dairy farming in pakistan in urdu 287

کامیاب ڈیری فارمنگ کیسے کریں

کامیاب ڈیری فارمنگ
تحریر راجہ وقاص وائنس
(انتہائی اہم تحریر ضرور پڑھیں )

پنڈی میں ایک فارمر کے پاس گیا 70 کے قریب جانور تھے
۔میں نے پوچھا چودھری صاحب کیا صورتحال ہے ڈیری فارم کی کتنے پیسے کما لیتے ہیں اس نے کہا بڑا کوئی بغیرت ہی ہوگا جو ایک روپیہ کما رہا ہوں اس فارم سے مینے پوچھا یہ کیسے ہو سکتا ہے اس نے مجھے کہا یہ میں اتنے پیسوں کا دودھ فروخت کر رہا ہوں اور یہ میرا یہ خرچہ ہے اس حساب سے واقع کوئی بچت نہ تھی اس کو فارم منافع میں نا جانے کی وجوہات یہ تھی
جانوروں کی ایوریج 6 لیٹر تھی
گندی روٹی جس کی وجہ سے ساڑو جان نہیں چھوڑتا روٹی چھوڑیں تو دودھ میں کمی
جانوروں کو 6 مہینے کے بعد قصائی کو آدھی قیمت پر فروخت کرنا
پچھلے 4 ماہ میں خرچوں میں 15% تک کا اضافہ اور دودھ کا ریٹ 88۔90 روپے

دوسرے فارمر کی سٹوری
30 جانور تھے چوائی پے 22 جانور تھے ان کے پاس فارم 1،5 سے 2 لاکھ مہینہ بچت دے رہا تھا گاۓ 15 اور 7 بھینس
فارم منافع بخش اس لئے تھا
مالک ایک 25 سالہ نوجوان لڑکا تھا تعلیم b.com
دودھ کو خود گھروں میں سپلائی کر رہا تھا
کھل روٹی کی بجائے مکمل ونڈا استمال کر رہا تھا
بائی پاس فیٹ میٹھا سوڈا اور ڈی سی پی کو خوراک کا لازمی جز بنایا ہوا تھا
سب سے بڑی چیز لیبر بہت خاندانی تھے ۔ لیبر کا کہنا تھا کے ہم مر سکتے ہیں لیکن یہ فارم نہیں چھوڑ سکتے ۔ مالک صرف 2 دفعہ فارم کا چکر لگا رہا تھا ۔ لیبر فارم کے ساتھ بہت مخلص تھا ۔ جس کی وجہ سے مالک صرف دودھ کی مارکیٹنگ پے دھیان دے رہا تھا ۔
یہ کوئی فرضی کہانی نہیں تھی حقیقت میں 2 فارم کا احوال ہے
کامیاب اور منافع بخش فارم بنانے کے لئے

مزید پڑھیں  پاکستان میں پراپرٹی کا کاروبار کیسے کریں

زیادہ دودھ والے جانور
سب سے پہلے جانور اچھے ڈالیں اور گاۓ کی تعداد کو زیادہ کریں
اچھے جانور ڈالنے کی وجہ یہ ہے مثال کے طور پر آپ کے پاس دو جانور ہے وہ دونوں 20 لیٹر دودھ دے رہے ہیں اور دوسری طرف آپ کے پاس ایک جانور ہے وہ اکیلا 20 لیٹر دودھ دے رہا ہے
جانور اپنی خوراک کو دو حصوں میں تقسیم کرتا ہے سب سے پہلے وہ اپنے جسم کی ضرورت کو پوری کرے گا اس کے بعد جو خوراک بچے گی وہ اس کا دودھ بنائے گا ایک بڑا جانور جس کا وزن 500 کلو ہو وہ 5 کلو ونڈا اپنے جسم کی ضروریات پوری کرنے میں لگاتا ہے اور باقی جو خوراک بچے اس کا دودھ بنائے گا ۔ تو اگر آپ ایک جانور رکھتے ہیں 20 کلو والا تو وہ آپ 200 روپے بچت دے گا ان دو جانوروں کے مقابلے میں جو 20 لیٹر دے رہے ہیں

ڈاکٹر اور دودھ کی فروخت

اگر آپ کے پاس 50 جانوروں سے زیادہ والا فارم ہے تو ایک ایک DVM ڈاکٹر لازمی رکھیں فارم مینجمنٹ کے لئے اور فارم کی ساری ٹینشن اس کے حوالے کریں اور خود صرف دودھ کی فروخت اور مارکیٹنگ پے دھیان دیں یقین جانیں کے آپ کی ساری ٹینشن صرف ایک ڈاکٹر کو رکھنے سے ختم ہو جائیں گی ۔ اگر آپ اس کو 40 ہزار تنخوا میں رکھتیں ہیں تو وہ آپ کو 1 لاکھ بچت دے گا ۔ ایک ساڑو والا جانور 20 ہزار کا نقصان کر دیتا ہے اور بہت سی چیزیں آپ کی بہتر ہو جاتی ہیں ۔ ایک doctor مالک سے زیادہ مخلص ہوتا ہے آپ فارم سے ۔

مزید پڑھیں  کم سرمایہ کاری سے شروع ھونے والا کاروبار،گھروں میں پرندے پالیں

خوراک
کھل روٹی کو کھلانا بند کریں کسی اچھی کمپنی کا ونڈا ڈالیں یا اگر جانور زیادہ ہیں تو ونڈا خود بنا لیں
گاۓ کی تعداد زیادہ کریں اور بائی پاس فیٹ کو خوراک میں ڈالیں گاۓ کا دودھ بھینس کے دودھ جیسا گاڑہ اور سفید ہو جاۓ گا ۔ اگر کسی کو یقین نہیں آتا آپ پنڈی آیئں میں آپ کو فارم دکھاتا ہوں

لیبر مینجمنٹ
لیبر چاہے تو آپ کے فارم کو کامیاب بھی کر سکتی ہے اور ناکام بھی ۔ پورے پنڈی ریجن پشاور سے کشمیر تک ایک ہی طریقہ چل رہا ہے لیبر کے لئے جو کے لیبر کے بھاگ نے
15 ہزار تنخوا روٹی اور رہائش
مثال کے طور پر ایک لیبر 10 جانوروں ہوتے ہیں آپ اس سے یہ کہتے ہیں کے تمہیں 15 کی بجاے 17 ہزار دوں گا لیکن جانوروں کو 2 کی بجانے 3 دفعہ پانی پلانا ہے اور توڑی ونڈے چارہ کو مکس کر دینا ہے TMR کی طرح ۔ یقین جانے کے آپ کے یہ 10 جانور کم از کم آدھا لیٹر کے حساب سے 5 لیٹر دودھ بڑھا دیں گیں ۔ مہینہ کا 150 لیٹر اس کی قیمت 10-15 ہزار بنتی ہے اور آپ نے صرف 2 ہزار لگایا اور 10 ہزار مل گیا ۔

اس لئے مجھے ایک لیبر کے بندے نے کہا صاحب جی مالک کا ایک فارم ہوتا ہے اور ہمارے ایک سو ایک فارم ہم نے صرف کپڑوں کا شاپر اٹھانا ہوتا ہے اور اگلی نوکری فارم چھوڑنے سے پہلے مل جاتی ہے ۔
میرے بھائیوں لیبر کو تنخوا کے علاوہ منافع میں بھی حصہ دار بناؤ کام اچھا کریں پھر بھی 15 نا کریں پھر بھی 15 ہزار یہ طریقہ ٹھیک نہیں ہے ۔ ایک فارم پے لیبر بہت خوش تھا مالک نے ان کو کہا تھا کے جو آپ کا دل کرے وہ پکاؤ اور کھاؤ تمھارے کھانے سے میرا رزق کم نہیں ہو گا .پچلھے 5 سال سے وہی لیبر وہاں کام کر رہیں ہے۔ مالک کے بقول اگر وہ ایک مہینہ بھی فارم پر نا آئے تو اسے کوئی فکر نہیں ۔
بھائیوں اچھی نا لگے تو پھر بھی رائے ضرور دیں تھنڈ میں لکھنا بہت مشکل ہوتا ہے

مزید پڑھیں  فری لانسنگ سے پیسے کمانے کے بہترین طریقے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں