Increase Your Audience Retention 51

آڈئینس ریٹنشن کیا ہوتی ہے اور اسکو کیسے بڑھایا جا سکتا ہے

آج ریٹنشن ہم Audience Retention پر بات کریں گے

————————–
جب ہم ویب سائیٹ سرچ انجنز میں ویڈیو رینک کی بات کرتے تو اس کے مختلف فیکٹرز اثر اندازہوتے، اس میں بہت ساری چیزیں شامل ہوتی ہیں جیسے ، کی ورڈز، کمپیٹیشن، وڈیوز پر ویوز کتنے ہیں
لیکن بہت سے وڈیوکریایٹر یا یوٹیوبر نہیں جانتے ایک ایسی ٹرم جس کو “ویور ریٹینشن” کہتے ہیں

آڈیئنس ریٹینشن یا ویور ریٹینشن اس ٹرم کو کہتے ہیں جس کے مطابق وہ پرسنٹیج جس کےمطابق یوزر نے آپ کی وڈیو کے کل ٹائم میں سے کتنا دیکھا، کچھ سمجھ آئی ؟ نہیں آئی کوئی بات نہیں ایک مثال دیتی ہوں
آپ نے ایک وڈیو اپ لوڈ کی جس جو 2 منٹ کی ہے ایک ویور آتا ہے اور اسکو 30 سیکنڈز دیکھتا اور چلا جاتا ہے تو ریٹینشن ریٹ ہوگا 25% فیصد دوسرا آتا ہے اور اس وڈیو کو ایک منٹ اور تیس سیکنڈ دیکھتا ہے تو ریٹینشن ریٹ ہوگا 75% فیصد اور وڈیو کا ایوریج کا ویور ریٹینشن ریٹ ہوگا 50% فیصد
یوٹیوب ماہرین سے بات کی جائے تو انکا کہنا ہے  جن وڈیوز کا ریٹینشن ریٹ زیادہ ہوگا یوٹیوب ان وڈیوز کی رینکنگ اس وڈیو کے مخصوص کی ورڈز پر اوپر رکھے گا
——————————————-
ویور ریٹینشن ریٹ کس طرح بڑھایا جائے
——————————————-
—————
وڈیو کوالٹی
—————
جب تک وڈیو معیاری نہیں ہوگی آپ جو مرضی کر لیں وڈیو ویور ریٹینشن ریٹ نہیں بڑھے گا کیوں کہ وڈیو کامعیار ہی ایسا نہیں ہوگا کہ ویور اسکو پورا دیکھے اور اگر ریٹینشن ریٹ کم ہوگا تو یوٹیوب کبھی بھی اسکو ہائی ریٹ نہیں کرتے گا ، اور نہ اسکو اچھی رینک ملے گی تو اگر آپ چاہتے آپ کی وڈیو رینکنگ میں آئے تو آپ کا پہلا کا اچھی ویڈیوز بنانا ہونا چاہئے
———————
ٹیگز اور کی ورڈز
——————-
آپ اپنے وڈیوز میں ٹیگز اور کی ووڈز بھرمار کرتے کہ کہیں نہ کہیں یا کسی نہ کسی کی ورڈ پر تو وڈیو رینک کر جائے گی لیکن ہوتا ہے یا تو آپ ” ٹیگ سپپیم” کا شکار ہو جاتے
یا پھر اپ مس لیڈنگ میٹٖا کے جرم میں یوٹیوب کے ہاتھوں اپنی وڈیو اور چینل گنوا بیٹھے
تیسری چیز یہ ہوتی ہے مس لیڈنگ میٹا ڈیٹا کی وجہ سے جو یوزرآپ کو وڈیو تک پہنچ بھی جاتا تو وہ چند سیکنڈ وڈیو دیکھ کر بند کر دیتا کیوں کہ وڈیو ظاہر ہے وہ نہیں تھی جس کی اسے تلاش تھی وہ تو آپ کے کسی غلط کی ورڈ کی وجہ سے آ گیا تھا اور اس طرح وڈیو پوری نہ دیکھنے کی وجہ سے ویور ریٹینشن ریٹ کم ہوجاتا اور یوٹیوب سرچ میں اوراوپرآنے کے بچائے نیچے چلی جہاں اسکو دیکھنے والے آپ خود ہی ہو سکتے کوئی دوسرا تو دیکھنے سے رہا، اس لئے ٹیگز اس طرح ایک خاص میعار و مقدار کے ساتھ استعمال کرنا چاہیے جیسے اپ مریض کو دوا دیتے اگر زیادہ دے دیں تو پھر بھی زندہ نہیں بچے گا اور کم بھی دیں دے تو مرض ٹھیک نہیں ہوگا
———————
وڈیو پروموشن
——————-
وڈیو پرموشن بھی آپ کی وڈیو پر اچھے اثرات ڈال سکتی اور اس طریقہ سے آپ کو وڈیو دوسرے لوگوں تک ضرور پہنچتی اور اگر وڈیو اچھی ہو تو مزید ویوز کا باعث بنتی لیکن اگر وڈیو پروموشن سہی طرح سے کی جائے، اور ٹارگٹڈ ٹریفک ہو یہ نہ ہو کہ آپ کی وڈیو فٖٹ بال کی متعلق ہو اورپروموشن اس کی کرکٹ کے شائقین کے درمیان ہو رہی ہو اس یا تو آپ وہ کی وڈیو دیکھیں گے ہی نہیں یا اگر دیکھیں گے تو چند سیکنڈ دیکھ کر بند کر دیں گے اس سے ویور ریٹینشن ریٹ بڑھنے کے بجائے کم ہو جائےگا اور وڈیو کی رینکنگ پر منفی اثرات پڑیں گے
—————-
ویوز کی خریداری
—————-
آج کل اور طریقہ بہت عام ہو رہا اپنی وڈیوز کو ویوز دے کر بوسٹ کروانا، لیکن اس میں ایک بات اہم ہوتی اگر ویوز ، ویور ریٹینشن ریٹ میں اضافہ نہیں کرتے تو وہ بے کار ہیں اس لئے ویوز کی خریدنے سے پہلے اس بات کا خیال رکھا جائے کہ وہ ان ویوز کی خریداری کی جائے جو ویور ریٹینشن ریٹ میں بھی اضافہ کر سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں