reseller hosting in Pakistan 64

ری سیلر ہوسٹنگ بزنس ان پاکستان، اپنی ویب ہوسٹنگ کمپنی کیسے شروع کریں

آج ہم بات کریں گے ری سیلر ہوسٹنگ کی یا ری سیلر وئب ہوسٹنگ کمپنی کے بارے میں، اس میں ہم بتائیں گے آپ اپنی ہوسٹنگ کمپنی کیسے سٹارٹ کر سکتے ہیں، آج کل ویب ہوسٹنگ بزنس تیری سے بڑھ رہا ہے اور جس طرح انٹرنیٹ گھر گھر پہنچ چکا ہے ویسے ویسے ڈومین نیم اور ویب ہوسٹنگ کی پرچیز میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ہر شخص جو کسی شعبے سے وابسہ ہے وہ ویب سائیٹ بنوانا چاہ رہا ہے چاہے وہ سٹوڈنٹ ہوں یا بلاگرز یا کسی کاروبار سے منسلک ہو، ویب سائیٹ ہرشخص کی ضرورت بنتی جا رہی ہے اور آپ جانتے ہوں ویب سائیٹ بغیر ویب ہوسٹنگ کے نہیں چل سکتی کیوںکہ اپ کو اپنا ڈیٹا سیف کرنے کے لئے ایک ویب ہوسٹنگ کی ضرورت پڑتی ہے جیسا کہ آپ جانتے ہیں ہوسٹر پی ایک ویب ہوسٹنگ پروائیڈر اور ڈومین رجسٹریشن کمپنی ہے اور دس سال سے پاکستان میں کامیابی سے یہ بزنس کر رہی ہے، ہوسٹر پی کے ہمیشہ ٹیلنٹ لوگوں کو سامنے لانے کی کوشش کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ ہوسٹر پی کے نے ویب ہوسٹنگ ری سیلرز اکاؤنٹس کا اجرا کیا ہے تاکہ آپ بھی اس کاروبار میں قدم رکھیں اور ایک اچھی خاصی آمدنی حاصل کرکے ایک اچھی زندگی کا آغاز کریں اسی لئے آج ہم اس کاروبار کے بارے میں ایک تعارفی ویڈیو بنا رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ یوزر یا ہوسٹر پی کے کسٹومرز اس کاروبار میں قدم رکھیں

ویب ہوسٹنگ ری سیلنگ ایک بہت اچھا بزنس ہے اور اچھا خاصا پرافٹ ایبل کام ہے لیکن یہ ضروری ہے کہ اپ کو اسے منیجر کرنا آتا ہو اور اپنےکلائنس سے اچھا ری لیشن قائم کر سکیں اور انہیں ٹائملی رس پونس کر سکیں اور ساتھ ساتھ اپنی ویب سائیٹ کو ایڈرٹایز کرتے رہیں تو اپ کا بزنس کچھ ہی عرصہ میں سٹیبل ہو جایے گا اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ معمولی سے رقم سے شروع کیا جا سکتا ہے
آپ کو یہ سن کر حیرت ہوگی ری سیلر ویب ہوسٹنگ کمپنی شروع کرنا انتہائی آسان ہے، آپ کو اس میں کسی سرور کی ضرورت نہیں پڑتی اس میں اپ کو صرف ایک انٹرنیٹ کنیکشن اور کمپئوٹر چاہیے ہوتا ہے اور تھوڑی سے کمپیوٹر کی نالج،آپ کسی گاؤں میں ہیں یا شہر میں آپ اس کو آسانی سے سٹارٹ کرسکتے ہیں
پاکستان میں بڑی بڑی کمپنیز ری سیلر اکاؤنٹس ہوسٹنگ خرید کر آگے سیل کر رہی ہیں آپ بھی ایسا با آسانی سکتے ہیں صرف تھوڑی سی ہمت اور پہلا قدم اٹھانے کی ضرورت ہے
ری سیلر ہوسٹنگ سے مراد یہ ہوتی ہے کہ کسی بڑی کمپنی جس کے پاس بہت بڑے بڑے سرور بڑی تعداد میں ہوتے ہیں اور اور بہت زیادہ ویب سپیس ہوتی ہے وہ اگے دوسری کمپنیز کو ویب ہوسٹنگ سیل کرتی ہی جس کے مخلتف پیکجز ہوتے ہیں آپ اپنی مرضی اور ضرورت کے مطابق وہ پیکج خریدتے ہیں اور یہ پیکجز آپ با آسانی ان لائن خرید سکتے ہیں اور اپنی کمپنی بنا کر اگے سیل کرسکتے ہیں یہ آپ پر منحصر ہوتا ہے کہ آپ کتنے اکاؤنس سیل کر سکتے ہیں یا آپ کتنے کلانئٹس بنا سکتے ہیں اس میں زیادہ انوسٹنٹ کی ضرورت بھی نہیں ہوتی بہت معمولی رقم یا انوسٹمنٹ میں سے اپ یہ کاروبار شروع کر سکتے ہیں
ری سیلر اکانٹ خریدنے میں یہ فائدہ ہوتا ہے کہ آپ کو سرورز خریدنے کی ضرورت نہیں پڑتی نہ اپ سرورز کو 24 گھنٹے منٹیبن کر سکتے ہیں کیوں کہ اس کے لئے سٹاف کی ضرورت ہوتی ہے جو اپنے کام میں ایکسپرٹ ہوتے ہیں اور اس میں انے والی ہر پرابلم کو حل کرنا انکی ذمہ داری ہوتی ہے جو ہر ایک کے بس کی بات نہیں یہ صرف بڑی کمپنیزہی کر سکتی ہیں جن کے پاس اس کام میں ایکسپرٹ سٹاف ہوتا ہے اور بہت بڑی انوسٹنٹ ہوتی ہے

آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ویب ہوسٹنگ میں انے والے مسائل یا پراپلمز کو کیسے حل کریں گے، تو اس میں پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں، ہوسٹر پی کے کے سرورز دنیا کے بہترین اور تیز رفتار سرورز میں سے ایک ہیں پہلے تو اس قسم کے مسائل کا آپ کو سامنا نہیں ہوگا، اگر فرض کریں کوئی پرابلم آتا بھی ہے تو ہوسٹرپی کے کی بہترین سپورٹ ٹیم ان پرابلز کو حل کرنے میں آپ کے ساتھ کھڑی ہو گی اور بیک اینڈ پر وہ یہ سب مسائل حل کریں گے اس کے لئے آپ سپورٹ ٹیم سے ای میل، لائیو چیٹ اور فون سپورٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور ہوسٹر پی کے، 24 ہاور سپورٹ مہیا کرتی ہے اس لئے آپ کو کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا

 آپ  اپنی ویب سائیٹ کو آن لائن ایڈرٹایز کرسکتے ہیں جس کے لئے بہت سے پلیٹ فارمز موجود ہیں اپ گوگل اور اس قسم کے دوسرے سرچ انجز پر اپنی ویب سائیٹ کو ایڈورٹائیز کر سکتے ہیں اور پاکستان کی مخلتلف بڑی ویب سائیٹ سے  رابطہ کرکے اپنی ویب ہوسٹنگ کے اشہارات انکی ویب سائیٹس پر چلوا سکتے ہیں اس کے علاوہ بہت سے سوشل میڈیا  پلیٹ  فارمز موجود ہیں جیسے  فیس بک پیجز اور گروپس کی مدد لے سکتے ہیں اور فیس بک ایڈرٹائیز پروگرام بھی موجود ہے جو بہت ہی کم رقم لے کر اپ کی ویب سائیٹ کو ان کسٹرمرز تک پہچائے گا جو ویب ہوسٹنگ خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں

آپ نے ہوسٹنگ پیکچز اور بلنگ سیٹ اپ کرنا ہوتا ہے اس کے لئے  آپ دوسروں کی ویب ہوسٹنگ کی ویب سائئیٹس کا وزٹ کرکے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ وہ آج کل کیسے پیکچزسیل کر رہے ہیں اور انکی کیا پرائس چل رہی ہے وہ کتنی سپیس اور بینڈتھ دے رہے ہیں اپ بھی ان سے ملتے جلتے پیکجزترتیب دے سکتے ہیں اور ا اپنے کلائینٹس کو سیل کر سکتے ہیں،

جہاں تک بلنگ  سیٹ اپ کی بات ہے تو اس کے لئے ایک سوفٹ وئیر ہے ڈبلیو ایچ ایم سی ایس یا  Web Host Manager Complete Solution  ویب ہوسٹ مینیجر کمپلیٹ سیلوشن جسے انسٹال کر لیا جاتا ہے اور یہ اپ کا سب کام آسان کردے گا جسے آپ یو ٹیوب ویڈیوز کی مدد باآسانی چند دن میں سیکھ سکتے ہیں اس کے علاوہ ہوسٹر پی کے چینل پر بھی اس  کے بارے میں مزید وڈیوز آپ جلد دیکھ سکیں گے

 آپ  اپنی ویب ہوسٹنگ کمپنی کا اچھا سا نام چنیں، نام ایسا ہونا چاہیے جو آسانی سے سمجھ آ سکے اور اس نام سے ظاہر ہو کہ یہ ویب ہوسٹنگ کمپنی ہے اور ویب ہوسٹنگ پروائیڈ کرتی ہے، اگر اپ پاکستان میں موجودہ ویب ہوسٹنگ کمپنیز کے نام دیکھیں تو تقریبا سب نام ای او فرینڈلی ہیں اور ان کے نام سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ویب ہوسٹنگ کمپنیز ہیں چند کو چھوڑ کر سب کے نام میں ہوسٹنگ یا ہوسٹ کا لفظ ضرور آتا ہے اس سے کسٹمرز باآسانی سمجھ جاتے ہیں یہ کمپنی ہوسٹنگ سیل کر رہی ہے.نام  رکھتے ہوئے بڑی احتیاط کرنی چاہیے کیوں کہ اسی نام کو آپ نے اگے چل کر برینڈ بنانا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ایک اچھا سا لوگو آپ نے بنانا ہے کسی اور کےلوگو یا یہ کسی اور ویب ہوسٹنگ کمپنی کے نام کو کاپی کرنے کی کوشش نہ کریں ورنہ اگے چل کر آپ کو نقصان بھی ہوسکتا ہے اس لئے یونیک نام چننے کی کوشش کریں
ایک اچھی سی ویب سائیٹ ڈیویلپ کروائیں آج کل تو یہ کام بہت آسان ہو گیا ہے بنے بنائے ٹیپملٹ اورتھیمز ملتے ہیں جن کو آسانی سے انسٹال کیا جا سکتا ہے ہیں اور ان میں اپنا کنٹینٹ ایڈ کر دیا جاتا ہے ، یہ کام دیکھنے میں مشکل لگتا ہے لیکن یہ اتنا ہی آسان ہے جیسے آج کل ورڈ پریس پر سائیٹ بنانا ہے جسے آپ چند دن میں سیکھ سکتے ہیں 
اس کے علاوہ آپ کو ایک بنک آکاؤنٹ کی ضرورت ہوگی یہ تھی ہوسٹر پی کے کے ری سیلر اکاؤنٹ کے بارے میں ایک تعارفی ویڈیو، اگر آپ اس کام میں دلچسپی رکھتے ہیں تو ہوسٹر پی کے کی سپورٹ ٹیم سے فون پر رابطہ کرکے مزید معلومات کر سکتے ہیں

 اپنی ویب ہوسٹنگ کمپنی کیسے شروع کریں

اگر آپ کو ویب سائیٹ ہوسٹ کرنی پڑے تو اس کے لئے آپ کو ایک سرور لینا پڑے گا یا سرور کی سپیس لینی پڑے گی، اس کے لئے بہت بڑی بڑی کمپنیز ہیں جو یہ کام کرتی ہیں انکے پاس پورaایک ا انفاسٹریکچر ہوتا ہے بڑے بڑے سرورز اور انکی دیکھ بھال کے لئے اس کام میں ماہر ٹیکنیشنز اور انجینیز ہوتے ہیں  اس پورے ا انفاسٹریکچر کو سنبھالنا اور انکے پرابلمز کو حل کرنا کسی عام یوریا بلاگر کے  بس کی بات نہیں ہوتی اور ساتھ ساتھ اس کے لئے ایک بڑی انوسٹمنٹ  بھی چاہیے ہوتی ہے ، لیکن اگر ہم ری سیلر ہوسٹنگ کی بات کریں تو یہ بہت ہی کم پرائس میں مل جاتی ہے اس کے لئے آپ کو کسی بڑی کمپنی جو یہ کام کرتی ہے ان سے ری سیلر ہوسٹنگ خریدنی پڑتی ہے اور آپ ان کی ہوسٹنگ کو آگےاپنے نام سے اپنی مرضی کی  پرائس پر اپنے کلائنٹس کوسیل کر سکتے ہیں اور اس  کام میں  اچھا خاصا پرافٹ مارجن ہوتا ہے ، اور اگر ہم ہوسٹر پی کے، کی ری سیلر ہوسٹنگ کی بات کریں اور انکے کے ری سیلر ہوسٹنگ پلانز اور پیکجزدیکھیں تو آپ کو حیرت ہوگی کہ ایک معیاری ویب ہوسٹنگ انتہائی کم پرائس میں آپ کو فراہم کی جا رہی ہے  اور اس میں خاص بات یہ ہے کہ وئب ہوسٹنگ میں انے والے کسی بھی پراپلمز کی ذمہ داری ہوسٹرپی کے کی ہوتی ہے اور ان کی سپورٹ ٹیم آپ کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے اور ہر طرح سے آپ کی ہیلپ کرتی ہے اگر آپ ری سیلر ہوسٹنگ کے بزنس میں سنجیدہ ہیں تو آپ کو پہلے چھوٹے پلان کا انتخآب چاہیے کیوںکہ آپ کی کمپنی نئی ہے اسے مارکیٹ میں اپنا نام بنانے میں اور کلائنٹس کا اعتماد حاصل کرنے میں ٹائم لگے گا اور ساتھ ساتھ آپ کا ایکسپیرینس بھی کم ہوگا اور کلائنٹس کے ساتھ ڈیلنگ کا تجربہ بھی آپ کو رفتہ رفتہ آئے گا اس کے علاوہ آپ کو اپنی ویب سائئیٹ کی پروموشن میں بھی ٹائم لگے گا اس لئے پہلے پہل آپ چھوٹے پلان کا انتخاب کریں اور جب آپ کچھ تجربہ حاصل کر لیں اور ساتھ ساتھ  کچھ کلائنٹس بنا لیں تو آپ بڑے پیکجز کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں
اس سے بہہلے کہ ہم مزید آگے بڑھیں اگر آپ ہوسٹر پی کے کے چینل پر نئے ہیں‌اور وئب ہوسٹنگ کے بارے میں مزید جانا چاہتے ہیں تو اپ کو یہ بتانا ضروری ہے کہ اب تک ہم ویب ہوسٹنگ کے بارے میں کون کون سی ویڈیوز بنا چکے ہیں ان ویڈوز کو اپ ضرور دیکھیں تاکہ آپ ویب ہوسٹنگ کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جان سکیں اور ہوسٹر پی کے کے چینل کو سبسکرائب ضرور کر لیں تاکہ اس ٹاپک پر آنے والی ویڈیوز اپ تک پہنچتی رہیں

مزید پڑھیں  ایک اچھی ڈومین کا انتخاب کیسے کریں، مفت ڈومین کیسے حاصل کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں