72

ہم کامیاب یوٹیوبر کیسے بن سکتے

بار بار مجھ سے سوال کیا جاتا ہم کامیاب یوٹیوبر کیسے بن سکتے تو آپ کے لئے کامیابی کا سونامی لانے والی ہوں ایک نہیں دو نہیں دس نہیں پورے 50 کامیابی کی سیڑھیاں (راز) بس شروع ہو جائیں ایک ایک قدم چلتے جائیں کامبایی آپ سے 50 قدم دور کھڑی ہے
کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے وڈیوز بنائیں، آپ ہنس پڑے تو یہ بات مجھے مجبورا کرنی پڑی آپ مجھے آپ آکر کہتے میں کیسے کامیاب ہو سکتا جب میں
جب آپ کے چینل کا وزٹ کریں تو آگے لکھاہوتا، “اس چینل میں کچھ نہیں ہے” اب بتائیں کیوں نہ آپ کو بتاؤں کامیاب ہونا ہے تو وڈیوز بنائیں

ٹھیک ہے آپ نے نیا نیا کام شروع کیا، کوئی تجربہ نہیں کیا کریں، آئیڈیاز کہاں سے لیں کسی وڈیوز بنائیں جو لوگوں کو پسند آئیں ہمممممم ، کیوں نہ ایسا کریں جو چینلز ٹاپ پر جا رہے انکا وزیٹ کیا جائے دیکھیں ہو کیوں کامیاب ہے، کیا ایسا کررہے ویورز کھچے چلے جا رہے، کر لیا وزٹ، ایک نہیں بہت سارے چینلز کو دیکھیں ، آرام سے اتنی جلدی کیا ہے، کونسا ابھی ابھی یوٹیوب نے ابھی آپ کر نوٹوں کی بارش کرنی، یہ کام ٹائم لیتا اور بہت سا ٹائم لیتا اس لے آرام سے ، ایک دن دو دن تین دن ، کوئی بات نہیں خوب دوسروں کے چینلز دیکھیں، دیکھتے رہیں، اس وقت تک جب تک آپ کے ذہن میں یہ سوال نہ جاگے ہاں میں ایسی وڈیوز میں بنا سکتا یہ آیڈیا میری دلچسپی سے میل کھاتا، میں بھی ایسا کر سکتا، تو چلیں پھراپنے وڈیو ایڈیٹرر کو کھولیں اور شروع ہو جائیں اس چینل کے آئدیا کو کاپی کرنے، لیکن آپ اپنے اپ سے سوال کریں گے، میں تو ایسی وڈیو نہیں بنا سکتا یہ تو بہت اچھی ہیں چلیں آپ اس وڈیوز کے آئیڈیا کا 60 فیصد تو بنا سکتے، اگر ایسا آپ نے کر لیا تو ایک اس آئیڈیا کو پوری طرح کاپی کرنے کے قابل ہو جائیں گے

مذاق Phranks یا جیسے آپ شائد مزاحیہ خاکے بھی کہہ سکتے، آپ فنی وڈیوز کے چینلز بناتے سب کسی اور چینلز کی اٹھائی ہوئی وڈیوز ہوتیں اور ایک دن آپ کا چینل ان کاپی کی گئی وڈیوز کا گناہ برداشت نہ کرتے ہوئے فوت ہو جاتا اور یوٹیوب اسکے کفن دفن کا انتظام کر دیتا
ان کاپی کی کئی وڈیوز کو کبھی آپ نے غور سے دیکھا ، غور سے دیکھیں ارےے میں میں نے just for laugh gags میں کاسٹ کی گئی لڑکیوں کو غور سے دیکھنے کو نہیں کہا میں نے عام فنی وڈیوز کی بات کی جن کے لاکھوں ویوز ہوتے، کیا آپ ایسی وڈیوز نہیں بنا سکتے ؟ سوچیں ان وڈیوز میں کام کرنے والوں کی اکثریت بچوں کی ہے تو کیا پاکستانی بچے ان سے کم ہیں انکو موقع تو دیں پھر دیکھیں کمال آج کل ہر بچہ بالی وڈ کی فلموں کی برکت سے منجھا ہوا اداکار بن چکا ہے ان کو ساتھ ملا کر مذاق Phranks بنائیں اور کامیابیوں کو دونوں ہاتھوں سے سمیٹیں، اور شہرت اور پہچان مفت میں تو چلیں کیمرہ اٹھائیں اور آواز دیں ، موٹو، ببلو، چھوٹو، آ جاو سارے، ہو سکتا ہے شروع شروع میں آپ یہ سب نہ کرسکیں لیکن سب کی ایک شروعات ہوتی ہے آپ پہلا قدم تو بڑھائیں، ایک دن آپ بھی ان لوگوں میں شامل ہوجائیں گے جن کی ایک ایک وڈیو لاکھوں ویوز لیتی ہے

آپ نے کبھی چیلنیجز وڈیوز کا کبھی سنا ؟ نہیں تو پھر یوٹیوب اوپن کریں ایک اور ائیڈیا آپکا منتظر ہے چیلنیجز وڈیوز بنائیں ہو سکتا ہے ان وڈیوز میں اپ کی کامیابی آپکی منتظرہو

اگر آپ وڈیوز گمیز بر کام کر رہے اور گیمز ریکارڈ کرکے وڈیوز اپ لوڈ کرتے تو وڈیوز کھیلتے ہوئے اپنے جزبات کا بھرپور اظہار کریں ایسی وڈیوز بہت زیادہ دیکھیں جاتیں جن میں گیمز کھیلتے ہوئے اپنے آپ کو مکمل طور پر انولو کر لیا جاتا ایک ٹری تو کریں اور اپ دیکھیں گے میں سچ کہہ رہی

آپ نے کبھی minecraft gaming channel دیکھے ؟ نہیں تو آج ہی دیکھیں اور ایسے چینلز بنانے کی کوشش کریں اور میں آپ کو یقین دلاتی ہوں ، ویوز آپ کے چینل کا دروازہ توڑ کر آپ کی وڈیوز دیکھنے نہ آئے تو آئیندہ میری پوسٹ پڑھنا چھوڑ دینا، آپ اپنے چینل پر مزید ویوز درکار نہیں کا بورڈ لگا دیں چاہیں لکھ دیں، چینل کی مرمت ہو رہی چند دن کے لئے بند ہے تو بھی وہ آپ کے چینل کی کھڑکیوں سے اندر پھلانگ آئیں گے

آپ نے کبھی fnaf کا نام سنا ؟ نہیں ؟ یوٹیوب دور نہیں دیکھیں کیا چیز ہے اسکلو کھیلیں اوراور اپنے چینل میں ا-یک ویوز کی آبشار کا اضافہ کریں

یو ٹیوب پر کامیابی کے لئے آپ کو Vlogs کو سمجھنا ہوگا اور ہو سکے تو ہفتے میں 3 دن وی لاگز ضرور کریں
——
اسی وڈیوز بنائیں جو دوستوں کو ٹیگ کی جا سکیں ان کو Tag Videos بھی کہتے ہیں
—-
کیا آپ میں گانے کی صلاحیت ہے ؟ کیوں نہ گانوں کی پیروڈی بنائیں اور راتوں رات اپنے چینل کو ایک نئی بلندیوں پر پہنچا دیں
—-
ایسی وڈیوز بنائی جا سکتیں جس میں پراسرار چیزوں کو ڈسکس کیا گیا ہو جن کے بارے میں جاننا چاہتے ہوں
—–
ایک اور ایڈیا کی طرف آتے ہیں وہ ہے React Videos وڈیوز اس کی تفصیل بھی آپ یوٹیوب سے حاصل کر سکتے کہ اس ویوز کیسے لئے جا سکتے
——
-کون کون کام کر رہا اپنی Vines Videos پر کوئی نہیں ؟ یا ایک آدھ، یہ بی ایک بڑا اچھا طریقہ ہے اپنے چینلز پر ویوز لانے کا تو کیوں نہ اسکا ٹری کیا جائے
——–
کچھ ایسے طریقے بھی ہیں جن سے آپ دوسروں کی وڈیوز کو اپنے چینل پر اپ لوڈ کرتے بغیر کسی کاپی رائیٹ اور سٹرائیک وغیرہ کے وہ جاننے کی کوشش کریں اور ایسے چینلز جن کے مالکان اگلے جہاں سدھار چکے انکی وڈیوزکو اپنے چینل کے لئے استعمال کرسکتے
———–
جب آپ وڈیوز بناتے اور اس میں خود بھی کام کر رہے ہوتے ،تو آپ کو ایکٹو اور سمارٹ نظرآنا چاہیے یہ نہیں کہ منہ دھوئے بٖٖغیر ہی خود پر وڈیوز بنانے شروع کر دیں اور ہاں بتاتیں کرنا آنا چاہیے ورنہ بور ہونے کے لئے کالج اور سکول کے کلاس رومز ہئ بہت ہیں
——-
اپ کی خاموشی آپ کی وڈیو سکرین کو مار ڈالے گی اس لئے جب بھی خود پر وڈیو بنائیں تودیکھنے والے کو لگے کہ کسی کو سن رہے ذرا آواز اونچی اور انرجیٹک رکھیں یہ کیا خود سے ہی باتیں کررہے ہمیں تو سنائی نہیں دے رہا

آپ حقیقی زندگی میں جیسے بھی لیکن کم از کم وڈیوز، فیس بک پر آپ کا ایک اپنا ہی انداز ہو جسے دیکھ کر لگے ، واہ کیا بات ہے، اپنا ایک سٹائل ڈیویلپٹ کریں ایک دن آپ حقیقی زندگی میں بھی ایسے ہی نظر آنے لگیں گے جیسے آپ فیس بک اوروڈیوز میں نظر آتے

کیا اپ نے کوئی پالتو جانور یہ پرندہ رکھا ہوا، جیسے بلی، کتا، طوطا، چڑیا، توکیوں نہ ان کو اپنی وڈیوز میں لائیں اوردیکھیں آپ کی وڈیوز دیکھنے والے ان کو پسند کریں گے
—–
آپ نے کبھی تجزیہ کیا، کونسے تھم نیلز پر ویورز کلک کرتے، کون سے کی ورڈز سرچ ہوتے انکے مطابق آپ تھم نیل بنائیں اور دیکھیں آپ کی ویوز کو کیسے چارچاند لگتے، میں نے چار چاند کی بات کی آپ نے ویوز کے لئے تھم نیل میں چاند نہیں چڑھانے ورنہ یوٹیوب دیکھ رہا اور کمینٹی گائیڈ لائیں بھی موجود ہے، آپ کا چینل آڑ جائے گا
——
ہاں ایک بات بتانا تو بھول ہی گئی تھم نیل میں سرخ دائرے اور تیر ک نشان کا اضافہ کریں یہ دیکھنے والے کے ذہن میں ایک تجسس پیدا کرتا دیکھیں اس وڈیو میں کیا ہے

آج ایک تھم نیل پر CENSORED” کے الفاظ کا اضافہ کرکے دیکھیں کیااثر ہوتا دیکھنے والوں پرکیسےکلکس میں اضافہ ہوتا
—-
کلک بیٹ Clickbait کے فن میں مہارت حاصل کریں اور آپ کے ٹائیٹل آپ کے فن کے عکاس ہوں لیکن ایسا بھی نہ کرنا ہے یوٹیوب اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپ کا چینل آڑا دے

اپنے یوٹیوب ٹائیتل میں For Free” کے الفاظ استعمال کریں جس طرح آپ چاہتے انٹرنیٹ پر سب کچھ فری ملے اسی طرح دوسرے بی اسی تلاش میں ہوتے کہ انہیں بھی سب کچھ فری ملے ان الفاظ کی ” برکت” سے آپ کے ویوز میں مزید اضافہ ہوگا
——————
کیا آپ کو اپنے ٹائیٹل میں “چیک مارک ” کا اضافہ کرنا آتا؟ تو آج اس کو آزما کردیکھیں کہ کہ اسکا آپ کے وڈیو کے ویوز پر کیا مثبت اثرپڑتا

یہ سب کرکے دیکھ لیا کچھ نہیں ہو رہا ؟ کوئی بات نہیں ہم نے رکنا نہیں ابھی ار آگے جانا ہے، دیکھتے ہیں یوٹیوب ہمیں کب تک نظر انداز کرتاہے ، ایسا کرتے ہیں ٹیگز میں اضافہ کرکے دیکھتے ہیں، لیکن یہ وہ لوگ کریں جو SEO کو سمجھتے ورنہ جو SEO کے بارے میں جانکاری ( واہ واہ ماہ رہ اب ہندی بھی بولنے لگی ہے) نہیں رکھتے اس ٹریک سے دور رہیں ورنہ ، یوٹیوب ٹیگ سپیم کا بورڈ لگا دےگا آپکی وڈیو پر اور وہ اسکو شہر خاموشاں کےحوالے کردے گا جہاں سے دوبارہ واپس کوئی نہیں آتا-
—-
یوٹیوب کے ماہرین کا خیال ہے کہ اگرآپ جو وڈیو اپ لوڈ کرتے اور اس پر 72 گھنٹوں میں ویوزآنا شروع ہو جائیں تو اسکے وائرل ہونے کے چانس بڑھ جاتے ہیں اور ویوزبڑھتے ہیں جاتے اگر آپ اپنی وڈیوز پر مختلف ذرائع سے اپ لوڈ ہونے والی وڈیوز پر 72 گھنٹوں میں ویوزلاسکتے تو آپ کا چینل بہت آگے جا سکتا، آپ اس کے لئے سوشل میڈیا کو استعمال کر سکتے

کیا آپ جانتے ہیں یوٹیوب سرچ اب ان وڈیوز کو اپنی سرچ میں اوپر لاتی جن کا واچ ٹائم زیادہ ہوتا، یہ نہیں کہ کسی نہ وڈیو کو اوپن آگے سے ایک بے کار سی وڈیو نمودار ہوئی اور پوچھنے لگی کیاچاہیے اور آپ نے ڈر کے مارے وڈیو بند کردی کہ کہیں یہ بلا وڈیوسےباہر نہ آ جائے، تو اگر لوگ آپ کی وڈیو کو پورا دیکھتے تو یوٹیوب کواس وڈیو سے بڑا پیار ہوتا اور اسکو اپنے سر آنکھوں پر بٹھاتا، اگر آپ نے کامیاب یوٹیوبر بنناتو آپ کو وہ وڈیوز بنانی ہوں گی جو اس قابل ہوں کہ انہیں دیکھا جا سکے

سوچیں ان کے لئے یہ کتنا آسان ہوتا کہ یوٹیوبرز جن کے لاکھوں سبسکرائیبرز ہوتے وہ باآسانی آپنی وڈیوز کو 72 گھنٹوں میں ویوز دے کر پہلے پیج پر لے آتے،اس لئے کامیاب یوٹیوبر بننا ہے تو آپ کو سبسکرائیبرز میں ہر ممکن طریقے سے اضافہ کرنا ہوگا

ان یوٹیوبز کو یوٹیوب پر تلاش کریں جو جن کی وڈیوز کا ٹاپک آپ چینل سے میل کھاتا، اور ان سے کلابریشن کریں تاکہ آپ کے سبسکرائیبرز اور ویوز میں جلد از جلد اضافہ ہو
———
اگر آپ اس کی استطاعت رکھتے کہ اپنے چینل کو پروموٹ کرنے کے لئے اس پر کچھ خرچ کر سکیں تو دیر نہ کریں اس پر عمل کریں ایک دن اپ کا چینل وہ تما رقم آپکو سود سمیٹ لوٹا دے گا اگر اپ کارویہ چینل کے ساتھ اچھا رہا تو
———
اور ایک فلمی انداز میں ایک ڈائیلاگ نہ بولا جائے ” لائیکس۔ سبسکرائب،شئیر کے لئے سب کچھ کرےگا” تو ہر طریقہ چاہئے جیسے بھی ہو اپ نے اپنے چینل کے لئے کرنا ہوگا
——
اپنے وڈیوز میں وڈیو دیکھنے والے کو مجبور کریں سبسکرائب، سبسکرائب، سبسکرائب تاکہ وہ تنگ آ کر آخر آپ کو سبسکرائب کر لے
——
اپ لوڈ ، اپ لوڈ ، اپ لوڈ ، وہ زمانہ گیا جب ایک ماہ میں ایک وڈیو بھی اپ لوڈ کرکے کام چل جاتا تھا، اب تو ہفتہ میں ایک وڈیو پر کام نہیں چلتا ، اب وہی کامیاب ہے جو راز وڈیوز اپ لوڈ کرتا اور زیادہ سے زیادہ کرتا لیکن ” سپیم” نہیں کرنا

اپنی وڈیوز کی کوالٹی کو بہتر سے بہتر سے بہتر بار بار دیکھیں اور اس میں بہتر سے بہتر کرنے کئے بار بار چینجز کریں وڈیو ایک ہی بار اپ لوڈ ہوتی تو کیوں نہ ایسی وڈیو اپ لوڈ کی جائے جیسے اپ خود کہیں اس میں کوئی کمی نظر نہیں آ رہی ، جلدی نہ کریں
—-
اب بات کرتے ہیں آڈیاینس ریٹینشن audience retention کی اسکامطلب عام زبان میں یہ ہوتا ہے آپ کی وڈیو کو ناظر نے کتنی دیر دیکھا اور وہ وڈیو کا کتنے فیصد بنتا ہے اگر کی وڈیوز audience retention کا ریٹ 35 فیصد سے کم ہے تو سمجھ لیں لوں آپ کی وڈیوز کو پورا دیکھنا پسند نہیں کر رہے
—-
ایک بات یوٹیوبر کی کوئی لائف نہیں ہوتی، اس لئے اس کام کوآسان نہ سمجھیں، یوٹیوب آپ کی زندگی سے آپ کے حسین لمحات اپنے لئے کشید کر رہا ہوتا اورآپ جان بھی نہیں سکتے، یہ کام جسے آپ مفت سمجھ رہے وہ اصل میں مفت نہیں آپ کی زندگی اس کمپیوٹرکے سامنے بیٹھے گزر رہی

کیا یوٹیوب کوکیرئیرکےطور پر اپنانا چاہیئے؟

ایک عرصہ ہو گیا یوٹیوب سے جڑے ہوئے، اور بہت سے لوگ ایک عرصہ سے اس سے وابستہ ہیں ایک انسیت سی ہوگئی تھی یوٹیوب سے اپنا اپنا سا لگنے لگا تھا، لگتا تھا سب ایسے ہی چلتا رہے گا اور یوٹیوب اور ہمارا عمر بھر کا ساتھ رہے گا، ہم تو اس وقت کے اس کے ساتھی ہیں جب یوٹیوب کو ہماری ضرورت تھی اس نے ہمیں آواز دی اور ہم نے اس سائیٹ کو کامیاب بنانے میں تن من دھن لگا دیا، اس میں ہمارا بھی فائدہ تھا لیکن یوٹیوب کا اغاز تھا اسے ہماری ضرورت تھی،
،کیا کچھ نہیں کیا ہم نے یوٹیوب کے لئے، کیسی کیسی وڈیوز ہم نے یوٹیوب کے لئے تخلیق کیں اور ہماری وڈیوز نے یوٹیوب کو کامیابی کی راہ پر گامزن کیا ہم اس کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلے
لیکن ہوا کیا برسوں کی دوستی ، برسوں کا پیار یوٹیوب کی ایک کلک نے ختم کر دیا۔۔۔۔۔۔ ہاتھ خالی ہو گئے
یوں لگا سر سے چھت ہٹ گئی، کچھ نہ بچا، ایسے کھٹور تو نہیں تھے یوٹیوب تم ایسی بے رخی، ایسی بے نیازی، ایسی رعونیت یہ تم میں کہاں سے آ گئی، سب بھول گئے ہم مشکلوں کے ساتھ تھے، یوں تنہا چھوڑ دیا
چلو کوئی غلطی ہو گئی تھی تو پرانی دوستی کا خیال کرتے ہوئے ہی معاف کردیتے، نہیں ، اپیل تک کا جواب دینا گوارا نہ کیا
یہ آج کل ہر دوسرے یوٹیوبر کی کہانی ہے جو میں آپ کو سنا رہی
کچھ لوگوں کے لئے یوٹیوب ہی سب کچھ تھا اور کچھ کے لئے اب بھی یوٹیوب ہی سب کچھ ہے ، کچھ لوگوں کے خاندان کا انحصار یوٹیوب کی انرننگ پر پے تو کچھ سٹوڈنٹس کا انحصار یوٹیوب سے آنے والا پیسہ ہی ہے،
کچھ ہی عرصہ پہلے کی بات ہے جب ہم کسی کو بھی یہ مشورہ دے سکتے تھے یوٹیوب کی دنیا میں آؤ یہ وہ اس جیسا کیرئیر کوئی نہیں آپ ایک منٹ کے لئے تصور کریں، آپ میٹھی نیند سورہے اور یوٹیوب آپ کے لئے پیسے بنا رہا بلکہ کہنا چاہیے پیسے چھاپ رہا، اس میں انوسمنٹ کا بھی کوئی خاص تصؤر نہیں تھا اور نہ آب ہے ایک انٹرنیٹ کنکشن اور وڈیو ایڈیٹنگ میں مہارت، بس اتنے سے سرمائے یوٹیوب کا کیرئیر شروع جا سکتا تھا اور اب بھی یہی صورت حال لے
۔
لیکن کچھ عرصہ ہوا پاکستان میں دوبارہ یوٹیوب نے ایڈسینس وڈیوز کے لئے اپرو کرنا شروع کیا تو ایک سیلاب سا آ گیا ہر ایک نے یوٹیوب کی سہولت سے فائدہ آتھاناشروع کیا ہر قسم کی وڈیوز آنے لگیں اور ہر ایک نے اپنے چینل کو کامیاب کروانے کے لئے ہر وہ کام کیا جو شائد پہلے دیکھنے میں نہیں آتا تھا
یہ حالت دیکھتے ہوئے کیا ہم کسی کو اس فیلڈ میں آنے کا کہہ سکتے، یہ ایسی فیلڈ ہے جو کل کا ہیرو ہوتا آج کا زیرو ہو جاتا ہے، تو کیا اسکو فل ٹائم کیرئیر بنانے کا جوا کھیلا جائے ؟
ٹھیک ہے آج کل حالات کچھ مشکل ہیں چاہے مشکلات پیش آ رہیں، لیکن اس میں ہماری بھی کوتائی ہو سکتی، ہم یوٹیوب کے رولز بھی تو نہیں پڑھتے، اور ہمیں پتہ بھی نہیں چلتا کہ ہم کہاں کیا غلط کررہے اس وجہ سے ہمارے چینلز ڈیلیٹ ہو رہے
چاہے اس میں مشکلات ہوں لیکن کیا آپ ایسا کوئی کیرئیر بتا سکتے جس میں بٖغیر کسی انوسمنٹ کے کوئی لاکھوں روپے کما سکتا ہو
یوٹیوب جیسا بھی لیکن اس اس سے بڑا ذریعہ پیسہ کمانے آپ کو نظر نہیں آئے گا ایسی مثالیں بھی ہمارے سامنے ہیں جس میں ایک میٹرک میں پڑھنا والا بچہ بھی ایک ماہ کی ٹرینگ کے بعد دس لاکھ تک کماتا سکتا ہے یہ ضرور ہے ایسی مثالیں کم ہیں لیکن ایسا نہیں کہ یہ ممکن نہیں

ایک دوسرے طریقے سے بھی لوگ چند ماہ میں لکھ پتی بن گئے، بلکہ ناقابل یقین حد تک ہر ماہ پیسے کما لیئے وہ طریقہ اخلاقیات سے گرا ہوا ہے اوراس طریقے سے وہ لوگ پیسے کما رہے جو کسی بھی اخلاقیات سے عاری ہیں

اور ایک طرف بہت سے بھولے بھالے لوگ ہیں جو صرف ستھرے انداز سے، پیسے کمانے پر یقین رکھتے ہیں اور بہت کچھ سیکھتے، کام بھی محنت سے کرتے، یہ لوگ دوسروں کو دیکھ کر یوٹیوب میں قدم رکھتے، بہت کچھ کرتے لیکن اس کے باوجود انکو کامیابی نصیب نہیں ہوتی
اب دیکھیں ہماری اخلاقیات کا پردہ یوٹیوب نے فاش کیا پاکستان کی ٹرینڈنگ دیکھیں
کون سی اور کیسی کیسی وڈیوز ٹریندنگ میں نظر آرہیں یہ خودبخود تو اوپر نہیں ائیں، انکو اوپر لے جانے میں آپ برابر کے شریک ہیں آپ انکو لائیک کرتے، کمنٹس دیتے، شئیر کرتے، اور دیکھتے تب ہی یہ وڈیوز ٹرینڈ میں آ رہی ہوتیں انکے دنوں میں لاکھوں ویوز خودبخود تو نہیں آتے انکے پیچھے آپ کا ہاتھ ہے

ان لوگوں کا مقصد سوائے پیسہ کمانے کے کچھ نہیں ہوتا چاہے پیسہ کسی طرح سے بھی آ رہا ہو،
ایسے میں سیدھے سادھے لوگ یوٹیوب میں کہاں سے کامیاب ہوں گے انکی معصوم وڈیوز کون دیکھے گا،
اور عجیب بات ہے ایسے چینلز ڈیلیٹ بھی نہیں ہوتے نہ نہ انکو ٹرمینیٹ کیا جاتا،کون یوٹیوب کے ٹرنڈنگ کے پیچھے ہے کون ان وڈیوز کو ٹرنڈنگ میں ڈال رہا، اپنی جگہ ایک اہم سوال ہے
یوٹیوب بھی اپنی سائیٹ سے پیسہ کمانا چاہتا اسے پاکستان میں کوئی خاص فائدہ نہیں اسے ایڈورٹائیزر چاہیں، کلکس چاہیں، اب آپ سوچ سکتے کسی وڈیوز ہوں گی تو ان پر کلکس زیادہ ہوں گے

اپ ڈیٹ

اگر آپ کامیاب یوٹیوبر بننا چاہتے ہیں تو آپ کو کن سوالات کے جوابات تلاش کرنے چاہیں ؟
——————————————————————————————
کوئی بھی جب نیا کام شروع کرتا ہے تو اس کے سامنے سوالات کا ایک پہاڑ کھڑا ہوتا ہے، اس سوچوں کا ایک ہجوم ہوتا ہے، کہاں سے شروع کریں ، کیسے شروع کریں ، اسی وقت میں انکا کوئی مسیحا نہ ملے کو کوئی رستہ دکھانے والا نہ ہو تو پھر یوٹیوب کی عمر بھٹکتے ہی گزرتی، کبھی وہ کسی گروپ میں جا کر سوال کرتا مجھے یوٹیوب سیکھنا ہے تو ” Ib ” ” Ib ” کی کان پڑی آوازیں اس کو حیران و پریشان کر دیتیں اور یہ شکاری گروپ اس کو ایک سوال سے پھانپ لیتے کہ نیا شکار آیا، اور پھر ” ib ” زدہ شکار ادھ موا ہو کران شکاریوں کے ہاتھوں اپنا پیسہ لٹا کر یہ کہتے ہوئے ” باز آئے ایسی محبت سے ” گھر کی واپسی کی راہ لیتا
۔.
جہاں تک کورس بنانے والے اور بیچنے والوں کی بات ہے ان میں اچھے برے دونوں قسم کے لوگ موجود ہیں، کچھ ایسے بھی ہیں جن کی اپنی وڈیوز پر ایک مہینے میں سو ویوز نہیں آتے اور وہ اپنے شاگردوں کو ایک ہفتے میں لاکھوں ویوز آنے کی پٹی پڑھا رہے ہوتے، لیکن چرب زبان اپنی ایسی میٹھی چھری سے زبع کرتے ہیں کہ شکار کو مرتے تم تک یقین نہیں ہوتا کہ وہ ایسی دلدل میں دھنستا جا رہا جس میں جتنا وہ اوپر آنے کی کوشش کرے گا اتنا ہی دلدل اسکو اپنی طرف کھینچے گی
۔
فافلے دلدلوں میں جا ٹہرے
راہنما پھربھی راہنما ٹہرے
۔۔
لیکن جو اصل کام کرنے والے اور کورس سکھانے والے ہیں وہ بھی موجود ہیں، اوراپنےدعووں کو سچ ثابت کرکے بھی دکھا رہے اس لئے یہ کہنا کہ سب برا کام کررہے ٹھیک بات نہیں جہاں تک کورس کے پیسے لینے کی بات ہے اس میں کوئی برائی نہیں انہوں نے بہت محنت سے یہ سب سیکھا اور اگے سکھا رہے
۔
کیا ہے ماہ رہ اتنی بڑی تمہید باندھ دی اصل بات کب شروع ہوگئی جب صبح ہوگئی، اتنی دیر سے پڑھ کر فون کی بیٹری ختم ہو گئ، بس ہر وقت ہمیں ایسی ہی گھماتی پھراتی رہیتی پوسٹ نہ ہوئی الف لیلہ کی داستان ہو گئ ختم ہونے کا نام نہیں لیتی، تہماری پوسٹ پڑھ پڑھ کراب تو میں آٖفس بھی لیٹ جانے لگا ہوں ، جلدی جلدی بتاؤ مجھے نیند آ رہی، دیکھواب تو نیند سے پلکوں کا بوجھ بھی آٹھایا نہیں جا رہا
قسم سے اب میں نے اپنے سر میں کچھ مار لینا ، ایک تو ماہ رو ہمیں کچھ ٹائم ملتا کچھ انٹرٹیمنٹ کر لیں آگے سے ماہ رہ کے لمبے لمبے لیکچر سننے کو ملتے سارا ٹائم یہاں ہی ضائع ہو جاتا، جیسے ہم نے یوٹیوب میں پی ایچ ڈی کرنی ہے، اتنا تو ہم نے سکول میں نہیں پڑھا جتنا تمہاری پوسٹ پڑھ لیں
ایک تو پہلے یوٹیوب نے ہمارا ایک چینل نہیں چھوڑا اور ادھر ماہ نے سر کھا کھاکر دماغ کی دھی بنائی ہوئی. پوسٹ کی جلیبیاں بنانا تو کوئی تم سے سیکھے، یہ پوسٹ لکھنے کے بجائے تم کوکنگ سیکھ لیتیں رو کتنا اچھا ہوتا، کوئی کوکنگ کا چینل کھولا ہوتا یوٹیوب پر تو ہمیں بھی تمہاری بور بور پوسٹ پڑھنے کونہ ملتیں ، اچھا خاصے مزے سے یوٹیوب پر گانے سنتے تھے تمہاری پوسٹ پوسٹ پڑھ کر موٹیویشن ملی اور ہم نے بھی ایک چینل بنا لیں 3 ماہ محنت کی پھر یوٹیوب نے چینل آڑا دیا اوراب خالی ہاتھ بیٹھے طوطے آڑا رہے ہیں ، جواب دو اب کیا کریں محنت بھی گئی اور ٹائم الگ سے ضائع ہوا
.- ایک تو تم لکھتی ایسا ہو پڑھنے کو دل بھی کرتا اور غصہ بھی آتا ہے اب تو یہ ہی دعا ہے یا اللہ بجلی چلی جائے یا موبائل کی بیٹری ڈاؤں ہو جائے تمہاری پوسٹ سے جان چھوٹ جائے
اب اگر ادھر ادھر کی بات کی تو میں نے کمپیوٹر سکرین کو ٹکر مار کر خود کشی کر لینی ہے اور کل اخبارمیں خبر لگی ہوگئی ماہ رو کی پوسٹس پڑھ کر پڑھ کر ایک شخص نے خود کشی کرلی۔۔۔۔۔

اچھا اچھا شروع کرتے ہیں ناراض کیوں ہوتے ہو,
چلیں آپ نے وڈیو ایڈیٹنگ بھی سیکھ لی تھم نیل بھی آپ اچھا بنا لیتے، انڑو، آؤٹرو بھی سیکھ لیا اب کیاکریں
۔ چند سوال دی رہی ان کی سوالات تلاش کریں ، کچھ یوٹیوب کو استعمال کر سکتے اور کچھ بلاگز پربھی ملیں گے۔
سب سے پہلے آپ کو یوٹیوب کے رولز کے بارے میں اچھی طرح اگاہی ہونی چاہیے ورنہ یہ سب کرنے کا کوئی فائدہ ہو گا اور محنت اور وقت دونوں ضائع ہوں گے
۔
سب پہلے آپ کو یوٹیوب چینل سیٹ آپ کرنا آنا چاہیے اوراس میں سب فیچرز سمجھیں ہر فیچر کا کوئی نہ کوئی فائدہ ضرور ہوتا ورنہ یوٹیوب اس کو بنانے کی زحمت نہ کرتا

دوسری اہم باتوں میں ، آپ کو یوٹیوب ” سیو ” میں مہارت حاصل کرنی آپ کو معلوم ہونا چاہئے آپ نے اپنی وڈیو کو یوٹیوب سرچیز میں اوپر کیسے لانا ٹائیٹل ، ڈسکرپشن ، ٹیگز، کو کیسے بہتر سے بہتر بنایا جا سکتا
– اوران سب کو آپٹیمائیز کیسے کرنا،
تیسری اہم بات
آپ کوسبسکرائیبرز کو بڑھانے اور جو بن چکے ان کو اپنے چینل سے کیسے انٹیکٹ رکھنا کہ وہ آپ کے چینل سے جڑے رہیں، اپ ان تمام ٹیکنیکس سے واقفیت ہونی چاہیے

آپ کو معلوم ہونا چاہتے اپ نے یوٹیوب ارننگ میں اضافے کے لئے کیاکیا طریقہ کار اختیارکرنا
آپ کو وہ تمام طریقے سیکھنے چاہیں جو آپ کو اس بارے میں بتائیں گے کہ آپ نے اپ نے اپنے چینل پر ٹریفک کیسے لانی اور اسکو مزید بہتر کیسے کرنا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں