How to choose youtube channel name 129

یوٹیوب کے چینل کے لے بہترین نام کیسے چنا جائے ؟

یوٹیوب کے چینل کے لے بہترین نام کیسے چنا جائے ؟

جب کوئی بچہ اس دنیا میں قدم رکھتا ہے تو والدین کو بہت سی پریشانیوں کے ساتھ ایک پریشانی یہ بھی گھیر لیتی ہے کہ بچے کا نام کیا رکھنا ہے ، ایک سے بڑھ کر ایک مشورے دیئے جا رہے ہوتے
ہمارے فیس بک کا مشہور ڈائیلاگ ہے ” جس کو گھر میں دوسری بار کوئی سالن نہیں دیتا وہ بھی بڑا بن کر مشورے دے رہا ہوتا”

نام رکھیں تو کیا رکھیں، بھائی کی پسند کا نام تو بہن خفا، ماموں کی پسند کا نام تو چچا خفا، ممانی کی مانی جائے تو چچی خفا، کبھی ساس خفا تو کبھی سسر ناراض،

کچھ بچے تو اسی جھگڑے میں جوان ہو جائے اور نام ہی نہیں رکھا جا سکتا اور بڑی بڑی داڑھی موچھیں ہو جاتیں تو پھر بھی ” چھوٹو” ہی کہلاتے

کریں تو کیا کریں کچھ خاندان والے تو اس مشکل کا حل یہ نکالتے ایک بچے کے تین تین نام رکھ لیتے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو خوش کیا جا سکے آپ کو تین چار ناموں والے بہت سارے دوست ملیں گے مثال کے طور پر جیسے ۔۔۔
ننویرعلی کامران
رضوان قمر بلال . وٖغیرہ
اور خاندان میں سب، بچہ کواپنے پسندیدہ ناموں سے پکاررہے ہوتے کسی کے لئے وہ رضوان ہوتا تو کسی کے لئے قمر اور کسی کے لئے بلال

نام کےساتھ ساتھ ایک اور کام بھی شروع ہو جاتا، وہ ہے بچہ کس کس رشتہ دار کی طرح لگ رہا، کسی کا کہنا ہوتا دیکھو دیکھو کتنی بڑی آنکھین ہیں اسکی آنکھیں تو بالکل مجھ پر گئی ہیں، یہ اور بات ہے جو یہ کہہ رہی / رہا اس کی انکھیں دیکھنے سے بھی نظر نہیں آتیں، کسی کو ناک اپنے جیسی لگ رہی ہوتی تو کسی کو شک ہوتا کان اس پر گئے ہیں، کوئی کہہ رہا ہوتا ہائے اتنا گورا ہے مجھ پر گیا ہے یہ اور بات ہے انکا رنگ دیکھ کر اکثر لوگ ڈر جایا کرتے ہیں
اسی پر بات ختم نہیں ہوتی، اب بچہ اگر تھوڑا بڑا ہو کر چھوٹا “سومو پہلوان ” جیسا نکل آئے تو چار پانچ نام مزید جنم لے لئے ہیں کوئی اس کو ببلو کہہ رہا ہوتا تو کوئی موٹو تو کوئی اسے، گولو اور کسی کے لئے وہ مولو بن چکا ہوتا، اسی پر بس ہو جاتی تو بھی خیر تھی تھوڑا اور بڑا ہوتا تو گھر سے قدم باہر نکلتا اور دوستوں میں اس کے دو چار نام اور پیدا ہو جاتے
اتنے ناموں میں گھرا ہو ا بچہ جب جوان ہوتا تو ایک ادھ نام اپنی پسند کا خود بھی رکھ لیتا
اور غلطی سے وہ فیس بک کی دنیا میں قدم رکھ دے تو یہ لازمی ہے کہ وہ ایک آدھ لڑکی کے عشق میں مبتلا ہوکر، آدھا شاعر بن کر ایک شاعرانہ تخلص بھی رکھ کر آدھ مجنوں بھی بن جاتا۔
بات کہاں سے کہاں پہنچ گئی تو ہم آج بات کرنے والے ہیں یوٹیوب چینل کے نام پر

جب ہم یوٹیوب کا دنیا میں قدم رکھتے تو سب سے پہلے ہمیں جس مشکل کا سامنا ہوتا وہ ہے اپنے یوٹیوب چینل کا نام کیسے چنا ، اور کونسا نام ایسا ہو سکتا جو آپ کے چینل کے لئے ہر لحاظ سے بہتر ہو سکتا، کیوںکہ چینل کے نام کی بنیاد ہی اپ کی پہچان ہے تو کیوں نہ نام رکھنےسے پہلا خوب سوچ سمجھ کر نام رکھیں تاکہ بعد میں اپ کو کسی مشکل کا سامنا نہ ہو اور آپ چینل
چند اہم پوائیٹ بتا رہی جب بھی چینل کا نام رکھیں ان کو اپنے ذہن میں رکھیں
آپ کے چینل کا نام سادہ اور آسان ہونا چاہیئے جسکو عام آدمی بھی یاد رکھ سکے اور سمجھ سکے زیادہ شیکسپر بنانا آپ کے چینل کی صحت کے لئے نقصان دہ ہو سکتا

کوشش کریں آپ کے چینل کا نام 10 سے کم الفاظ پر مشتمل ہو

کوشش کریں اپ کے چینل کا نام یونیک ہونا چاہیئے، تاکہ جو بھی آپ کے چینل کو ایک بار دیکھ لے دوبارہ آپکے اپک چینل تک پہنچنے میں مشکل نہ ہو یا آپ کا چینل دوسرے ہم نام چینلز میں گم نہ ہو جائے

اپنے چینل کے نام میں ہندسوں یا ڈیجیٹ ( ا۔2۔3 وغیرہ) کا استعمال کرنے سے پرہیز کریں

کچھ لوگ اپنے نام سے چینل بناتے، ہوسکتا ہے وہ اپنے لحاظ سے سہی ہوں کہ وہ ایک برینڈ نیم پر کام کر رہےہیں لیکن ایسا سب نہیں کر سکتےاس لئے بہتر ہے اپنے نام سے چینل نہ بنایا جائے کیونکہ یوٹیوب پر بہت سے ہم نام لوگ موجود ہوں گے اس ہجوم میں کسی کو آپ سرچ کر کے چینل پر پہچنے میں پریشانی ہو سکتی ہے

کچھ لوگ اپنے چینل کا نام اپنے ٹاپک کے مطابق بناتے لیکن اس میں مسئلہ یہ ہوگا کہ اس چینل کے ہم نام یا ملتے جلتے اور بھی بے شمار چینلز آپ کو یوٹیوب پر مل جائیں گے اور کوئی آگر آپ کے چینل پر آتا بھی ہے تو شاید اسکو آپ کے چینل کا نام دوبارہ یاد رکھنے میں دشواری ہو اور سکے لئے دوبارہ آپ کے چینل پر آنا ایک مشکل آمر ہوگا

یہ ایک ویب سائیٹ ہے جہاں سے آپ کو اپنے چینل کا نام چننے میں آسانی ہوگی
http://spinxo.com/youtube-names

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں