پیٹ میں در د سے نجات پانے کیلئے آسان قدر تی نسخے 1,388

پیٹ درد کا فوری علاج

لندن(نیوزڈیسک)اگر کچھ غلط کھا لیا جائے تو پیٹ میں درد ہونا ایک عام سی بات ہے۔آئیے آپ کو پیٹ درد سے فوراًنجات کے آسان طریقے بتاتے ہیں۔
*اپنی لیموں والی چائے میں شہد ملا لیں اور روزانہ دن میں دو بار پیئں۔
*ایک چمچ لیموں کا رس اور پودینے کاپانی لیں اور اس میں ادرک کے رس کے چند قطرے ملا کر نوش فرمائیں،چاہیں تو کالے نمک کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔
*ادرک کے چند ٹکڑے کاٹ کر اس رس کو پیٹ پر ملنے سے درد سے کافی حد تک نجات مل جاتی ہے۔
*زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں کہ اس طرح پیٹ صاف ہوگا اور پانی کی کمی نہیں ہوگی۔
*چاکلیٹ اور ڈیری مصنوعات سے اجتناب کریں اور سبز پتوں والی سبزیاں استعمال کریں۔
*روزانہ باقاعدگی سے سیر کریں۔
*ایک چمچ اجوائن، لیموں کا رس اور کالا نمک لے کر اس جوس کو نوش فرمائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں