how to use creative commons on youtube 53

یوٹیوب کریایٹو کامن وڈیوز کو صحیح استعمال کرنے کا طریقہ

یوٹیوب کریایٹو وڈیوز کواستعمال کرنے کا صحیح طریقہ

پہلے سمجھیں Creative Commons کیا ہوتا ہے ، اسکو آپ کہہ سکتے کہ یوٹیوب کا وہ لائینس جو آپ کو اجازت دیتا ہے کہ آپ ان وڈیوز کو اپنے چینل کے لئے اپنی وڈیوز کے ساتھ مرج کرکے کمرشلی استعمال کر سکتے
ایک چیز دھیان میں رکھیں بہت سے لوگوں کو نہیں پتہ اور اس وجہ سے مشکل میں پھنس جاتے آپ Creative Commons وڈیوز استعمال تو کر سکتے لیکن اس کی ایک شرط ہے، ان وڈیوز کو آپ ڈواؤن لوڈ کرکے اپنے ڈیسک ٹاپ پر کسی اپنے وڈیو ایڈیٹر کے ساتھ ایڈٹ نہیں کر سکتے اسکے لئے آپ یو ٹیوب کا ایڈیٹر استعمال کرنا پڑے گا اور وہ آپ کے چینل میں موجود ہوتا اگر آپ نے ایسا نہیں کیا تو پھر کاپی رائٹ سٹرائک کے لئے تیار رہیں ، پھر آپ ان وڈیوز پر ایڈز سے دے سکتے،

ایک بات اور دھیان میں رکھنا جب بھی Creative Commons کے سیکشن سے وڈیو لو تو اس میں کم از کم بیس سیکنڈ کا اپنا وڈیو شامل یا مرج کرنا تاکہ کاپی رائٹ کلیم کا مسئلہ نہ بن سکے اسکے علاوہ جو لوگ Creative Commons وڈیوز پر کام کر رہے وہ یہ میری اس پوسٹ کا لنک بھی دیکھ سکتے کہ Creative Commons وڈیوز سے کیسے اچھی خاصی ارننگ کر سکتے اگر Creative Commons وڈیوز پر کاپی رائٹ آ جائے تو کیا کریں


نئی اپ ڈیٹ
——
کیوں نہ آپ کو Creative Commons وڈیوز سے ارننگ کاا وننگ فارمولا بتایا جائے جس سے آپ کم از کم ہر ماہ پندرہ سے بیس ہزار روہے تک آسانی سے کما سکیں، یہ پوسٹ ایڈانس یو ٹیوبرز کے لئے ہے، ایڈانس یو ٹیوبرز سے مراد وہ یوٹیوبرز جو کم از کم اتنا تو جانتے ہوں کہ ویوز کیسے آتے وڈیو ایڈیٹنگ کیسے کرتے، کاپی رائٹ کیسے ختم کرتے، وڈیو رینک کیسے ہوتی، چینل رنکنگ سسٹم کس چڑیا کا نام ہے ، میں نے جو بتانا وہ بہت سادہ اور آسان بڑے بڑے دعوی تو کرنے نہیں جو بتانا اس پر عمل کرنا اس تنیجہ آپ کے سامنے ہوگا ۔،

سب سے پہلے آپ نے ایک نچ متنخب کرنا یا اسکو ٹاپک بھی کہہ سکتے، ٹاپک وہ ہونے چاہیئے جس کی سرچز اچھی ہوں لیکن اتنی بھی نہ ہوں کہ آپ کا چینل دوسرے چینلز کی بھیڑ میں کہیں گم ہو جائے اس لئے اپ کو ٹاپک چننے میں بہت احتیاط کو ضرورت ہے کیوں کہ آپ کا سارا کام اسی نچ پر بیس کرے گا اگر آپ نے غلط ٹاپک کا انتخاب کر لیا تو کامیایبی آپ سے اتنی دور بھاگے گی جیسے یوٹیوب سپیمرز سے دور بھاگتا ٹاپک وہ اپ نے متنخب کرنا جس کی سرچز انٹرنیشل ہوں یہ نہ پاکستانی ویوز پر ہی بیٹھ کر روتے رہیں کہ ویوز تو آرہے لیکن بنتا کچھ نہیں ، ٹاپک وہ ہونا چاہیے جس کے بارے میں آپ اچھی خاصی معلومات رکھتے ہوں دوسروں کو دیکھ کر ٹاپک نہیں چننا کہ وہ کامیاب جا رہا چلو میں بھی اسی پر کام شروع کر دوں
یہ ہو گیا اپکا پہلا پوائٹ
مزید اپ ڈیٹ کچھ دیر بعد اتنا اپ اپنا ٹاپک سوچ لیں
اب تک آپ اپنے چینل کا ٹاپک منتخب کرچکے ہوں گے اگلا قدم کامیابی کی منزل کی طرٖف بڑھاتے ہیں ، کون کون چل رہا میرے ساتھ ؟ پچاس (لایئکس) کے قریب فرینڈز تیار ہیں وہ کیا شعر ہے
میں اکیلا ہی چلا تھا جانبِ منزل مگر
لوگ ساتھ آتے گئے اور قافلہ بنتا گیا
چلیں پھر چلتے ہیں یوٹیوب ارننگ کے محاظ پر ساز و سامان تیار کرلیں، قافلہ تیار ہے، منزل انہی کے قدم چومتی جو ثابت قدم ہوتے، جو ثابت قدم نہیں ہیں ہو اس قافلے میں شامل ہونے کی زحمت نہ کریں رستے کی مشکلات میں کہیں قافلے پر بوجھ نہ بن جائیں اگلا پوائنٹ شروع کرتے ہیں چند منٹس بعد
اگلی منزل ہے ریلیٹڈ کی ورڈز اپ نے جو ٹاپک منتخب کیا اسکے آپ نے ریلیٹڈ کی ورڈز نکالنے وہ کم از کم دو سو کے قریب ہونے چاہیں کیوں کہ ہم نے پہلے پہل دوسو وڈیوز کا ٹارگٹ رکھا ہے، ریلیٹڈ کی ورڈکے لئے آپ اپنی پسند کے ریلیٹڈ کی ورڈز نکالنے کا سافٹ وئیر استعمال کر سکتے ان دوسو کی ورڈز کو سامنے رکھ کر آپ نے کامن کریٹو وڈویوز سے وڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنی ہیں وڈیوز کا معیار اچھا ہونا چاہیے یہ نہ ہو دیکھنے والا سمجھے کیا کچرا دیکھ رہا ہوں وڈیوز کا انتخاب کرتے وقت ان وڈیوزکا انتخاب کریں کریں جسکے بارے میں آپ کہہ سکتے کہ یہ دیکھنے والے کو پسند آئیں گی، یہ نہ صرف آپ اپنی پسند کی وڈیوز کا انتخاب اور دیکھنے والے کی پسند کا خیال نہ کیا اگر اپ نےاپنی پسند کو سامنے رکھا تو پھر وہی حال ہوگا جس کہ ناکام فلم ڈائیریکٹر کا ہوتا ہے جو خود ہی فلم بناتا خود ہی دیکھتا اور خالی ہاتھ سینما حال سے گھر واپس چلا جاتا، ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد ان وڈیوز کو اپ لوڈ کرنا ہے اسکے لئے اپ انٹرو اور آؤٹرو لوگو وغیرہ کا اچھا استعمال کریں ، انوٹیشیز وغیرہ وغیرہ سب ٹھیک طرح سے ستعمال کریں تاکہ آپ کا چینل ایک برینڈڈ اور پروفیشنل چینل محسوس ہو روانہ آپ نے دو سے زیادہ وڈیوز نہیں ڈالنی، وہ کیا کہتے ہیں سلنیگ لینگوئج میں ” ٹوٹل پورا نہیں کرنا ، تعداد نہیں میعار کی ضرورت ہے، تاکہ جو بھی آپکے چینل پر آئے وہ ایک کے بعد دوسری وڈیو بھی دیکھنے کا تمنائی ہو ( واہ واہ میری اردو اچھی ہوتی جا رہی) ایسی وڈیو ڈالنے کا کوئی فائدہ نہیں جسے دیکھ کر آپ کے چینل کے دروازے پر آنے والا دوبارہ آپ کے چینل کے دروازے پر دستک دینا گواراہ نہ کرے، جس دن آپ نے اپنے سبسکرابئز کو اپنے چینل کی طرف کھینچ لیا سمجھیں منزل نظر آنی شروع ہو گئ آف پیج اور آن پیج سیو تو آپ جانتے ہی ہوں گے ، بس کچھ جملے اس بارے میں، ٹیگز کم سے کم ڈالیں، میں نے دیکھا کچھ لوگ اپنی وڈیوز میں ٹیگز کے ڈھیر لگا دیتے، ٹیگز سوچ سمجھ کر استعمال کریں فضول اور ان ریلیٹڈ ڈٹیگز سے آپ کی وڈیو سپیم میں آکر ڈیلیٹ بھی ہو سکتی،ابھی کبھی کبھار ایسا کرنے سے یوٹیوب اس وڈیو پر ایڈ دکھانے بھی بندکر دیتا اور آپ سوچتے رہتے مجھ سے کہاں غلطی ہوئی۔ اپنے ٹائٹیل کو تین حصوں میں تقسیم کر لیں، پہلے میں اپنا مین کی ورڈ پھر وہ کی ورڈ جو اس وڈیو سے ریلیٹڈ ہو پھر آخر میں ایسا کی ورڈ جسکی سرچ زیادہ ہو، اسکے بعد آپ نے کم از کم تین سے چار سو ورڈزز کی ڈسکریپشن لکھنی ہے۔ یہ عمل آپ نے ہر وڈیو کے ساتھ دھرانا، جیسے جیسے آپ کی وڈیوز میں اضافہ ہوتا جائےگا ، آپ کا چینل بھی رینک کرےگا اور وڈیوز بھی رینک کریں گی اور ویوز اور ارننگ میں اضافہ ہوگا آپ وڈیوز اپ لوڈ کرتے رہیں اپ کی دو تین بھی وڈیوز رینک کر گئیں تو سارے چنیل کا بوجھ آٹھا لیں گی اور سارا چینل چل پڑے گا اور وہ وقت ہوگا آپ کی قسمت بدلنے کا لیکن اسکے لئے جس مستقل مزاجی کی ضرورت ہوتی اسکی ضرورت ہے یہ تھا چھوٹا سا میرا آرٹیکل امید ہے ” کچھ لوگوں” کو پسند آیا ہوگا، اگر پسند ایا تو مزید ارٹیکل لکھا کروں گی نہیں آیا توکوئی بات نہیں مزید بہتری کی گنجائش ہر جگہ ہوتی نوٹ :- Creative Commons وڈیوز کو ڈاؤں لوڈ کرکے دوبارہ اپ لوڈ کرنے سے سٹرایک آ سکتا اس کے لئے آپ یوٹیوب ایڈیٹر استعمال کریں اوروہاں ہی ایڈٹ کرکے سیو کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں