keywords analysis 61

کی ورڈز آنالیز اور کی ورڈ ری ریسرچ

 ورڈز انالیزز

جیسا کہ آپ جانتے ہیں جب کوئی یوزر سرچ انجن میں کچھ تلاش کرنے کے لئے کوئی الفاظ یا کوئی سوال سرچ کرتا ہے تو ان الفاظ کو  انگلش میں کی ورڈزکہتے ہیں
جیسے گوگل سرچ میں ٹائپ کریں

” Pakistani Fashion”

تو اسکو ہم کہہ سکتے کہ ہم نے الفاظ یا کی ورڈز ٹائپ کئے اور جو رزلٹ آئے گا اسکو ہم

SERP

کہتے ہیں اسکو ہم پورا لکھیں تو

Search Engine Result Pages

بنتا ہے
اب کی ورڈ اینالیزز  کیسے کرتے ہیں اس پر بات کرتے ہیں
سرچ انجنز میں ایک کی ورڈ یا لفط  کے اگے پیچھے ہونے سے بھی سرچ اانجن کے رزلٹ میں فرق آجاتا ہے
فرض کریں آپ کے کی ورڈز ہیں

Pakistani Fashion

تو آپ ہہلے ایک یوزر کے طور پر سوچیں کہ آپ کونسے کی ورڈز لکھ کر  اپنی مطلوبہ ویب سائیٹ پر پہنچنا چاہتے ہیں تو آپ کے ذہن میں جو کی ورڈز آئیں گے وہ کچھ ایسے ہو سکتے ہیں

Pakistani Fashion
Pakistani fashion dresses
latest Pakistani fashion trends
Pakistani fashion designers collection
Pakistani party dresses 2017
وغیرہ وغیرہ
لیکن یہ کی ورڈز ہم نے ایک عام یوزر کی نظر سے سوچے اب ہم ایک ایس ای آؤ ایکسپرٹ کی نطر سے ان کی ورڈز کو دیکھیں گے تو ہم اس کے لئے کسی اچھے کی ورڈ ٹول کا اتنخاب کریں گے میرا انتخاب گوگل کی ورڈ ایڈورڈ ٹول ہے کیوں کہ اس ٹول کا ڈیٹا سب کی ورڈ ٹول استعمال کرتے اپ اپنی پسند کا کی ورڈ ٹول بھی استعمال کر سکتے جو آپ کو سب سے آسان لگتا ہے یا جس کو آپ پہلے سے استعمال کر رہے ہوں

کی ورڈ ایڈورڈ ٹول بنیادی طور پر

Google AdWords Campaign

کے لئے استعمال ہوتا ہے، آپ کہیں گے یہ

Campaign

  کیا ہے تو اس کے لئے ایک مثال دے دوں فرض کریں آپ گوگل میں کوئی کی ورڈ سرچ کرتے ہیں جیسے

Web Hosting

سرچ کر لیں  تو سب سے پہلے آپ کو کچھ اشہاری کمپنیز کے لنک نظر ائیں گے اس کے بعد آپ نے جو کچھ سرچ کیا وہ ویب سائیٹس نظرآئیں گی  جن میں آپ کا کی ورڈ موجود ہوگا اور یہ اس کی ورڈ پر رینک کی گئی ہیں جو کمپنز لنکس کی صورت میں سب سے اوپر نظر آ رہیں ہیں انہوں نے

“Web Hosting”

کے کی ورڈز پر گوگل کو اشتہار دیا ہے اور یہ اشتہار

Google AdWords Tool

کے ذریعے

Campaign

کرکے دیا ہے اور اس کپیمن کے انہوں نے گوگل کو پیسے دیئے ہیں یہی وجہ ہے کہ انکے اشتہارات گوگل کی سرچ میں اوپر نظر آ ہے
اور اس پراسس کو یعنی کسی کی ورڈ پر پیسے دے کر سرچ انجن میں ٹاپ پر آنا یا ایڈ دینا

“SEM”

 یعنی جب پیڈ رزلٹ ( پیسے دے کر) آتا ہے یا وہ رزلٹ جس میں پیسےدیئے گئے ہوں اوران ویب سائٹس کے لنک اوپر ہوں تو اسکو

 “SEM”

کا ایک حصہ کہا جاتا ہے اگر پورا لکھیں تو

 Search engine marketing

بنتا ہے گوگل ایڈرڈ ٹول کے لئے آپ کے پاس صرف جی میل اکاونٹ کا ہونا ضروری ہے اور آپ اس لنک پر کلک کرکے اس ٹول تک پہنچ سکتے ہیں
google.com/adwords
آپ نے جی میل سے لاگ ان ہو کر اس میں انٹر ہونا اور جو پیج اوپن ہوگا اس میں اپ نے کسی اور چیز پر کلک نہیں کرنا اوپر کی لائں میں اپ کو لکھا ہوا نظر آئے گا ” Tools ” اس پر کلک کریں اسکے بعد آپ نے Keyword Palnner” پر کلک کرنا اگر آپ ” Campaign” وغیرہ پر کلک کر دیا تو گوگل آپ سے کریڈٹ کارڈ انفو مانگ لے گا جو ایک لمبا پروسیجر ہے
اس کے بعد آپ نے Search for New Keywords پر کلک کرنا اور پھر Add Group Idels پر کلک کرنا
اب آپ نے جو کی ورڈز اوپر سوچے تھے ان میں اس ایک کی ورڈ تھا Pakistani Fashion اسکو آپ اس ٹول میں لکھیں اب اگر آپ چاہیں تو اسکو مزید آپشنز کے ساتھ بھی دیکھ سکتے کہ اس کی ورڈ کی پاکستان کی کسی مخصوص شہر میں کتنی سرچز ہیں یا اگرآپ چاہیں تو صرف ایک صوبے میں ہونے والی سرچز دیکھ سکتے، یا آپ چاہیں تو کسی ملک یا پوری دنیا میں ہونے والی اس کی ورڈ پر سرچز دیکھ سکتے اس کے لئے آپ کو اسی کے اندر ایک آپشن Targeting پر کلک کر کے اپنی مرضی کی لوکیشن ایڈ کرنی پڑتی ہے. میں نے ٹارگٹ Pakistan رکھا کیوں کہ میں نے پاکستان میں فیشن کے بارے میں دیکھنا ہے اور پھر Get Ideas پر کلک کر دیا
اب جو اگلا پیج آپ کے سامنے آئے گا اس پر اس کی ورڈ کی تفصیل ہوگی اس کے مطابق اس کی زیادہ سے زیادہ ماہانہ سرچز 10 ہزار ہیں مطلب اس کی ورڈ کو 10 ہزار بار ایک ماہ میں سرچ کیا گیا اور اسکا کمپیٹیشن Low بتایا جا رہا
آپ کہیں گے یہ Competition کیا ہے اور Low سے کیا مراد ہے
یہاں Competition سے مراد یہ ہے کہ کنتی ویب سائیٹ ایک مخصوس کی ورڈ کو ٹارگٹ کر رہیں ہیں یا کسی ویب سائیٹ ایس ای اؤ کے ذریعے ایک مخصوص کی ورڈ کو استعمال کر رہیں ہیں یعنی یہاں یہ سمجھ لیں Pakistani Fashion کے کی ورڈ پر کتنی ویب سائیٹس کا Competition ہے اگرمقابلہ زیادہ وبب سائیٹس کے درمیان ہے تو پھر ہم کہہ سکتے کمپیٹیشن ہائی ہے اور اگر کچھ کم ویب سائیٹس مقابلے ہیں تو پھر کپیٹیشن میڈیم ہے اور اگر بہت کم ویب سائیٹس مقابلے میں ہیں تو پھر کمپیٹیشن لو ہے
اگر ہم پاکستان کی بات کریں تو ایسے کی ورڈز کا انتخاب کرنا چاہیے جن کی ماہانہ سرچز کم از کم ایک ہزار تو ہوں اور ان کا کمپیٹین لو ہونا چاہیے ابتدائی لیول پر بڑا ٹارگٹ سلیکٹ نہ کریں اس طرح آپ کے لئے آسانی رہے گی اور آپ کی ویب سائیٹ پر زیادہ سے زیادہ ٹریفک آ سکتی ہے
آپ چاہیئے تو ایکسل شیٹ میں اپنے کی ورڈز لکھتے جائیں اور اس میں ایسے لکھنا پڑے گاکہ پہلے کی ورڈ پر اسکی ٹریفک اور پھر اسکا کمپییٹیشن تاکہ آپ کو ہر کی ورڈ کے بارے میں اندازہ ہو سکے
ایک کے بعد آپ نے وہ کی ورڈز چننے جو نیچے نظر آ رہے کم از کم سرچز انکی 1000 ہونے چاہیں
ایسا کوئی کی ورڈ نہ چنیں جن کا تعلق آپ کی ویب سائیٹ سے نہ بنتا ہو چاہے اس کی جنتی بھی ٹریفک اور سرچ ہو کیونکہ اس کا تعلق ہماری ویب سائیٹ سے نہیں بنتا اس لئے وہ کی ورڈ ہمار کام کا نہیں
اس کے علاوہ اسی ٹول میں ” Ad Grop Ideas” آپشن ہے اس پر کللک کرکے بھی مزید کی ورڈز دیکھ سکتے جو آپکے ٹارگیٹڈ کی ورڈز کے قریب تر ہوں
اس طرح آپ ” Keyword Ideas” آپشن کی مدد سے بہت سے کی ورڈ تلاش کر سکتے اور انکی ایک لسٹ تیار کر سکتے
لیکن تمام کی ورڈز تو ہم استعمال نہیں کر سکتے تو پھر ہم ان میں سے وہ کی ورڈز چن لے گے جن کی ٹریفک زیادہ سے زیادہ ہو اور کمپیٹیشن لو ہو
لیکن ہمارا کام یہاں ختم نہیں ہوا اب ہم نے ان ویب سائیٹس کا جائزہ لینا ہے جو سرچ انجنز میں ہماری ویب سائیٹ سے اوپر ہیں یا ہم کہہ سکتے ہمارے مقابلے میں ہیں یا ہماری کمپیٹیٹر ہیں
اب جو کی ورڈز کی لسٹ تیار کی ہے ہم نے ایک ایک کی ورڈ گوگل سرچ میں لکھنا اور سرچ کرنا ہر کی ورڈ پر کم از کم پہلی تیس ویب سائیٹس کا جائزہ لینا
فرض کریں میرا پہلا کی ورڈ تھا ” Pakistani Fashion” اس کو میں نے گوگل سرچ میں لکھ کر سرچ کرنا اور پھر ٹاپ پر انے والی پہلے وئب سائیٹ کا اوپن کرکے اسکا ” ویو سورس ” دیکھنا کہ وہ کون سے کی ورڈ استعمال کر رہے
یہ بھی ہو سکتا ہے ان ویب سائٹس کو جب ہم دیکھیں تو ان کی ورڈز میں کچھ ایسے کی ورڈز بھی ہوں جو ہماری ویب سائیٹ سے ریلیٹڈ نہ ہوں تو انکو ہم نے چھوڑ دینا ہے، اور جو ہماری ویب سائیٹس سے ریلیلیٹڈ ہوں انکو ہم نے اپنے پاس لکھ لینا ہے اور اور انکو ایڈورڈ ٹول کے ذریعے چیک کرنا ہے کہ انکی ٹریفک کتنی ہے اور انکا کمپیٹیشن کیا ہے
کچھ ویب سائیٹس میں آپ کو کوئی کی ورڈ بھی نظر نہیں آئے گا تو اسکا مطلب یہ ہوگا کہ وہ ویب سائیٹس اپنے کنٹینٹ کی وجہ سے ٹاپ پر ہے
اور بات کو بی ذھن میں ررکھیں کہ اگر آپ کسی خاص شہر کو ٹارگٹ کر رہے تو ہو سکتا ہے ان کی ورڈز پر ٹریفک کم ہو لیکن اس حالت میں آپ نے ٹارگٹ لوکیشن کے مطاق ٹارگیٹد کی ورڈز کی چننا پڑتا ہے
یہ بھی ہو سکتا ہے اپ کا مین کی ورڈ ہائی کمپیٹیشن کی ورڈ ہو اس صورت میں اپ اس کی ورڈ کے ری لیٹڈ کی ورڈز کے لو اور میڈیم کی ورڈز کی مدد سے اپنی ویب سائیٹ کو ٹاپ پر لائیں اور اگر نے ڈائرکٹ ہائی کمپیٹیشن کی ورڈ کو چن لیا تو آپ کو ویب سائیٹ کی رینکنگ بڑھانے میں بہت ٹائم لگ جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں