بال جلدی بڑھانے کے آزمودہ نسخہ جات 88

بال جلدی بڑھانے کے آزمودہ نسخہ جات

روحانی علاج

جوانی کی عمر میں بال موٹے ہوتے ہیں جو بعد میں نسبتاً پتلے ہوجاتے ہیں ۔ بال ایک حد تک بڑھتے ہیں اور کچھ عرصے بعد گر جاتے ہیں ۔بال گرنے کی کئی وجوہات ہوتی ہیں۔ چند اہم احتیاط کے ساتھ روحانی علاج بھی بال جلد بڑھانے میں مدد گارثابت ہوتے ہیں۔

شمس الدین عظیمی صاحب کی کتاب’روحانی علاج ‘سے ماخوذ بال بڑھانے کے طریقے مندرجہ ذیل ہیں:

ayat
*یہ دعاسو مرتبہ پڑھ کر اتنے پانی پر دم کریں جس سے اچھی طرح سر دھل جائے ہفتہ میں تین باراس طرح دم کئے ہوئے پانی سے سر دھولیں۔ اس عمل کی مدت ایک ماہ ہے۔

ayat 2

*یہ آیت کسی بھی تیل پر دم کر کے بالوں میں لگائیں۔ انشاء اللہ بال لمبے ہوجائیں گے۔

گھریلو علاج

*رات کوپانی میں املی ڈال کر بھگودیں اور پھر صبح اس پانی سے اپنے بال دھولیں ۔ بال دھونے کا یہ عمل کم از کم ایک ہفتہ ضرور کریں۔ اس کے ساتھ ناریل یا بادام کے تیل سے سر کی مالش بھی کرتے رہیں ۔ اس عمل سے سر کے بال لمبے ہونگے۔
*گوبھی اور پالک کا سوپ بالوں کو جلد بڑھانے میں بہت مفید ثابت ہوتاہے۔
*آدھا کپ میتھی دانہ کو کوٹ کر ایک کپ پانی یا تیل میں پکا کر رکھیں نہانے سے آدھا گھنٹہ پہلے اسے لگائیں۔
*ریٹھے ، آملے اور سیکا کائی ہم وزن لے کر دھوپ میں ایک دن رکھیں۔ اور پھر پیس لیں ۔ ایک چمچہ کے برابر اس کا آمیزہ پانی میں اُبال لیں اور سر دھولیں ۔ یہ عمل ہفتہ میں دو بار کریں۔

بالوں کی نشوونما میں شہد کا کمال

شہد اور ناریل کے تیل کا استعمال بال بڑھانے کے لیے بے حد مفید ہے۔ چینی خواتین جن کے بال اکثر خوبصورت اور لمبے ہوتے ہیں بالوں پر شہد کا کثرت سے استعمال کرتی ہیں ۔ شہد اور ناریل کے تیل کا مکسچر بطور کنڈشنر استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ ایک چمچ شہد اور دو چمچ ناریل کا تیل ملا کر گیلے بالوں میں کنڈشنر کی طرح جڑوں سے اوپر کی طرف لگائیں ۔ بیس منٹ بعد بال دھولیں ۔ اس سے بال جلدی بڑھیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں