increase youtube subscribers 190

یوٹیوب سبسکرائبرز کیسے بڑھائے جائیں. چند اہم طریقے

اپنے یوٹیوب سبسکرائبرز میں اضافہ کیسے کیا جائے چند اہم طریقے
—————————————————————–
۔
بار بار ایک سوال کیا جاتا ہے، ہمارے سبسکرائیبرز کیسے بڑھیں، کسی کا سوال ہوتا، پہلے 100 سبسکرائبرز کیسے بنائیں جائیں تو کوئی 1000 سبسکرائیبرز کی بات کرتا کہ کیسے حاسل کیئے جائیں، کوئی پوچھتا مجھ سے کیا غلطی ہو رہی، میرے سبسکرائیبرز نہیں بڑھ رہے، کیا یوٹیوب میرے خلاف ہو چکا ہے، میرا چینل گرو کیوں نہ کر رہا، ایسے سوالات مجھے ملتے رہتے تو میں نے سوچا آج سبسکرائیبرز پر بات کی جائے، اس پر بات کرنا اس لئے بھی ضروری ہے کہ سبسکرائیبرز کے بغیرآگے بڑھنا کچھ حد تک مشکل ہو جاتا ہے اور اگر سبسکرائیبرز ہمارے چینل کو آگے بڑھانے میں مدد کرنے لگیں تو زندگی آسان ہو جاتی ہے، چند اہم سٹپس بتانے لگی ہوں جن پر عمل کرکے آپ آسانی سے سبسکرائیبرزکی تعداد میں اضافہ کر سکتے
۔-
تو سبسکرائبرز حاصل کرنے کے لئے ہم پہلا قدم برھاتے اور وہ ہے، ریگولر وڈیوز اپ لوڈ کرتے رہیں، روزآنہ آپنے چینل پر کچھ نہ کچھ آپ لوڈ کریں اگر آپ نے ایسا نہ کیا تو یوٹیوب کی دنیا بہت بڑی اپ کے پہلے سبسکرائبرز بھی آپ کو بھول کر آگے بڑھ جائیں گے، بہت سے چینل اس لئے ترقی نہیں کر سکتے کیوںکہ ان پروڈیوز کی اپ لوڈنگ کی رفتار نہ ہونے کے برابر ہوتی،

دوسرا طریقہ ہے ٹرینڈنگ ٹاپکس پر وڈیوز بنائیں، یہ طریقہ سبسکرائیبرز لانے میں بہت کامیاب سمجھا جاتا ہے آپ دیکھتے ہوں گے ٹرینڈنگ ٹاپکس پر وڈیوزبنانے والوں کے سبسکرائبرز بہت ہوتے ہیں وجہ یہ ہوتی ہے کہ انکی وڈیوز پر آنے والی ٹریفک زیادہ ہوتی ہے اور جتنی زیادہ ٹریفک ہوتی ہے انتا ہے آپ کے سبسکرائیبرز کی تعداد میں اضافے کے چانس ہوتا

آپ نے ” کلک بیٹ ” کام نام تو سنا ہوگا، کلک بیٹ سے مراد آپ اپنے یوزر کو مجبور کر دیتے کہ وہ آپ کی وڈیو پر کلک کرنے پر مجبور ہو جتا اس ” آرٹ” کو کلک بیٹ کا نام دے سکتے، لیکن کلک بیٹ سے یہ مراد نہ لیں کہ آپ کسی جھوٹ کا سہارا لیں جو عام طور پر لوگ لیتے، وہ ایسے خبر یا تصویراپنے تھم نیل لگاتے کہ اگلا مجبور ہو جاتا کہ دیکھیں اس میں کیا ہے یا کچھ لوگ ایسا ٹائیٹل بناتے کہ لوگ تجسس کے ہاتھوں مجبور ہو کلک کرنے پر مجبور ہو جاتے، لیکن اگر آنے نےکلک بیٹ کو جھوٹی خبر، یا مس لیڈنگ ٹائیٹل یا لنک یا تصویر سمجھ لیا تو یوٹیوب آپ کے وڈیو آڑا دے گا اور کبھی تو چینل اور اکاؤنٹ بھی ختم کر سکتا ، اس لئے اسکو ایک آرٹ کے طور پر سمجھیں بات سچی ہو لیکن اسکو اس طرح پیش کیا جائے کہ لوگ تجسس کے ہاتھوں مجبور ہو کر اس پر کلک کرنے پر مجبور ہو جائیں، یوٹیوب کے دنیا میں اپ کلک بیٹ کیسے کر سکتے تو وہ دو ہی طریقے ایک تھم نیل اور دوسرا ٹائیٹل، اس آرٹ کو سیکھنے کے لئے آپ یوٹیوب پر جائیں اور دیکھ دوسرے کیسے آپ کو کلک بیٹ کا شکار بنا رہے ان سے آئیڈیاز لے کر آپ بھی ا کام میں مہارت حاصل کر سکتے، اس کو مزید دو آتشہ کرنے کے لئے آپ ٹرینڈنگ وڈیوز اور کلک بیٹ کو ملا کر اسکا استعمال کریں تو یہ مزید کامیابی آپ کے لئے سمیٹے گا۔

تیسرے نقطے کی طرف چلتے ہیں، کچھ لوگ بڑے بڑے چینلز کو دیکھتے تو انکو احساس کمتری ہونے لگتا ہے ہم تو انکے سامنے کچھ نہیں لیکن وہ بھول جاتے وہ بھی کبھی آپ جیسے تھے اس مقام تک پہنچنے میں انہوں نے برسوں لگائے ہیں اور آپ کا تو سفر ابھی شروع ہوا ہے، انکی کامیابی کے پیچھے ایک لمبی داستان ہے، انہوں اس کامیابی کو حاسل کرنے کے لئے محنت کی آخری حدوں کوچھو لیا، اپ کو ان لوگوں تک پہنچنے کے لئے ٹائم لگے گا، اس وقت آپ اپنے چھوٹے چھوٹے سٹپس کے ذریعے آگے بڑھ سکتے، جیسا آپ ایک ٹارگٹ بناتے میں نے اس ہفتہ میں، 20 سبسکرائیبرز بنانے ہیں اور اس ٹارگٹ کو حاصل کرنے کی پوری کوشش کریں اگلے ہفتے کا ٹارگٹ 30 سبسکرائبرز کر سکتے اور اس ٹارگٹ کو حاصل کرنے کی پوری کوشش کریں ایک دن آپ بھی ایک ہفتے میں سیکڑوں اور پھر ہزاروں ٹارگٹس تک پہنچ جائیں گے
۔
چوتھے، سٹیپ کی طرف بڑھتے ہیں، آپ نے دیکھا ہوگا کوئی ایسا ائیڈیا سامنے لاتا جو کامیابی کی منزلیں طے کرنے لگتا جیسا اگر پاکستان کی بات کریں تو کسی پاکستانی نے Vines وڈیوز بنانا شروع کیں اور کامیاب ہوگیا، اس کو دیکھ کر دوسروں نے بنانا شروع کیں اور ان میں سے بہت سے کامیاب ہو گئے آپ بھی ایسا کر سکتے، جو وڈیوز کامیاب جا رہیں اسکو ری یوز یا ری رائیٹ یا نقل کریں اور کچھ لوگ ضرور کہیں گے یہ کاپی ہے لیکن بہت سے آپ کی وڈیوزکو پسند بھی کر رہے ہوں گے اور آپ کے چینل کو سبسکرائیب کر رہے ہوں گے جو آئیڈیا بھی آپ ٹاپ 10 میں دیکھیں اور دیکھیں کہ لوگ اسکو پسند کر رہے تو اس پر آپ بھی وڈیوز بنانے کی کوشش کریں لوگوں پر توجہ نہ دیں دنیا کسی حال میں خوش نہیں رہتی
۔
پانچواں سٹیپ اپنے سبسکرائبرز اور یوزرز سے رشتہ استوار رکھیں چاہے وہ آپ کے فالور ہوں، سبسکرائیبرز ہوں ، ٹویٹڑ پر ہوں یا فیس بک پر یا کسی بھی سوشل میڈیا سائیٹ پر آپ ان سے بات چیت کرتے رہیں اور انکو اپنے ہونے کا احساس دلاتے رہیں، ان کے کمنٹس کا جواب دیں تاکہ وہ سمجھیں کہ آپ انکے ساتھ ہیں
۔
چھٹا سٹیپ
-تھم نیل تھم نیل تھم نیل
یہ میں نے تین بار لکھا جس یوٹیوبر نے تھم نیل کے آرٹ کو سمجھا اور اس میں کامیاب ہو گیا سمجھیں اس نے کامیابی کا آدھا سفر طے کر لیا تھم نیلز آپ کی کامیابی پہلا دروازہ ہے جو پر سب سے پہلے دستک دی جاتی ہے تو آپ بھی اگر یوٹیوب کی دنیا کو فتح کرنا چاہتے تو تھم نیل بنانے کے فن کو زیادہ سے زیادہ سیکھیں اور کلک بیٹ تھم نیل بنانا شروع کریں
————————-
اپ ڈیٹ
————
اپنے آپ سے تین سوال کریں اور انہی تین جوابات سے آپ کی کامیابی کی اتبدا ہوگی
میرے چینل بنانے کا مقصد کیا ہے اور یہ کس بارے میں ہے کیا میں اپنے کام میں مخلص ہوں
میرے چینل کے سبسکرائیبرز کون لوگ ہو سکتے اور انکو کیسے چینل پرلایا جائے
کیا میری وڈیوز اس قابل ہیں کہ سبسکرائیبرز بن سکیں اور لوگ ان کو پسند کریں
کامیاب وڈیوز بنانے کی ایک ٹپ دے دوں اگرآپ اپنی وڈیو کے پہلے دس سیکنڈ میں یوزرز کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے تو سمجھیں آپ ایک کامیاب یوٹیوبر بن سکتے
۔
آپ کو ایک لفظ کامیابی کے قریب کر سکتا وہ ہے ” ابھی ”
جو کام آپ نے چینل کے لئے کرنا وہ آج نہیں ابھی کرنا ، کل نہیں ابھی کرنا، جب تک آپ اس لفظ ” ابھی ” پر قائم رہیں گے آپ کا چینل کامیابی کی منزلیں طے کرتا رہے گا
۔
میں نے پہلے جو پوسٹس کیں ان میں کچھ آپ نے پڑھی ہوں گی جنہوں نے نہیں پڑھیں وہ میرے ٹائم لائیں پر جا کر دیکھ سکتے.جو پہلے میں نے بتایا ان میں یوٹیوب سیوپر بات ہوئی، اور یوٹیوب کے عام مسائل پر بات ہوئی، جو عام طور پر آپ کی راہ میں آتے رہتے آج ہم ایک اور اہم موضوع پر بات کرتے
یوٹیوب پر کامیابی کا ایک ہی راز ہے وہ کام کام اور مسلسل کام لیکن اپنی اس محنت کو کیسے چینالائیز کرنا ہے تاکہ آپ کی محنت رنگ لا سکے یہ اپنی جگہ ایک سوال ہے
۔

آج جو موضوع ہے وہ انتہائی اہم ہے، اور اس پر ہم ذرا توجہ نہیں دیتے، اس لئے اہم ہے کہ اسکا ڈائریکٹ تعلق آپ کے چینلز کے ویوز بڑھنے سے ہے، جب تک آپ اس پہلو پر توجہ نہیں دے گے آپ کے چینل کی کامیابی کی کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔
۔
سوچیں، آپ ایک وڈیو پوسٹ کریں اور ایک چند گھنٹوں میں اس پر ایک ہزار ویوز آ جائیں بٖفیر کیسی محنت کے تو کیسا رہے گا، کیا یہ ممکن ہو سکتا، ؟؟ ہاں ممکن ہو سکتا لیکن اسکے لئے پہلے پہل آپ کو محنت
کرنی پڑے گی پھر گاڑی چل پڑی تو اسکی رفتار بڑھتی جائے گی
چلیں چینل کی گاڑی میں کامیابی کا انجن فٹ کرنے کے کام کا آغاز کرتے، لیکن مستری ماہر نہ ہوا تو، انجن میں پرزے غلط فٹ کر بیٹھے تو چینل جل کر خاک ہو جائے گا اور کامیاب کی گاڑی آخرکار ، خاکستر ہو جائے گی سو پوسٹ کو توجہ سے پڑھنا ہے،
،
پہلی بات آپ اگر رئیل ورک کر رہے یا اورجنل ورک تو آپ کے لئےشروع شروع میں یوزر اور ویوز لانا مشکل کام ہوگا، اور بہت عرصہ تو آپ کو کام کرنا پڑے گا اہستہ اہستہ آپ کی محنت رنگ لائےگی، یہ عرصہ تقریبا، 4 ماہ ہو سکتا، اگر آپ کے چینل کا ٹاپک اورسب لوازمات جو ایک کامیاب چینل کے لئے
ضروری ہیں وہ ٹھیک ہوئے تو، ورنہ چار ماہ بعد بھی ناکامی کے سوائے آپ کے ہاتھ کچھ نہیں آنے والا
آپ کے چینل کی کامیابی کے لئے کیا ضروری ہے کبھی آپ نے غور کیا ؟ تو آپ کے چینل کے لئے سب سے زیادہ ضروری ہیں وہ کنٹینٹ، یا وڈیوز جو آپ اپنے چینل پر اس امید پر اپ لوڈ کر رہے کہ کوئی آکر دیکھے گا اور اپکو ویوز ملیں گے، آپ نے کبھی اپنی وڈیوز کو غور سے دیکھا ؟ کیا وہ اس قابل ہیں کہ کوئی انکو آکر دیکھے، اگر آپ کا جواب ہاں میں ہے تو آپ نے کامیابی کی رستے پر پہلا قدم اٹھا لیا، اگر آپکا جواب نہیں میں ہے تو ساری عمر آپ اپنے چینل پر وڈیوز اپ لوڈ کرتے رہیں کوئی نہیں دیکھے گا، کسی کے پاس اتنا فضول ٹائم نہیں کہ آپ کی وڈیوز کو پورا دیکھے ، تو پہلا کام آپ نے یہ کرنا کہ اپنی وڈیوز کو اس قابل بنائیں کہ وہ دوسروں کی توجہ اپنے طرف کھیچ سکیں اور وہ مجبور ہو جائیں کہ اپکا چینل
سبسکرائب کر سکیں
چلیں مان لیا، آپ نے چینل بھی اچھا بنایا، وڈیوز بھی اچھی اپ لوڈ کیں، اب اگے کیا کریں ؟ ویوز اور یوزر کہاں سے آئیں، کیوں کہ آپ ٹرینڈینگ وڈیوز تو بنا نہیں رہے کہ کچھ نہ کچھ ویوز آنے شروع ہو جاتے، آپ تو اپنے مخصوص ٹاپک پر کام کر رہے جس کے مخصوص یوزر اور ویوز ہوتے، کیا کریں ؟
تو ایسا کرنے ہیں، سب سے پہلے اپنے ان دوستوں کو آواز دیتے ہیں جو آپ کے اس ٹاپک میں دلچسپی رکھتے ہیں انکو مجبور کرتے ہیں ہمارے چینل پر آکر وڈیوز دیکھیں اور سبسکرائب کریں اور وڈیوز کے بارے میں کمنٹس دیں کے وڈیوز کیسی ہیں اور انکو مزید امپروز کیسے کیا جاسکتا،
اس بہانے کچھ سبسکرائبر مل گئے آپ کے چینل کی آبادی میں آضافہ ہوا، لیکن یہ ابتدا تھی چندلوگوں نے آپ
کے چینل کو رونق بخشی لیکن پھر بھی کوئی آیا تو
لیکن اب اگے جانا، آپ فیس بک سارا دن استممال کرتے بہت سے گروپس آپ نے جوائن کئے ہوں گے جن میں کام کا ایک بھی نہیں ہوتا، لیکن اگر غلطی سے آپنے ایسا کوئی گروپ جوائن کیا ہوا ہے جو آپکے یوٹیوب
چینل سے مطابقت رکھتا ہو تو آپ اپنی وڈیوز وہاں شئیر کر سکتے اور کچھ ویوز اور سبسکرائیبرز بنا سکتے
اب تو آپ سمجھ چکے ہوں گا آج کا موضوع کیا ہے ، ٹھیک سمجھے ، سبسکرائیبرز کیسے بڑھانے ہیں، جس دن آپ کے چینل پر ایک ہزار ڈیڈیکیٹڈ سبسکرائیبرز بن گئے اس دن آپ کے چینل کو کامیاب کرنے کی آدھی ذمہ داری انہوں نے آٹھا لی، ان میں سے بہت سے ہوں گے جنہں آپ کی وڈیوز پسند آ رہی ہوں گے وہ انکو آگے شیئر کریں گے، دیکھیں گے تو سب ہی تو جیسے ہی آپ کی نئی وڈیو کو سبسکرائیبرز کی جانب سے ویوز ملیں گے انکی طرف سے کمنٹس ملیں گے لائیکس اور شییر ملیں گے یوٹیوب کی نظر میں آپ کی وڈیو اہم ہو جائے گی اور وہ اس کو ویلو دینے لگے گا اور آپ کے ویوز بڑھنے کا چانسسز میں مزید اضافہ ہو جائے گا
۔
لیکن یہ سب تب ہوگا جب آپ کی وڈیوز میں جان ہی گی دم ہوگا، ورنہ مردے جتنے بھی پیارے ہوں انکو انکے پیارے بھی جلد سے جلد دفن کر دیتے ہیں سو ایسی وڈیوز نہ بنائیں جن کو دیکھ کر دفن کرنے کی سب کو جلدی ہو
۔
اپنی وڈیو میں آپ نے نئے آنے والوں کو سبسکرائیب کا ضرور کہنا، جس کے مختلف طریقے ہو سکتے کوئی بینر ہو سکتا انٹرو میں کہہ سکتے آوٹرو میں کہہ سکتے، انوٹیشنز کا استعمال کیا جا سکتا
اگر آپ کا بلاگ ہے تو اپنی وڈیوز کو بلاگ پر پوسٹ کریں، جو بھی سوشل میڈیا اس کام کے لئے استعمال ہو سکتا اسکا استعمال ضرور کریں،
وڈیوز کے نیچے دیئے گئےکمسنٹس و سوالات کا جواب ضرور دیں تاکہ سبسکرائیبرز یہ سمجھ سکیں کہ آپ بھی انکو اہم سمجھتے
جو لوگ سمجھتے، یوٹیوب قسمت کا کھیل ہے تو میں آپ کو یقین دلاتی ہوں ایسا نہیں ہے، یوٹیوب محنت حوصلے اور صبر کا کھیل ہے، ان عناصر کے بغیر آپ اس میدان میں آنے کی ہمت نہ کریں سخت ناکامی ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں