دماغی کمزوری کا نسخھ 263

دماغی کمزوری کا مجرب علاج

نسخھ الشفاء:     چاروں مغز 125 گرام ،  خشخاس 125 گرام ،   سونف 125 گرام ،  بھنے ہوئے چنے 500 گرام
ترکیب تیاری:       تمام چیزوں کو پیس کر سفوف بنا لیں ، خشخاس کو اچھی طرح دھو کر صاف کر کے پیس لیں
طریقھ استعمال:   صبح نہار 1 چمچ دودھ کے بغیر اور رات سونے سے پہلے 1 چمچ دودھ کے ساتھھ  1 ماہ استعمال کریں
فوائد :   دماغی کمزوری ،سر کا درد اور کیرے کے لیے نہایت مفید ہے دماغ کو طاقت دیتا ہے نظر کی وجہ سے سر کے درد کو بھی ختم کرتا ہے۔دماغی کمزوری اورقوت باہ

نسخھ الشفاء: مغز بادام 50 گرام ، مغز پستہ 50 گرام ، مغز اخروٹ 50 گرام ، خالص شہد 300 گرام،
تیاری : تمام مغزیات کو موٹا موٹا کوٹ لیں خالص شہد ملا کر اچھی طرح مکس کر کے شیشے کے جار میں رکھھ لیں معجون کی طرح بن جائے گا۔
طریقھ : 1 چمچ صرف رات کو کھانے کے دو گھنٹے بعد نیم گرم دودھ کیساتھھ
فوائد :  دماغ کی کمزوری دور کرتا ہے اور جسم میں طاقت پیدا کرتا ہے جسمانی طاقت پیدا کرتا ہے نظر کی کمزوری بھی  دور کرتا ہے۔

بادام ، دماغ کی طاقت

نسخہ الشفاء : بادام پاؤڈر  5 گرام ، ایک عدد دیسی انڈہ ، ایک چمچ چینی ، ایک چمچ زیتون کا تیل ،
تیاری :  انڈے کو اچھی طرح پھینٹں اس میں ایک چمچ چینی اور بادام کا پاؤڈر مکس کر کے ہاف فرائی کر کے صبح نہار منہ  کھائیں بعد میں دودھ پی لیں ۔
فوائد :  بادام میں دماغ کے جوہر کی پرورش اور نشونما کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے انڈے اور بادام کو ملا کر ناشتہ کیا جائے اس سے عمدہ کوئی چیز نہں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں