make youtube viral video 90

یوٹیوب کی وائرل ویڈیو کیسے بنائی جائے

آپ لوگوں کی وڈیوزدیکھتے، ان کی کچھ وڈیوزپر حیران کن طور پر ویوز زیادہ ہوتے ، سوچتے تو ہوں گے یہ انتے سارے ویوز ان وڈیوز پر کہاں سے آ گئے، لیکن آپ کسی ایسے چینل کا جائزہ لیں تواپ دیکھیں گے اسکی ہر وڈیو پر اتنےویوز نہیں ہیں چند وڈیوز پر یوٹیوب نے یہ کرم نوازی کی، لیکن اس وڈیو کے آتے ہی آپ کے چینل کا رنگ بدل جاتا اور آپ کی ہر وڈیو پر اس وڈیو کی بدولت ویوز آنے شروع ہو جاتے وجہ یہ ہوتی کہ اس وڈیو کی وجہ سے دوسری وڈیوزبھی یوزر کی نظر میں آ جاتیں اور وہ وڈیوز جو ویوز
نہ آنے کی وجہ سے مرجھاچکیں تھیں دوبارہ کھل آٹھتیں اور ان میں ایک نئی جان پیدا ہو جاتی یہ ایسی لاٹری ہے جو ہر یوٹیوبر کی زندگی میں لگتی ہے لیکن اگر وہ ریگولر کام کر رہا ہو کچھ یوٹیوبر کی زندگی میں یہ بہار جلد آ جاتی اور کچھ اس کے انتظار میں فراق کی لمبی گھڑیاں گنتے میں یہاں مختلف یوٹیوبر کی تیکنیک پر بات کروں گی جو وہ استعمال کرتے اور ایک نہ ایک وڈیو انکی آسمان کی بلندیوں کو چھو لیتی
ویسے تو ہم ہر وڈیوہی اس امید پر بناتے کہ اس پر لاکھوں ویوز آئیں گے لیکن کچھ قسمت اور کچھ اسے موضؤع پر ہم سے وڈیو بن جاتی جو دیکھنے والوں کی نظروں کو بھا جاتی اور اس کے مقدر میں بام عروج کو چھونا ہوتا
وائرل ہونے والی وڈیوز کو بنانے والوں میں ایک قدر مشترک یہ ہوتی کہ وہ وڈیوز بنانے کے فن سے اچھی طرح واقف ہوتے اور وڈیو کے دوسرے لوازمات سے بھی جسے “سیو” وغیرہ
آپ کہیں گے ہم نے توایسی وڈیوز بھی دیکھیں جن کی نہ ڈسکرپشن کچھ خاص تھی نہ کوئی خاص سیو تھی نہ انکا چینل کچھ خاص تھا پھر بھی وڈیو وائرل ہو گئی تواسکی کچھ دوسری وجوہات ہے اس پر بھی بات
ہوگی جیسے ایک مثال میں دوں اگر کوئی بڑا سیلیریٹی، آپ کی ایسی وڈیو کو کسی وجہ سے ٹویٹ میں شامل
کر دے یا کسی فیس بک پوسٹ میں تو اس نے یقینی طور پر وائرل ہو جانا
اگر عام بات کی جائے تو کہا جا سکتا ، ایک وڈیو وہ ہوتی جو اتفاقی طور پر وائرل ہو جاتی اور ایک وڈیو وہ ہوتی جسے وائرل بنانے کے لئے محنت کی جاتی اور ہر وہ طریقہ استعمال کیا جاتا جس سے وڈیو وائرل ہو جائے ، ہم بھی اسی وڈیو کی بات کریں گے جسے اپنی محنت سے وائرل کرنے کے طریقے استعمال کئے جاتے، اور محنت رنگ لے ہی آتی
تو پہلی چیز جو آپ کی وڈیو کو وائرل بنائے گی وہ ہے وڈیو کا اچھوتا موضوع، ایسا موضوع جس نے وہ وڈیو دیکھی اسکا دل چاہا کہ اپنے دوستوں کے ساتھ شئیر کرے اور یہ پہلا فیکٹر ہوتا وڈیو کو وائرل بنانے کا
دوسری بات جو وڈیو کو وائرل بنائی اس میں ” آف پیچ” آن پیچ” سیو میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہیے، جس میں ڈسکرپشن، ٹائیٹل، ٹیگز سب اپنی طرف سے پوری کوشش سے بنائے گئے ہوں،
( اگر آپ نے ڈسکرپشن، ٹائیٹل، ٹیگز میں یوٹیوب کو دھوکہ دینے کی کوشش کی تو وڈیو وائرل ہوکر کے بھی آپ کی قسمت نہیں بدل سکے گی اور قسمت آپ کے دروازے پر دستک دے کر واپس چلی جائے گی کیونکہ یوٹیوب کی کڑی نظر ان وڈیوز پر ہوتی اور جیسے ہی وڈیو وائرل ہو رہی ہوتی، یوٹیوب کے فلٹر حرکت میں آ جاتے اور ابھی ویوز 2-3 لاکھ پرپہنچتے یوٹیوب کے چھاپہ مار کمانڈوز آپ کی وڈیو کے معائنہ کے لئے پہنچ جاتے اور انکو اگر لگتا آپ نے ڈسکرپشن، ٹائیٹل، ٹیگز میں دھوکہ کیا ہے تو وہ اپ کی وڈیو ڈیلیٹ کر دیتے اور اس سے بننے والے پیسے بھی عام طور پر نہیں ملتے اس لئے آنے والی لکمشی کے راہ میں آپ نے کانٹے نہیں بچھانے)
یہ بات ہمیں سمجھ لینی چاہے کہ جو لوگ وائرل وڈیوز پر کام کرتے وہ ہر اس طریقے پر غور کرتے جو اسکو وائرل بناتا اور وہ سمجھ رہے ہوتے اس طریقے کا وڈیو پر کیا ایفکٹ ہونے والا اور کتنا پر اثر ہو سکتا
اور یہ اتنا آسان بھی نہیں جتنا بہت سے لوگ سمجھتے بہت سے ویوز دیکھ کر حیران ہونے والے نہیں جانتے ، یہ آرام سے سونے سے نہیں اتے جب آپ سو رہے ہوتے ، یہ ویوز لانے والے آپنی نیند انکھوں میں کاٹ
رہے ہوتے اور محنت کر رہے ہوتےاس لئے دوسروں کی وڈیوز پر بہت سے ویوز دیکھ کر آپ یہ نہ سمجھیں
کہ یہ سب آسانی سے ہو جاتا وہ محنت کرتے تو یہ سب ہوتا
وڈیو کو وائرل کرنے میں سب سے اہم کردار سوشل میڈیا کا ہوتا، آپ کا ہر میڈیا پر اکاؤنٹ ہونا چاہیے جہاں آپ اپنی وڈیو شئیر کر سکیں، جس میں گوگل پلس، ٹویٹر، فیس بک، اور ریڈایٹ بہت اہم ہے ان چاروں پلیٹ فارمز کو اگر صحیح ظرح سے استمعال کیا جائے تو ایک اچھی وڈیو دنوں میں وائرل ہو سکتی
ہر وہ گروپ پیچ، کمیونیٹی جوائن کریں جہاں اپ اپنی وڈیو کو شئیر کر سکیں، صرف ریڈایٹ کا ہی آپ نے صحیح استعمال سیکھ لیا اور آپ جان گئے کیسے وڈیوز ریڈایٹ پر شئیر کی جا سکتی ہیں اور ویوز لی سکتی ہیں تو سمجھ لیں آپ کی وڈیو کو ایف سیکسٹین انجن لگ گیا، سوچیں صرف ریڈایٹ انتا بڑا کام کر سکتا تو سارے سوشل میڈیا سگنلز آپ کی وڈیو کو کہاں سے کہاں تک پہنچا سکتے
اور ہر ایک کو وڈیو ٹیگ کریں ایک ایک ویو آپ کی وڈیو کے لئے اہمیت رکھتا
آپ کے چینل کے اینالیٹک سے آپ دیکھ سکتے کس دن اور کس وقت لوگ آپ کی چینل کی وڈیوز کو وزیٹ کرتے، اپ اس وڈیو کو اس دن اور اسی وقت اپ لوڈ کریں جس دن اور وقت آپ کو پتہ ہو یوزرز اور سبسکرابرز آپ کی وڈیو کو دیکھیں گے، کیونکہ اگر وڈیو کے اپ لوڈ کرنے کے پہلے چند گھنٹوں میں ویوز زیادہ ملیں تو اسکے وائرل ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں
اپنی وڈیو کو کم ٹائم کی بنائیں لمبے ٹائم کی کو وڈیو کی وائرل کرنا مشکل ہوتا ماہرین کے مطابق وڈیو 3 منٹس سے زیادہ اور 4 منٹ سے کم کی ہونی چاہیے
یہ اس لئے بھی اہم ہے کہ دیکھنے والا آپ کی پوری وڈیو دیکھے اس لئے وڈیو کا پہلا منٹ فیصلہ کر دیتا ہے وڈیو دیکھنے ہے یا چھوڑ دیں اس لئے اپنی پوری کوشش وڈیو کے پہلے حصے پر آپ نے دینے ہے تاکہ واچ ٹائم بڑھے ورنہ مشکل ہو سکتی

آپ نے وائرل وڈیو بنانے کے لئے کسی مخوص ملک کو ٹارگٹ نہیں کرنا وڈیو ایسی ہو جو ہر ملک کے باسی کے لئے ہو اور وہ اسے دلچسپی سے دیکھے
دو اہم فیکٹر جو یوٹیوب پو اس وڈیو کو مقبول بنائیں گے وہ اسکا ٹائیٹل اور تھم نیل پوگا، ان کو ایسا بنائیں کہ ہر دیکھنے اور پڑھنے والی آنکھ کو اپنی جانب کھینچ سکے
یہ سب پواینٹس جو میں نے اوپر بتائیں اسکو وڈیو کے اپ لوڈ ہونے کے بعد جلد از جلد کرنا ہوتا، ورنہ وڈیو کے وائرل ہونے کے امکانات گرزتے لمحات کے ساتھ کم سے کم ہوتے جاتے
آپ سوچ رہے ہوں گے جن کے چینل اچھی طرح رینک ہو چکے، جن کے لاکھوں کے سبسکرائیرز ہیں ان کو وڈیو وائرل ہوتی ہوں گی ہماری کہاں ہوں گی ایسا نہیں ہے انکی وڈیوز ضرور وائرل لیکن انکی وڈیوز بھی وائرل ہو جاتی جن کا ایک بھی سبسبکرائبر نہیں ہوتا اور نہ بہت سے وڈیوز ہوتیں انکے چینل میں
تو بھر آپ سوچ رہے ہوں گے پھر یوٹیوب کا سسٹم کیا ہے وڈیو کو وائرل کرنے کا تو یوٹیوب ان وڈیو کو وائرل کرتا جو اپ لوڈ ہوتے ہی رسپونس دینا شروع ہو جاتیں کوئی شئیر کر رہا ، کوئی لائیک کر رہا ، کوئی کمنٹس کر رہا وغیرہ وغیرہ یہ سب جنتا جلدی ہوتا اتنا وڈیو کے وائرل ہونے کے امکانات بڑھ جاتے
( کچھ وڈیو دیر سے بھی وائرل ہوتیں وہ ایک روٹین کی بات ہوتی تین تین ماہ بعد بھی وڈیو وائرل ہو سکتی)
۔
جب وڈیو پر لائیک کمنٹس، شئیر ایک دم سے آنے لگتے تو یوٹیوب کو لگتا اس وڈیو میں کچھ خاص بات ہے اور یوٹیوب بھی آپ کے ساتھ شامل ہو کر اس وڈیو کو بوسٹ کرنا شروع کر دیتا اور آپ کی وڈیو کی دوسروں کی ” سجیشن وڈیوز” میں لے آتا اور آپکی وڈیوز پر دنوں مین لاکھوں ویوز آنے شروع ہو جاتے
۔
وڈیو کونسی وائرل تو وہ وڈیو وائرل ہو گئی جس میں سب دلچسپی لیں گے ایسی وڈیو وائرل ہونے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں جس میں دلچسپی کا عنصر کم ہو، تو وائرل بنانے کے لئے آپ نے ٹاپک کا خیال رکھا ایسا ٹاپک چننا جس میں ہر خاص و عام دلچسپی لے اور دیکھنے کی خواہش رکھتا ہو
توایسی کون سی وڈیوزہو سکتیں جس میں سب کو زیادہ دلچسپیی ہو ؟ ایسی وڈیوز میں ٹرینڈنگ وڈیوز آتیں جسے کوئی حادثہ ہوگیا ہو اور اس حادثہ کی خبر اور وڈیو سب دیکھنا چاہ رہے ہوں تو اسے موقع پر آپ وڈیو بنانا نہ بھولیں اور جلد سے جلد وڈیو بنائیں اور اوپر دیئے ہوئے تمام پوانٹس کو استعمال کریں ایک بار ایک وڈیو نے چل پڑی تو پھر واپس آئی گی تو آپ سے اسے ویوز کا بوجھ نہیں آٹھایا جائے گا سو ایسا کوئی موقع آپ نے ہاتھ سے جانے نہیں دینا اور ٹرینڈنگ وڈیوز کو بنانتے رہنا ہے
انٹرنیشنلی دیکھا جائےتو اکثروہ وڈیوز وائرل ہوتیں جن میں ڈانس اور میوزک ہوتا
یا ایسی وڈیوز جن میں جزبہ کی مختلف اقسام ہوں جیسے ، مزاح پر بنائی گئی وڈیوز جو ہنسنے پر مجبور کرتیں، یا شاکنگ وڈیوز، یا ایسی وڈیوز بھی ہو سکتی جو آپ کو رونے پر مجبور کر دیں یا ایسی وڈیوز جو اچانک حیران کردیں، یا کچھ ایسا عجیب واقعہ یا منظر وڈیو میں فلمایا گیا ہو وغیرہ وغیرہ یعنی ایسی وڈیوزکے وائرل ہونے کا زیادہ امکان ہوتا جو انسان جذبات کو متاثر کرتیں
ایسی وڈیوز بھی جلد وائرل ہوتیں جن کا مرکزی کردار بچے یا پالتو جانور ہوتے جن کی شرارتیں یا معصوم حرکات دکھائی جاتیں

کیا آپ جانتے ہیں کون سی وڈیو جلد وائرل ؟ ہوتی یا کسی وڈیو کے وارئل ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے؟ ، ایس ای او کی بات نہیں کی وڈیو کے موضوع یا ٹاپک کی بات کی ہے

چھوٹے بچوں کی وڈیوز

سب سے پہلے بات کرتے بچوں کی وڈیوز کی جن وڈیوز میں بہت چھوٹے بچے ہوتے یا کچھ بڑے معصوم بچے ہوتے انکی معصومانہ حرکات وڈویوزکو کو ایسے وارئل کریں جسے پٹرول میں کوئی آگ کی چنگاری جا گرے اور آگ کے شعلے لمحوں میں آسمان تک بلند ہوتے لگتے، کیا آپ ایسی وڈیو نہیں بنا سکتے یقینا بن سکتے بس ایک کیمرہ ہی تو چاہئے اوراور اج کل موبائل کیمرہ تو ہرایک کے پاس ہے ، بچے تو ہر گھر میں ہوتے، تو اٹھائئں کیمرہ اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو آواز دیں ہو سکتا ہے یہ وقت آپ کا ہو، وڈیو بنائیں اور سوشل میڈیا کے تمام فارمیٹ پر شئیر کرکے اپنی وڈیو کے پٹرول کو تیلی لگا دیں اور وڈیو میں جان ہوئی تو پھر دیکھیں آپ ہیرو اور اس وڈیو میں کام کرنے والا بچہ سپر ہیرو بن جائے گا

پرندوں کی وڈیوز

پھر آتے ہے جانوروں اور پرندوں کی وڈیوز کی جانب
یوں تو اگر یوٹیوب کی موسٹ ویوڈ لسٹ کو دکھا جائے تو اس میں جانوروں اور پرندوں کی وڈیوز اتنا اوپر نظر نہیں ائیں گی لیکن یہ وڈیوز بھی ویورز کو اپنی جانب کھینچھنے میں کم نہیں اوربہت جلد وائرل ہوتیں، اگر خاص طور پر بلیوں، کتوں اور طوطوں کی حرکات پر مبنی وڈیوز پر لاکھوں ویوز دیکھے گئے ہیں اگر تو کیوں نہ ایسی وڈیوز تخلیق کے کے دیکھنے والے کے دل جیتے جائیں

جارحانہ مزاحیہ وڈیوز

ان وڈیوز کی مثال پاکستان میں بہت سے مزاحیہ پراگراموں میں نظر آتی جس کے لاکھوں ویوز ہوتے اور برسوں یہ شوز ذوق و شوق سے دیکھے اور سنے جاتے لیکن ان وڈیوز میں کو بناتے وقت ایک بات کا خیال رکھنا لازمی ہوتا کہ ان وڈیوز میں کسی کی توہین کرنا مقصود نہ ہو مزاح توہین کے درمیان کے اس ایک باریک سے لکیر حائل ہوتی ہے اسکو پار نہ کیا جائے۔ اگر آپ میں ایسی کوئی صلاحیت ہے تو یوٹیوب آپ کا منتظر ہے اور لوگ فن کی دنیا میں ایک نئے ستارے کی منتظر

اس کے علاوہ

میوزک وڈیوز کا شمار ہمیشہ اس لسٹ میں ہوتا جس کے ویوز بہت زیادہ ہوتے
جن میں حیرت انگیز ٹیلٹ کا مظاہرہ کیا گیا ہو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں