152

دواہم باتیں جوآپ کوکاروبار میں دوبارہ کامیاب بنا سکتی ہیں

بائکیا پر بیٹھا تو حسب معمول سوال و جواب شروع کر دیے کون ہو ؟
کیا کرتے ہو؟
کتنی دیر چلاتے ہو بائیک ؟
سیکھنے اور سکھانے کے لئے ایک نئی کہانی میری منتظر تھی۔۔

وہ سانولا سا فیضان بولا میرا کنسٹرکشن کے سامان کی فراہمی کا بڑا کاروبار تھا دو لوگوں کے دھوکے کا شکار ہوا اب روڈ پر آگیا بائیک چلاتا ہون بمشکل گزارہ ہے۔

میں نے کہا ڈیڑھ ڈیڑھ کروڑ کی دو باتیں بتاؤں پھر کاروباری ہو جاو گے۔
اس نے ائیرپورٹ کا پل چڑھتے ہوئے بے دلی سے کہا بتائیں!

میں نے کہا میاب لوگوں پر ایک بڑی ریسرچ کی گئی وہ بتاتی ہے کہ 97 فیصد کامیاب لوگ و ہ تھےجنہوں نے پہلی کوشش مین ناکامی کے بعد دوسری ٹرائی کی۔
جو لوگ ٹوٹ گئے وہ بس زمانے کی ٹھوکروں میں آ گئے، تم بھی دوبارہ کھڑے ہو جاؤ گے مجھے یقین ہے بس شرط دوسری کوشش ہے۔

اس نے میرے گھر کے سامنے بریک لگائی اور بولا میں سمجھ گیا مجھ میں حوصلہ آ گیا ہے اس بات سے، دوسری بات بتائیں۔

میں نے کہا اگرتمہارا سونے کا سکہ یہاں بائیک کے پاس گرے تو کیا تم اسے اپنے علاقے عبد اللہ موڑ سرجانی میں ڈھونڈو گے؟ بولا نہیں یہیں ڈھونڈوں گا۔
میں نے کہا بیٹے جس کاروبار میں ڈوبے ہو اسی میں دوبارہ قسمت آزماؤ اب اس کے ہر پہلو کا تمہیں تجربہ ہو گیا۔
وہ بولا بس کل سے ہی شروع کرتا ہوں۔

میں نے پیٹھ تھپکی اور کہا تم ضرور کھڑ ےہو گے جب ہو جاو تو اللہ کو اپنا پارٹنر بنانا اور ہاں یہ گھر دیکھ لو منہ میٹھا ضرور کروانا۔

مزید پڑھیں  کامیاب کیرئیرکا انتخاب کیسے کریں

وہ مسکرایا اورجوش سے بولا ضرور ۔
بائیک کو کک لگائی اورچلا گیا بس فرق صرف اتنا تھا جب ملا تھا اداس سا تھا 15منٹ بعد پُرجوش چہرہ لے کر لوٹ گیا۔۔۔ للہ الحمد

بشکریہ زبیر منصوری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں