how to verify youtube channel 388

یوٹیوب چینل کیسےویری فائی کریں اور ویریفائیڈ چینل کے فوائد

ویریفائیڈ یوٹیوب چینل کے کیافوائد ہیں
—————————————-
آپ جب کسی یوٹیوب چینل کے ساتھ ایک بیج یا چیک مارک دیکھتے تو ایک تجسس ہوتا، یہ کیسے یوٹیوب سے حاصل کرتے اور اسکے کیا فوائد ہیں، آپ سوچتے ہوں گے اسکو حاصل کرنے کی کیا شرائط ہوں گی، اور یہ کن لوگوں کو ملتا۔

لازمی نہیں کہ آپ لاکھوں سبسکرائیبرز ہوں تو آپ کا چینل ویریفائی ہوگا یہ سن کر آپ کو حیرت ہوگئی، کہ کچھ ہی ماہ پہلے دو چارسو سبسکرائیبرز بھی ہوتے تھے تو یوٹیوب آپکا چینل ویریفائی کر دیتا تھا وہ خوش قسمت رہے جنہوں نے چینل ویریفائی کروا لئے اب نئے رولز بن چکے جن پر آرٹیکل کے آخر میں بات ہوگئ کہ چینل ویریفائی کیسے کروایا جا سکتا چند آپشنز ایسی ہیں جس میں اپ چند سو سبسکرائیرز پر بھی چینل ویریفائی کروا سکتے اس پر بھی بات ہوگی

شروع شروع میں یوٹیوب نے چینل ویریفائی کرنے کا سسٹم اس لئے شروع کیا تھا کہ لوگ کسی بھی مشہوریوٹیوب چینل کے نام پر اپنے چینلز بنا لیاکرتے تھے تویوٹیوب نے چینل ویریفائی کرنے کا سلسلہ شروع کیا اس کے بعد جو چینل ویریفائی ہو جائے اسکے نام پر دوسرا چینل نہیں بن سکتا
چینل ویریفائی کرنے کے کچھ فوائد ضرور ہیں، دیکھنے والے کے ذہن میں بھی ہوتا ہے، ہم جو چینل دیکھ کررہے وہ یوٹیوب ویفائیڈ چینل ہے، ضروراس کی وڈیوزاچھی ہوں گی اور اوراس یوٹیوب ویریفیکیشن کی وجہ سے وہ لوگ اس چینل کو پورے اعتماد سے سبسکرائیب کرلیتے

اسکا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ جب ویریفائیڈ چینل کی وڈیوز یا چینل کو رپورٹ کیا جاتا ہے یا کسی وڈیو کو فلیگ کیا جاتاہے یا کاپی رائٹ کا کوئی مسئلہ بنتا تو یوٹیوب کے ذہن کے کسی کونے میں یہ ہوتا کہ میں نے اسے ویریفائی کیا تھا اس لئے وہ ان رپورٹس جو اس چینل کے خلاف کی گئیں اتنی جلدی نہیں مان لیتا بلکہ اس کی پوری تحقیق کرتا ہے تب جا کرکسی فیصلے پر پہنچتا ہے
اگر ان چینلز پر لوگ انکی وڈیوز کو باربار فلیگ بھی کریں تب بھی یوٹیوب ویریفائیڈ چینلز کے ساتھ نرمی کا برتاؤ کرتا زیادہ سے زیادہ وہ وڈیو ڈیلیٹ کر دیتا اور ایک وارننگ میل کر دیتا ہے کہ ہم نے وڈیو ڈیلیٹ کر دی ہے آپ اپنے چینلز کا جائزہ لیں تاکہ ایسی کوئی وڈیو آپکے چینل میں تو نہیں جو ہمارے رولز کے خلاف ہو، اس طرح چینل پر سٹرائیک کے بجائے صرف ایک وارنگ میل کرتا ہے اور عام لوگوں کے چینلز جن کے ہزاروں سبسکرائیبر بھی ہوتےاور اچھی وڈیوز بھی ہوتیں ایک سٹرائیک ہی آڑا دیئے جاتے اور آج کل تو میل کرنے کی زحمت بھی نہیں کرتے
جب آپ کا چینل ویریفائی ہو جاتا ہے آپ کو ایک فائدہ یہ ہوتا ہے ایڈورٹائیزرز کی نظر میں ایک مقام حاصل کرلیتا ہے اور آپ سے ڈائریکٹ ایڈورٹائیزرز رابطہ کرکے بھی آفرز دینے لگتے ہیں
چینل ویریفائی کرنے کی چند اہم شرائط
————-
پہلی بات آپکے چینل پرکسی قسم کا کوئی سٹرائک نہیں ہونا چاہئے
آپ کا یوٹیوب چینل گوگل پلس سے لنک ہونا چاہیے
اگر آپکا چینل کسی خاص نام سے ہے تو اسکا ایک لوگو ہونا چاہیئے جوگوگل پلس پر بھی ہونا چاہئے اور چینل اور گوگل پلس کا بینر بھی ایک ہی ہونا چاہیے
اب چینل کو ویریفائی کرنے کے لئے کم از کم ایک لاکھ سبسرائیبر چاہیں
لیکن اگر آپ کوئی مشہور شخصیت ہیں تو آپ کے چینل کو یوٹیوب چند سو سبسکرائیرز پر بھی ویریفائی کر دے گا
اگر آپ اپنے نام سے چینل بناتے تو پھر لوگو میں آپ کا اپنا فوٹو ہونا چاہیے اور یہی لوگو گوگل پلس پر بھی ہونا چاہیے، اگر آپ کی فیس بک ہے تو یہی کچھ آپ نے فیس بک پر بھی کرنا ہوگا
آپ کو برینڈنگ پر توجہ دینی ہوگی اور معیاری وڈیوز بنانے پرزور دینا ہوگا
بائے بائے ۔ پھر ملیں گے کسی اچھی سے پوسٹ کےساتھ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں