earn-money-with-youtube in urdu 118

یو ٹيوب سے پیسے کیسے کمائیں جائیں

یوٹیوب پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھرمیں انتہائی مقبول وڈیوز شیئرنگ ویب سائیٹ ہے کچھ عرصہ یوٹیوب پاکستان میں بند رہنے کی بعد اسے دوبارہ کھولا گیا تو بہت سے چہروں پر پھر سے خوشیوں کی لہر دوڑ گئی یہ خوشی اس وقت دوبالا ہوئی جب یوٹیوب نے اپنے نئے اپ ڈیٹ میں اعلان کیا کہ یوٹیوب کے پاکستانی صارفین بھی اب یوٹیوب سے پیسے کما سکتے ہیں اور انکی پاکستانی ویڈیوز پر بھی ایڈسینس کے اشتہارات چلیں گے کچھ عرصہ پہلے یہ بات ممکن نہیں تھی اور پاکستانیو کو یوٹیوب سے پیسے کمانے کے لئے کچھ دوسرے رستے اختیار کرنے پڑتے تھے جیسے ای پی تبدیل کرکے اکاؤنٹ بنانا یا کسی دوسرے ملک کے پتہ پر اکاؤنٹ بنانا وغیرہ یا غیر ممالک میں اپنے دوستوں کے پتہ پر یوٹیوب اکاؤنٹ بنانا شامل تھا کیونکہ پاکستان میں یوٹیوب پارٹنر اکاؤنٹ نہیں بنتا تھا جس سے پیسے کمائے جا سکتے تھے
ماضی میں ایڈسنس کا اکاﺅنٹ حاصل کرنا بھی ایک مشکل مرحلہ ہوتا تھا اور ایڈسنس قوانین کو نہ سمجھے کہ وجہ سے اکاؤنٹ منظور نہیں ہوتے تھے لیکن اب خاص طور پر یوٹیوب کے لئے تو ایڈسینس بنانا کوئی مسئلہ نہیں رہا کچھ دن پہلے تو یہ بہت آسان تھا آپ کے پاس صرف یوٹیوب اکاؤنٹ ہوتا تھا اور آپ ایڈسینس کے لئے اپلائی کرتے تھے اور چند گھنٹوں میں آپ کو اکاؤنٹ مل جاتا تھا لیکن کچھ دن پہلے ایک نئی یوٹیوب اپ ڈیٹ کے مطابق اب گوگل ایڈسنس حاصل کرنے کے لئے آپ کے یوٹیوب اکاونٹ میں آپ کی وڈیوز پر دس ہزار لائف ٹائم ویوز ہونا لازمی ہے اور یہ بھی لازمی ہے کہ آپ کی وڈیوز خود بنائی ہوئی ہونی چاہیں تاکہ آپ کی درخواست یوٹیوب ایڈسینس منظور کرلے اس لئے اپ کو اوریجنل وڈیوز پر توجہ دینی پڑے گی وڈیوز کیسی بنائی جائیں ان کا مواد کہاں سے لیا جائے اور کونسی وڈیوز پر ویوز زیادہ آتے ہیں ان سب پر آگے تفصیل سے بات ہوئی ہے

کچھ لوگ تو سوشل میڈیا پر صرف اپنے دوستوں سے گپ شپ کا ذریعہ سمجھتے ہیں اور گھٹوں فیس بک پر دوستوں سے چیٹ کرنے میں ضائع کرتے اور کچھ لوگ یوٹیوب پر گانوں اور مختلف قسم کی فلموں کی حد تک استعمال کرتے ہیں لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جب اپنے وقت کی قیمت کی اہمیت کو سمجتھے اور وہ جانتے ہیں کہ بغیر کسی انویسٹمنٹ کے یوٹیوب سے پیسہ کمایا جا سکتا ہے
اور ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یو ٹیوب وہ سائیٹ ہے جو ان لوگوں کے لئے ایک گوگل کی طرف سے ایک تحفہ ہے جن کے پاس کاروبار کے لئے کوئی پیسہ نہیں نہ وہ کسی قسم کی انویسٹمنٹ کر سکتے ہیں اس کاروبار کرنے کے طریقے سے اپ یوٹیوب سے صرف ایک انٹرنیٹ کنکش اور اور ایک اچھے سے کمپیوٹر کی مدد سے لاکھوں روپے تک کما سکتے ہیں آپ کو بس اتنا کرنا ہوتا اچھی وڈیوز مختلف موضوعات پر بنائیں اور یوٹیوب پارٹنرشپ پروگرام کے تحت انکو اپنےذاتی یوٹویب چینل پر اپ لوڈ کرتے رہیں، اور یہ ایک حقیقت ہے جسے بہت سے لوگ تسلیم نہیں کرتے اور انٹرنٹ پر پیسے کمانے کو فراڈ سمجھتے ہیں یہ ان خواتین کے لئے بھی ایک گھریلو کاروبار کا ذریعہ بن سکتا ہے کیونکہ اس کے لئے آپ کو باہر نہیں جانا پڑتا اور آپ گھر میں یہ ایک انٹرنیٹ کنکشن اور کمپیوٹر کی مدد سے ایک گھریلو کاروبار چلا سکتےہیں
اورر یہ پیسے کمانے کا طریقہ ایسا طریقہ ہے جس کو آنے والے وقت میں مزید اہمیت حاصل ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں