grocery 111

مصالحہ جات کا کاروبار کیسے کریں

مصالحہ جات کا بزنس اپنا کاروبار خود کیجئے؟

اگر آپ کے پاس سرمایہ بھی قلیل ہوتو آپ کیا کرسکتےہیں۔ ایسے میں انسان کے کام ہنر ہی آتا ہے۔ آئیے میں آپ کو آج مصالحہ جات کا ہنر سکھاتا ہوں اور بتا تا ہوں کہ اس کاروبار میں منافع کی شرح کیا ہے۔ مصالحہ جات ہمارے پکوان کا لازمی جزو ہیں، یہ بزنس پاکستان میں کامیاب ہے کیونکہ ہمارے خطے کے لوگ چٹخارے دار پکوان کو پسند کرتے ہیں۔
یہ کتابی باتیں نہیں ہیں بلکہ اس کے پیچھے ایک تجربہ ہے۔ میں آج بھی یہ کام کر رہا ہوں اور اس کاروبار پر گہری نظر رکھتا ہوں۔
آپکو صفر سے سٹارٹ لینے کی ضرورت نہیں بلکہ میرے تجربے سے فائدہ حاصل کیجئے!
یہ کام چند ہزار روپے میں شروع کیا جاسکتا ہے ۔ سب سے پہلے آپ کو چند ضروری چیزیں بتا دیتا ہوں ۔۔۔ ہمیں پیکنگ میٹریل کی ضرورت ہوتی ہے ۔ یعنی وہ شاپر جس کے اندر ہم نے مصالحہ جات پیک کرنے ہیں۔اگر آپ لاہور سے ہیں تو آپ کو بتا دوں کہ اردو بازار سے آپ کو مصالحہ جات کی پیکنگ کے شاپر مل جاتے ہیں۔۔ اس کا ریٹ چار سو روپے کلو تک ہے ۔ اس سے کم ہوسکتا ہے مگر اس سے زیادہ نہیں ہوتا ۔۔اس کا بعد آپ کو سیل مشین چاہئے ۔۔۔ یہ ایک ہیٹ مشین ہوتی ہے جس کی قیمت مارکیٹ میں پچیس سو روپے کے قریب ہے ۔ اس سے پیکنگ کے بعد شاپر کا منہ بند کردیا جاتا ہے یہ مشین آپ کو برانڈتھ روڈ لاہور کی مارکیٹ سے باآسانی مل جاتی ہے ۔ اس کے ساتھ آپ کو ایک پنچ مشین درکار ہے جس کا کام شاپر کے اندر سوراخ کرنا ہے تاکہ ان شاپرز کو لٹکایا جاسکے ۔ یہ مشین اڑھائی سو روپے میں دستیاب ہے ۔

یہ تو ہوگیا پیکنگ کا سامان ۔۔ اس میں کوئی اتنی سائنس نہیں ہے یہ بالکل آسان ہے۔ آپ بغیر سیکھے ہی کرسکتے ہیں۔ اور اس کے ساتھ آپ کو جو سب سے ضروری چیز درکار ہے وہ ڈیجیٹل سکیل یعنی وزن کرنے والی مشین ہے جو مارکیٹ میں دو ہزار تک دستیاب ہے ۔۔۔اس سے ہمیں پتا چلے گا کہ ہم نے کتنی مقدار میں مصالحہ پیک کرنا ہے اور اس کا ریٹ نکالنے میں آسانی ہوگی ۔ اندازے سے کام کیا جاسکتا ہے مگر اس میں ریٹ ٹھیک نہیں نکلتا ۔۔۔۔آپ ایک ساشے بناتے ہیں ، دکاندار وہ گاہگ کو دس روپے کا سیل کرتا ہے ۔ آپ دکاندار کو کتنے کا دیں گے ۔ یہ سب سے اہم سوال ہے ۔ یہ ہی کاروبار کی بنیاد ہے ۔ یہیں سے آپ منافع کما سکتے ہیں۔ ۔۔۔۔ آپ نے دکاندار کو بیچنا ہے ۔۔۔اب آپ کو مصالحہ جات کا سامان اور فل الوقت ریٹ بتا دیتا ہوں۔۔

زیرہ ۔۔ تین سو ساٹھ روپے کلو
کڑی پتہ ساٹھ روپے،
لونگ، دوسو ساٹھ روپے پائو،
کالی مرچ ثابت ، دو سوپچاس روپے پاءو
داڑ چینی ۔۔ تین سو روپے کلو
بادخطائی تین سو روپے کلو
کے حساب سے مارکیٹ میں دستیاب ہے۔
ایک چھوٹا چائے کے چمچ میں زیرہ بھر کر پیکنگ شاپر میں ڈالئے،
اس کے بعد آٹھ دانے کالی مرچ ، یہ اندازے سے ڈالیں تھوڑے بہت زیادہ ہوجائیں یا کم خیر ہے۔
اس کے بعد دو عدد لونگ،
دار چینی کی ٹہنی توڑ کر ڈالئے،
ساتھ ہی ایک عدد بادیان کا پھول جو کہ مصالحہ جات میں خوشبو کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
جی یہ مصالحہ تیار ہے.
اب اس کو سیل مشین سے سیل لگا کر بند کردیں اور پنچ مشین کے ذریعے سوراخ کردیں۔
مگر یاد رکھیں کہ کم ازکم دو درجن کی پیکنگ ایک جگہ کیجئے یعنی دو درجن ساشے ۔۔
دکاندار کو یہ ستر سے اسی روپے درجن دیا جاتا ہے ۔ یعنی ایک سو چالیس یا ایک سو ساٹھ کے دو درجن ۔۔
آپ کو دو درجن کے پیچھے تقریبا ۔۔ ساٹھ روپے بچ جاتے ہیں۔۔۔ مگر ان مصالحہ جات میں اور بھی بہت سی چیزیں ہیں ۔ جیسے ، بڑی الائچی ، چھوٹی الائچی، آلو بخارا، املی ، زردہ رنگ ، چائنہ سالٹ وغیرہ وغیرہ ۔
مارکیٹ سے کچھ سیمپل لے کر ، اس کے مطابق پیک کیجئے ۔۔مگر ریٹ نکالتے ہوئے احتیاط کیجئے ۔۔۔ آپ دماغ میں یہ بات بٹھائیں کہ میں نے یہ چیز اسی روپے درجن بیچنی ہے ۔۔ ایک کلو میں ہزار گرام ہوتے ہیں۔ اس کو تقسیم کرکے فی گرام کا ریٹ نکالا جاسکتا ہے ۔۔۔
اس کے علاوہ آپ کھلے مصالحہ جات کی کلو، کلو کی پیکنگ کرکے بھی بیچ سکتے ہیں۔ کلو کی پیکنگ والے شاپر بھی اردوبازار سے دستیاب ہوتے ہیں۔۔
ماخوذ
بشکریہ اردو صفحہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں