Monday, September 25, 2023
ہوماسلامنعت شریفآئی نسیم کوئے محمد صل اللہ علیہ وسلم

آئی نسیم کوئے محمد صل اللہ علیہ وسلم

 

Aai Naseem e Koye Muhammad

آئی نسیم کوئے محمد صل اللہ علیہ وسلم
کھنچنے لگا دل سوئے محمد صل اللہ علیہ وسلم

کعبہ ہمارا کوئے محمد صل اللہ علیہ وسلم
مصحف ایماں روئے محمد صل اللہ علیہ وسلم

طوبیٰ کی جانب تکنے والوں آنکھیں کھولو ہوش سنبھالو
دیکھو قد دلجوئے محمد صل اللہ علیہ وسلم

نام اسی کا باب کرم ہے دیکھ یہی محراب حرم ہے
دیکھ خم ابروئے محمد صل اللہ علیہ وسلم

ہم سب کا رخ سوئے کعبہ سوئے محمد روئے کعبہ
کعبے کا کعبہ کوئے محمد صل اللہ علیہ وسلم

بھینی بھینی خوشبو لہکی بیدم دل کی دنیا مہکی
کھل گئے جب گیسوئے محمد صل اللہ علیہ وسلم

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

متعلقہ