289

موٹاپا کم کرنے کا طریقہ یا موٹاپا کا علاج

موٹاپا کم کرنے کا طریقہ یا موٹاپا کا علاج

اگر آپ اپنے وزن سے مطمئن نہیں ہیں اور اپنا وزن کم کرنا چاہتی ہیں تو آپ کو کچھ باتیں بتا رہی ہوں جن پہ عمل کر کے آپ اپنا وزن کم کر سکتی ہیں۔ پہلے کچھ چیزیں سمجھ آپ کو وہی ملتا ہے جس کی آپ کوشش کرتے ہیں اگر محنت کریں گی روٹین ریگولر فالو کریں گی اور پر امید رہیں گی تو انشاءاللہ جلد رزلٹ حاصل ہوگا۔

سب سے پہلے تو آپ کو اپنے کھانے میں سے چینی گھی آئل آلو چاول وغیرہ ختم کرنے ہیں یقین جانیۓ آپ ان کے بغیر بھی زندہ رہ سکتے ہیں۔ ورزش کا معمول بنا لیں

ناشتہ

ناشتے میں کوئ بھی دلیہ کھا لیں۔
چاۓ بھی پی سکتے ہیں بنا چینی کے
اس کے علاوہ فروٹ بھی کھا سکتے ہیں
اگر روٹی کے بنا گزارا نہ ہو تو ایک روٹی کم آئل یا گھی والے سالن کے ساتھ کھاۓ

اگر 11 یا 12 بجے پھر سے بھوک محسوس ہو تو ایک گلاس جوس پی لیں نہی بھوک تو رہنے دیں۔

دوپہر

دوپہر میں سلاد بنا کر کھاۓ
بھوک نہ ہونے پہ دوپہر کا کھانا سکپ کر سکتے ہیں

رات

رات کو ایک روٹی سالن کے ساتھ

خاص باتیں

۔دن میں کم سے کم تین بار سبز چائے بنا چینی کے استمعال کریں
-پانی دس گلاس لازم ہیں اس سے اور بہت سے فائدوں کے علاوہ سکن کے بہت سے مسائل حل ہو جاتے ہیں
-ورزش معمول بنائیں۔ صبح یا شام میں کوئی ایک وقت مقرر کر لیں لازمََ
رات میں ورزش کی صورت میں سونے سے کم سے کم تین گھنٹے پہلے ورزش کریں کیونکہ ورزش سے نیند اڑ جاۓ گی
-گھرکے ذیادہ سے ذیادہ کام خودکریں۔ پوچا بیٹھ کر لگائیں پسینہ والے کام کریں تاکہ ذیادہ سے ذیادہ کیلریز جل جاۓ۔

مزید پڑھیں  بلڈ پریشر کی دواؤں سے ڈپریشن کا خطرہ – نئی تحقیق

-وزن کم کرنا کوئ بڑامسئلہ نہیں ہیں بس سمپل چیزیں فالو کریں آپ کو فائدہ ہوگا
مزید سوالوں کیلۓ کمنٹ کر دیجئے گا
دعاؤں میں یاد رکھیں
جزاک اللہ❤

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں