How to increase YouTube channel authority 115

یوٹیوب چینل کی اتھارٹی کیسے بڑھائیں

یوٹیوب چینل کی اتھارٹی کیسے بڑھائیں

جب آپ یوٹیوب چینل اتھارٹی بڑھائیں گے اور یوزر اور یوٹیوب گوگل، کا اعتماد حاصل کریں گے تو آپ کو اپنی ویڈیوز کو رینک کرنے میں آسانی ہو گی، خاص طو پر نئے یوٹیوب چینل کو اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ وہ اپنے چینل کی اتھارٹی بڑھانے کے لئے محنت کریں
اس کے لئے آپ کو جو طریقہ استعمال کرنا ہے وہ ہے بیک لنکس، بیک لنکس سے مراد آپ کے چینل کے وہ ایکسٹرنل لنکس ہیں جو کیسی دوسرے یوٹیوب چینل یا کسی بلاگ یا ویب سائئٹ پر دیئے جاتے ہیں جن پر کلک کرنے سے آپ کا چینل یا وڈیو اوپن ہو جاتی ہے
جن چینلز ، بلاگز، اور ویب سائیٹس وغیرہ پر آپ کا لنک ہوتا ہےاسکا مطلب ہوتاہے وہ چینلز ، بلاگز، اور ویب سائیٹس وغیرہ آپ کے چینل کو پسند کرتے اور اس پر اعتماد کرتے ہیں اور آپ کے چینل کو اپنے ناظرین تک پہنچانا چاہتے یہی بیک لنکنس آپ کے چینل کی اتھارٹی بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کرتے

جن چینلز ، بلاگز، اور ویب سائیٹس پر آپ کے چینل کا لنک موجود ہے انکا پیج رینک جتنا اچھا ہوگا اتنا وہ آپ کے چینل کی اتھاڑٹی میں معاون ثابت ہوگا

چینل کمنٹس کے ذریعے بیک لنک حاصل کرنا بھی ایک اچھا طریقہ ہے اس سے آپ کے چینل اتھارٹی بڑھے گی اور آپ کے سبسکرائیبرز میں اضافہ ہوگا جب آپ آپنے چینل کے نام سے کسی اور چینل پر جا کر کمنٹس کرتے ہیں تو آپ کے کمنٹس کے اوپر ایک لنک بنتا ہے جو آپکے چینل کا نام ظاہر کر رہا ہوتا اور یہی بیک لنک ہوتا جو آپ کے چیننل کی اتھارٹی میں اضافہ کرتا ہے
لیکن لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ روکیں
ایک دن میں یوٹیوب چینلز پر 5 کمنٹس سے زیادہ نہ کریں ورنہ آپکا چینل یوٹیوب ” کمنٹس سپیم” میں آ کر سسپینڈ ہو جائے گا
اس میں ایک احتیاط آپ کو اور بھی کرنی ہوگی کہ ایک دن میں اپنے چینل کے نام سے مختلف چینلز پر جا کر کمنٹس ضرور کریں اور کمنٹس میں اپنے چینل کے بارے میں نہ بتائیں نہ کسی کو سب4سب کا کہیں نہ اپنے چینل کے سبسکرائب کرنے کا ذکر کریں ایک اچھا سا کمنٹس دیں وہ اس وڈیو کے بارے میں ہو جو آپ نے دیکھی ہو یہ اس چینل کے بارے میں ہو جس پر آپ کمنٹس کر رہے ہوں
اس کے علاوہ ہر چینل میں ایک لنک ہوتا “Discussion” وہاں بھی آپ کمنٹ کرکے بیک لنک حاصل کر سکتے

یہاں ایک بات ذہن میں رکھیں کمنٹ کرتے ہوئے جو لنک آپ کمنٹ میں پوسٹ کریں گے وہ ” نو فالو لنک ” ہوگا اور جس چینل کے نام سے ( یعنی اپنے چینل سے کمنٹ کر رہے) آپ کمنٹ کر رہے وہ ” ڈو فالو لنک ” ہوگا

اور نو فالو لنک کی کوئی خاص اہمیت نہیں ہوتی اور سرچ انجنز کے سپائیڈر صرف ” ڈو فالو” لنک کو ہی اہمیت دیتے
اپنے چینل کی اتھارٹی آن لائن چیک کرنے کے لئے آپ یہ ویب سائیٹ استعمال کر سکتے
majestic.com
اگر کچھ کوئی رزلٹ شو نہیں ہو رہا تو اسکا مطلب ہے یہ آپ کا چینل نیا ہے اور اسکا کوئی خاص بیک لنک نہیں ہے اسکا مطلب ہے اپ کی چینل کی کوئی اتھارٹی نہیں

چینل کا رینک دیکھنے کے لئے اور فالو لنک دیکھنے کے لئے گوگل کروم کے پلگ ان بھی انسٹال کر سکتے جن کے نام یہ ہیں

chrome plugin
—————–
NoFollow Simple
Open SEO stats

آپنے چینل کو بناتے وقت یوٹیوب نے جو اپشن دیں ہیں ان تمام کو پوری طرح سمجھیں اور اور اس میں موجود کسی آپشن کو ادھورا نہ چھوڑیں

ریگولر اپ لوڈنگ اور واچ ٹائم کی آپ کے چینل کی اتھارٹی میں اضافہ کرتا ہے
آپکے چینل کی اتھارٹی زیادہ ہونے سے یوٹیوب آپ کے چینل کی وڈیوز کی ریکمنڈیشن زیادہ کرتا ہو اور آپ کے ویوز میں مزید اضافہ ہوتا ہے

اپنے چینل کا لنک اپنی ہر وڈیو میں ایڈ کریں اس سے آپ کو اپنی وڈیو سے ہی ایک بیک لنک مل جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

  • Sʜʌʜɩɗ ɘʜsʌŋ

    ماشاءاللہ بہت اچھا لکھا ہے

    • Urdu Ghar

      آپ کی پسندیدگی کا شکریہ