how to get facebook ad breaks in pakistan, in urdupixabay.com 450

فیس بک ویڈیو ایڈ بریکس پاکستان میں کیسے حاصل کرسکتے ہیں

Facebook Ads Break in Pakistan 

آن لائین پیسہ کمانا ہمیشہ ہر اس بندے کا خواب ہوتا ہے جسے انٹرنیٹ کے بارے میں سوجھ بوجھ ہوتی ہے انٹرنیٹ کی دنیا میں پیسہ کمانے کے بیشمار ذریعے ہیں جس پر آگے بات ہوگی آج ہمارا موضوع فیس بک کے ذریعے پیسہ کمانا ہے

آپ کو یہ جان کرخوشی ہوگی اب فیس بک بھی ان ویب سائیٹس میں شامل ہو گیا ہے جو اپنے یوزرز کو ان کی محنت کا صلہ دیتا ہے اس کا کیا طریقہ کار ہم بتانے لگے ہیں امید ہے آپ کو اس سے فائدہ ہوگا اور اپنے فیس بک سے پیسہ کمانے کے قابل ہو جائیں گے

کچھ عرصہ پہلے فیس بک نے ایک نئی ویڈیو سروس شروع کی جس کو اس نے فیس بک واچ کا نام دیا، ان وڈیوز میں فیس بک نے اشہارات دکھانے کا اہتمام کیا اس کو فیس بک نے ایڈ بریکس کا نام دیا ہے اس میں اچھی بات یہ ہے کہ آپ جو بھی ویڈیو بنائیں گے اس کو اس میں اشہارات چلے گے اور ان اشہارات سے ویڈیو بنانے والا آمدنی حاصل کر سکے گا

فیس بک ایڈبریکس اس وقت دنیا کے مختلف ممالک میں چل رہا ہے آج ہم اپ کو بتاتے ہیں آپ پاکستان کے لئے کس طرح فیس بک پیجز پر ایڈ بریکس حاصل کر سکتے ہیں

ایڈ بریکس حاصل کرنے کی اہلیت کی شرائط
فیس بک کی جانب سے ایڈ بیرکس حاصل کرنے کے لئے کچھ شرائط کو پورا کرنا لازمی ہوتا ہے ان میں ایک شرط یہ ہے کہ آپ کے فیس بک پیج پر تین منٹ یا اس سے زیادہ طوالت کے ایسی وڈیوز ہونی چاہیے جن کے ویوز 30 ہزار منٹس سے زیادہ ہو چکے ہوں یہاں یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ فیس بک کی نظر میں ایک ویو اس وقت تصور ہوگا جب آپ کی ویڈیو کو دیکھنے والا یوزر کم از کم ایک منٹ سے زیادہ دیکھے جو ویڈیو تین منٹ سے کم دیکھے جائے گی فیس بک اس کو ایک ویو تصور نہیں کرے گا

فیس بک پیج کی اہلیت دیکھنے کا طریقہ کار
فیس بک نے ایک خاص طریقہ کار وضع کیا ہے جس سے آپ جان سکتے ہیں کہ آپ کا فیس بک پیج اس قابل ہے کہ آس پر فیس بک اشتہارات چلائے اس کے لئے آپ اس لنک پر کلک کریں اور یہ بات بھی ذہن میں رکھیں آنے اس لنک کو آپ نے موبائل کے بجائے ڈسک ٹاپ ویوز میں کھولنا ہوگا کچھ دیر بعد آپ کے سامنے وہ تفصیل آج جائیں گی جن کی مدد سے آپ یہ جان سکیں گے کہ آپ کا فیس بک پیج اس قابل ہے یا نہیں کہ اس پر فیس بک اپنے اشتہارات چلائے، یہ تصیلات ان تمام پیجز کی ہوگی جن پر آپ ایڈمن ہیں اور یہ سب تفصیلات وہ ہی دیکھ سکتا ، ہے جو پیج کا آڈمن ہوتا ہے ایڈیٹر یا موڈیریٹرز وغیرہ انکو نہیں دیکھ سکتے اس میں جو تصیل نظر آتی اس میں اپ کے پیج کے فالورز اور پیج ویوز کے بارے میں بتایا جاتا کہ وہ پورے ہیں یا نہیں، اس کے علاوہ یہ بھی آپ دیکھ سکتے کہ آیڈ بریکس کی سہولت آپ کےملک میں حاصل ہے یہ نہیں اگر اس میں آپ کو پاکستان کا نام نظر نہ آئے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہم آپ کو وہ طریقہ بتائیں گے کہ آپ پاکستان میں ہوتے ہوئے ایڈ بریکس کی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے

ایڈ بریکس کو آن کیسے کیا جائے ؟
جس ملک میں کنٹری سپورٹ آن نہیں ہو سکتی اس کے سامنے سرخ نشان ہوتا ہے اور فیس بک کی جانب سے اس ملک کو ایڈبریکس کی ، سہولت کی لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا ہوتا اس کے لئے آپ کو اس ملک کا ایسا دوست تلاش کرنا ہوگا جہاں ایڈبریکس کی سہولت فیس بک مہیا کر رہا ہے لیکن یاد رہے دوست قابل اعتماد ہونا چاہیے یہ نہ ہو آپ اپنے فیس بک پیج سے ہی ہاتھ دھو بیٹھیں آپ اس دوست کو اپنے پیج کا آیڈمن بنائیں گے اور ایک ضروری کام یہ کریں گے کہ پیج کی انفو میں جا کر پیج کی لوکیشن اس ملک کی کریں گے جس ملک کا آپ کا دوست ہے اور لوکیشن اس شہر کی ہوگی جس شہر میں اپ کا دوست رہائش پزیز ہے اب آپ چند دن بعد دیکھیں گے آپ کا پیج بھی ایڈبیرکس کو سپورٹ کر رہا ہوگا بس جس کو آپ نے ایڈمن بنایا ہے وہ ایڈمن رہے گا اور آپ کے پیج پر ایڈبریکس سپورٹ جاری رہے گی

ایڈ بریکس کے لیے اپلائی کرنا
اب آپ کے فلاورز بھی پورے ہیں، ویوز بھی پورے ہیں اور ملک بھی ایڈبریکس سپورٹڈ ہے لیکن ایک مسئلہ ابھی باقی ہے لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہم آپ کو اس کا حل بھی بتاتے ہیں، مسئلہ یہ ہے کہ جب آپ ایڈبریکس کے لئے اپلائی کریں گے تو آپ کا بینک آکاؤنٹ بھی اسی ملک کا ہونا چاہیئے جن ممالک میں ایڈبریکس کی سہولت موجود ہے اب اگر آپ کے پاس اس ملک کا بینک اکاؤنٹ نہیں ہے تو کیا کریں ؟ اس کا حل کچھ اس طرح ہے

بینک اکاؤنٹ کیسے بنائیں
کچھ کمپنیز ایسی ہیں جو آپ کو پاکستان میں ہوتے ہوئے امریکی بینک اکاؤنٹ کو سہولت دیتی ہیں اور ساتھ ڈیبٹ کارڈ بھی اور مزے کی بات مہیا کرےpayoneerیہ ہے اس میں آپ کا کوئی خرچ بھی نہیں آتا اور آپ یہ سہولت گھر بیٹھے بالکل مفت حاصل کر سکتے ہیں یہ سہولت اس بارے میں آپ اس کی ویب سائیٹ پر جاکرمزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں اور یوٹیوب کی مدد بھی لے سکتے ہیں

آمدنی
ایڈ بریکس حاصل کرنے کے بعد آپ کی ویڈیوز پر فیس بک اپنے اشتہارات چلانا شروع کر دے گا اور ان اشتہارات سے ملنے والی آمدنی میں سے آپ کا حصہ 55 فیصد ہوگا اور باقی 45 فیصد کا حق دار فیس بک ہوگا ایک بات ذہن میں رکھیں فیس بک ایسی وڈیوز پر اشتہارات نہیں چلائے گا جن کا کاپی رائیٹ کسی اور کے پاس ہے یا تو وہ ویڈیوز فیس بک ڈیلیٹ کر دیتا ہے یا ان پر اشہارات نہیں چلتےاس لئے اس سارے پراسس کے ساتھ ساتھ آپ کو فیس بک کے قوائد و ضوابط کو بھی پڑھنا ہوگا تاکہ آپ کو بعد میں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے

امید ہے آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہوگا اگر ایسا ہے تو ایسے اپنے دوستوں تک بھی ضرور پہچائیں اور شئیر کریں شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں