earn-money-online-in-pakistan-without-investment 296

گھر بیٹھے پیسے کمانے کے چند اہم طریقے

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آج میں آپ کو پاکستان میں کچھ طریقوں سے آن لائن ارننگ کے بارے میں بتاؤں گا برائے مہربانی اس پوسٹ کو مکمل پڑھیں۔
1: فری لانسنگ۔۔۔ دوستو آپ فری لانسنگ کے ذریعے دنیا کے کسی بھی کونے میں آن لائن ارننگ کر سکتے ہیں آن لائن ارننگ میں اپنا ٹیلنٹ محنت اور قابلیت ظاہر کرنی پڑتی ہے اگر آپ بلاگر ہیں یا آپ کو کمپیوٹر سافٹ ویئرنگ یا موبائل سافٹ وئیر ننگ آتی ہے یا آپ فوٹو ڈیزائنر یا ویڈیو ڈیزائنر ہیں تو آپ فری لانسنگ کے ذریعے اچھی ارننگ کر سکتے ہیں اب فری لینسنگ کیسے کرنی ہے اس کے لئے یوٹیوب میں فری لانسنگ کورس مکمل موجود ہے آپ وہ کورس کمپلیٹ کریں اور پھر فری لاننسنگ کریں فری لانسنگ کے لیے انٹرنیٹ میں بغیر کسی انویسٹمنٹ کے کچھ ویب سائٹس موجود ہیں آپ ان ویب سائٹ پر جا کر مفت میں اپنا اکاؤنٹ کریٹ کرکے فری لانسنگ کر سکتے ہیں آپ صرف ٹائپ کرکے بھی ایرننگ کرسکتے ہیں اگر آپ ایک اچھے ٹرانسلیٹر تو بھی آپ فری لانسنگ کر سکتے ہیں
2: ڈیجیٹل مارکیٹنگ۔۔۔۔ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کیا ہے دوستو آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ آپ کے فون پر یا آپ کے موبائل نمبر پر کچھ کالز آتی ہوگیں اور آپ سے کہا جاتا ہوگا کہ یہ ہماری فلاں پروڈکٹ ہے اگر آپ کو اس بارے میں دلچسپی ہے تو ہم یہ آپکو اپکے گھر پر آکر فروخت کر سکتے ہیں یعنی کی اگر آپ اپنی پروڈکٹ آف لائن سیل کرتے ہیں تو وہ بزنس ہے اگر آن لائن سیل کرتے ہیں تو وہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ ہے آپ ڈیجیٹل مارکیٹنگ بغیر انویسٹمنٹ کے بھی کر سکتے ہیں اگر آپ کسی کی پروڈکٹ اپنی ویب سائٹ بنا کے سیل کرتے ہیں تو اس میں سے کچھ پرافت آپکا بھی ہوگا سب سے آسان یہ ہے کہ آپ اپنی ایک الگ ویب سائٹ بنائیں فیس بک پیجز بنائیں یا واٹس اپ گروپ بنائےیں اور لوگوں کی پروڈکٹ سیل کروائیں یا آپکی موبائل کی دکان ہے یا کپڑوں کی دکان ہے یا آپ کی کسی اور چیز دکان ہے تو آپ اپنی تمام پروڈکٹس آن لائن ویب سائٹس پر جا کر فروخت کر سکتے ہیں ۔
3: اگر آپ کو عربی آتی ہے یا انگلش آتی ہے یا چائنیز آتی ہے یا آپ کو کسی بھی قسم کا کوئی کورس آتا ہے تو آپ واٹس ایپ پر گروپ بناکر لوگوں سے فیس لے کر انہیں یہ چیزیں سکھا سکتے ہیں
4: یوٹیوب۔۔۔ دوستو اگر آپ کے پاس ایک بہترین انٹرنیٹ کنکشن ہے اور قابلیت ہے اور آپ محنت کر سکتے ہیں اگر آپ کے پاس وقت ہے تو آپ یوٹیوب پر اپنا چینل بناکر ماہانہ تیس سے چالیس ہزار روپے کما سکتے ہیں ایک اچھا چینل آپ کو ایک اچھا پرافٹ دیگا اب یوٹیوب پر ارننگ کیسے کریں اس کے لئے بھی آپ کو یوٹیوب پر ہی یوٹیوب ارننگ کے مختلف کورسز مل جائیں گے اور آپ وہ کورسز کرکے اپنا اچھا مستقبل بناسکتے ہیں۔
5 واو ایپ یا wayof یا دوسری ویب سائٹس جن میں آپ ایڈ دیکھ کر یا گیم کھیل کر ایرننگ کرسکتے ہو دوستو اس میں ایرننگ کرنے کے لیے بہت وقت چاہیے ہوتا ہے اور ایرننگ بھی کم ہوتی ہے دوسری اہم بات یہ ہےکہ ہم پاکستانیوں کو شارٹ کٹ طریقے سے پیسہ کمانے کی عادت ہے اور شارٹ کٹ طریقے میں اکثر فراڈ ہوتا ہے اگر آپ کے پاس وقت ہے تو گیم کھیل کر یا ایڈ دیکھ کر اپنی ارننگ کر سکتے ہیں ہر ویب سائٹ فیک نہیں ہوتی بلکہ ہمیں قانون کے مطابق کام کرنے کی عادت نہیں ہوتی کوئی بھی ایپ آپکو ارننگ خامخوا میں نہیں دے گی یا تو آپکا ٹیلنٹ لے گی یا آپ کا وقت لے گی یا آپکی محنت۔

مزید پڑھیں  فیس بک ویڈیو ایڈ بریکس پاکستان میں کیسے حاصل کرسکتے ہیں

دوستوں انٹرنیٹ کا زمانہ ہے لوگ آن لائن ارننگ کرتےہیں اگر آپ بھی چاہتے ہیں تو آپ بھی ان طریقوں سے اپنی مہینے کی اچھی آن لائن ارننگ کر سکتے ہیں شارٹ کٹ طریقوں میں اکثر فراڈ ہوتا ہے آپ کا وقت ضائع ہوتا ہے ٹیلنٹ بھی ضائع ہوتا ہے اگر آپ آن لائن ارننگ کرنا چاہتے ہیں تو ان مختلف طریقوں میں سے جو آپکو پسند آئے اسکے بارے میں انفارمیشن لیں ان لوگوں سے ملیں جو یہ کرتے ہیں اور اپنی اچھی ایرننگ شروع کریں موقع ملا تو کچھ اور طریقوں پر بھی پوسٹس کروں گا
اگر آپ کو پوسٹ اچھی لگی ہو تو لائیک کریں اور اسے شیئر بھی کرے تاکہ دوسروں کے بھی فائدہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں