹیوب کے ‘Show More’ بٹن سے پہلے کتنے الفاظ نظر آتے ؟
نہیں پتہ ۔ وہ تقریبا ” 155″ الفاظ ہو سکتے یہ 155 الفاظ آپکے لئے بڑا قیمتی سرمایہ اب آپ سوچ سکتے انکو کیسے استعمال کرنا اور اپنے سرمائے میں کیسے اضافہ کرنا
—————–
5000 ہزاار الفاط
—————–
بہت سے لوگوں نے غور نہیں کیا ہوگا، یوٹیوب نے ہمیں ڈسکرپشن میں پانچ ہزار الفاظ کی اجازت دی ہوئی شائد ظالموں نے اردو میں ڈسکرپشن لکھنے کی اجازت نہ دی ہوورنہ میں نے تو پانچ ہزار الفاط کی ڈسکرپشن اردو میں ہی لکھنی تھی اور آپ لوگوں کی مجھ سے جان چھوٹ جاتی کہ میں ڈسکرپشنز لکھنے میں ہی لگی رہتی، لیکن اب کیا ہوسکتا ، اپ سے توقع تو کیا تصور بھی نہیں کیا جا سکا ہے کہ آپ پانچ ہزار الفاظ کی ڈسکرپشن لکھیں گے وجہ یہ ہے کہ پاکستان یوٹیونز کی اکثریت انگریزی میں بیدل ہے بمشکل وہ ٹائیٹل لکھنے کے قابل ہوتے ، ڈسکرپشن تو دورکی بات، اس لئے کم ازکم آپ دو پییراگراف اچھے لکھ لیں یہ بھی بہت ہے، ان پیراگرافس کو لکھنے کے لئے آپ اپنی وڈیو کے ٹاپک کے مطابق کسی ویب سائیٹ سے دو پیراگراف کاپی کریں اور انکو کسی آن لائین ری رائیٹر سے ری رائیٹ کر لیں
—————-
ٹائم اسٹیمپ
—————
اگر آپ کی وڈیو کا دوراینہ بہت زیادہ ہے اور آپ نے اس وڈیو میں کوئی خاص انوسمنٹ کرنی ہے یا کوئی خاص بات بتانی ہے تو اسکے لئے آپ “ٹائم اسٹیمپ” کا ستعمال کریں تاکہ وڈیو دیکھنے والا وہ خاص بات جہ آپ کی وڈیو میں کسی مخصوص ٹائم پر آتی ہے اسکا آپ ڈسکرپشن میں ذکر کر سکتے ٹائم اسٹیمپ کا طریقہ آپ گوگل میں سرچ کرکے سیکھ سکتے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں