Profitable Niches for YouTube Videos 74

یوٹیوب وڈیوز کے لئے منافع بخش ٹاپک کیسے تلاش کریں

آپ یوٹیوب چینل کی ( Niche) یا ٹاپک (Topic) کیسے چنتے ؟ کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے,

ایسے کون سے ٹاپکس ہیں جو آپ کے لئے منافع بخش ثابت ہو سکتے ؟
ہائی ارننگ ( Niche) یا ٹاپک (Topic) کون کون سے ہیں َ؟
اپ کے لئے کون سی ( Niche) یا ٹاپک بہتر رہے گا
۔
آج اس بنیادی موضوع پر بات ہو جائے، کیوں کہ یہ وہ موضوع ہے جس پر آپ کے پورے چینل کی کامیابی
اور ناکامی کا انحصار ہے اگر غلطی سے پہلی اینٹ ہے ٹیڑھی ہو جائے تو عمارت کبھی سیدھی نہیں ہوتی
کچھ پوائنٹس
۔
ڈیمانڈ
۔
سب سے پہلے اپ دیکھیں جو ٹاپک آپ چن رہے اس کی “ڈیمانڈ ” کیا ہے کیا ٹاپک ایسا ہے کہ لوگوں کی دلچسپی کا سامان پیدا کر سکتا، یا وہ ایسا ٹاپک ہے جو چند لاکھ لوگوں تک محدود ہے یا کسی خاص ایریا تک اس کی پہنچ ہے، یا صرف ایک ادھ ملک میں اس ٹاپک کو دیکھنے والا موجود ہیں
دوسرا اہم پوائٹ
۔
“کمپیٹیشن ” یعنی مقابلہ
۔
ہمیں یہ بھی دیکھا پڑے گا اس ( Niche) یا ٹاپک (Topic) پر مقابلہ کتنا ہے اگر کیا اپ ان لوگوں کا مقابلہ کر سکتے کیا آپ کی وڈیوز بھی ان لوگوں کے ٹاپک کے مقابلے میں آ سکتیں ؟ اگر ہاں تو ضرور اس ٹاپک پر کام کریں اگر نہیں تو دنیا بہت بڑی ہے ایک سے ایک موضوع ہے اپنی پسند اور دوسرے کی پسند کو سامنے رکھتے ہوئے کوئی کسی اور ٹاپک پر طبع آزمائی کریں
چلیں جی ہم نے “ڈیمانڈ ” بھی دیکھ لی اور “کمپیٹیشن ” کا اندازہ بھی لگا دیا نیکسٹ کیا کریں ؟
تیسری اور سب سے اہم بات
۔
کاسٹ پر کلک ( CPC)
۔
اس ( Niche) یا ٹاپک (Topic) کا ( CPC) اچھا ہونا چاہیئے تاکہ آپ کو اپنے ویوز اور محنت کی ارننگ مل سکے یہ نہ آپ روتے رہیں، ویوز ایک لاکھ ہیں اور ارننگ 500 روپے بھی نہیں ہے
اس لئے جب بھی اپنے چینل کا ٹاپک چنیں ان تین چیزوں کو سامنے رکھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں