do not waste time 729

اپنے وقت کی قدر کیجئے!

اپنے وقت کی قدر کیجئے!
اپنے گول منتخب کیجئے اور جی جان سے ان کی تکمیل پر لگ جائیے!

اگر آپ ویلے ٹائم میں تھوڑا بہت سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں تو ویل اینڈ گڈ . لیکن اگر آپ …اپنے ضروری کام چھوڑ کے … سارا سارا دن ساری ساری رات … کمرے میں کسی چوہے کی طرح گھس کے موبائل یا لیپ ٹاپ پہ لگے رہتے ہیں تو … تاڈا در فٹے منہ . اپنے وقت کا تعمیری استعمال کریں .وقت سے قیمتی چیز اس دنیا میں کوئی نہیں . وقت کو انویسٹ ایسےکریں جیسے ہندو بنیا ، پیسے کو بزنس میں انویسٹ کرتا ہے۔ ان باکس میں نوجوان آ کے کہتا ہے کہ اس کی عمر بیس سال ہے . اور وہ زندگی میں بلکل ناکام ہے . میں نے پوچھا کیا کرتے ہو . جواب … ویلا … فارغ … میں نے کہا پڑھائی .. کہتا کر رہا ہوں لیکن کوئی خاص کامیابی نہیں ہوئی . میں نے پوچھا … زندگی میں آگے آپ کرنا کیا چاہتے ہیں . آپ کے لونگ ٹرم گولز کیا ہیں . جواب ملا . میں یورپ جانا چاہتا ہوں .میں نے کہا … کم از کم پندرہ بیس لاکھ کا خرچہ ہے اور بنک سٹیٹمنٹ اس کے علاوہ ہے جو پینتیس چالیس لاکھ ہو گی . نوجوان نے جواب دیا کہ کچھ زمین ہے وہ بیچ کے پیسے ارینج کر لیں گے . میں نے کہا … میں امیگریشن ایکسپرٹ نہیں لیکن آپ کو کچھ جنرل ٹپس دے سکتا ہوں . اپنے شہر میں موجود بیسٹ ایجوکیشن کنسلٹنٹس کے نام گوگل کریں . اور مجھے تین کے نام بھیجیں جن کے سب سے اچھے ریویوز ہوں اور ریٹنگز ہوں .اس نے مجھے لسٹ بھیجی . میں نے کہا ..میٹرک میں کیا پرسنٹیج تھی . جواب ملا . اڑتالیس فیصد . میں نے کہا آگے کیا پڑھ رہے ہیں . تو اس نے بتایا انٹر کامرس ، میں نے پوچھا اس میں کتنی پرسنٹیج ہے . جواب ملا . یہی پچاس کے آس پاس . اور ابھی ایک سپلی بھی ہے . میں نے کہا .
اب کل یہ کرنا کہ ان امیگریشن کنسلٹنٹس کو فون کر کے اپنی ساری صورت حال بتانا . عمر اور ایجوکیشن بتانا . اور اس کے بعد ان سے پوچھنا کہ میرے پاس اسٹڈی ویزا کے کیا آپشن ز ہیں . نوجوان نے اگلے دن رپورٹ پیش کی . کہ ہاں جی . میرا فلاں فلاں کورس میں ایڈمشن ہو سکتا ہے . میں نے کہا . اب سب سے پہلے اور کرنے والا اہم کام یہ ہے کہ … وہ جو سپلی والا پیپر ہے اس کی بہت اچھی تیاری کرنا ہے . ذرا اس کی کتاب کھولیں. اس کے ٹیبل آف کا نٹنٹس کی تصویر لے کے مجھے بھیجیں . تصویر ملی . میں نے دیکھا . اور اس سے کہا . یہ صرف آٹھ ٹاپکس ہیں جن کو اچھے سے کوور کرنا کوئی مشکل نہیں ہے . تیاری کریں . اچھا پیپر کرنا ہے . کم از کم ستر نمبر لے کے آنا . آپ کے اس وقت صرف دو گولز ہونے چاہییں. اچھے نمبر سے یہ سپلی والا پیپر پاس کرنا .اور اس کے بعد آئیلس کا ، جتنا بھی ممکن ہو . بہتر سکور لے کے آنا . باقی باتیں سب بعد کی ہیں .اور اب اگر تم مجھے سوشل میڈیا پہ زیادہ ٹائم لگاتے نظر آئے تو یقین کرو میں بہت بے عزت کروں گا .

اگر آپ سوشل میڈیا پہ ٹک ٹوک کے ڈانس دیکھنے میں ، یا فیس بک پہ بچیاں گھیرنے میں وقت ضائع کرتے ہیں اور پھر آپ روتے ہیں کہ کامیابی نہیں ملتی، تو کامیابی واقعی نہیں ملے گی

اگر آپ کی صورت حال بھی ایسی ہی ہے . آپ سارا ٹائم سوشل میڈیا یا دیگر فضولیات میں خرچ کرتے ہیں تو اٹھیں. ٹیبل پہ بیٹھیں. کاپی پین سامنے رکھیں اور اپنے لونگ ٹرم گولز لکھیں . ان کو کیسے اچیو کیا جا سکتا ہے . قابل عمل اسٹریٹجی بنائیں . اور دل جان سے اس اسٹریٹجی پہ عمل پیرا ہو جائیں. سب سے اہم گول ، ہنر یا تعلیم کا حصول ہونا چاہیے اور اس گول کے لئے سب سے زیادہ وقت انویسٹ کریں . اس کے بعد آپ کی صحت اہم ہے . ورزش کریں یا پھر کوئی نہ کوئی فزیکل ایکٹیویٹی کریں . اس کے بعد اگر کوئی گھر کے ضروری کام ہیں تو وہ بھی کر لیں . لیکن اپنی ترجیحات سیٹ کریں . اس کے مطابق وقت کا تعمیری استعمال کریں . آخر میں بتاتا چلوں کہ میری اپنی ترجیحات کیا ہیں. سب سے پہلے …. زیادہ سے زیادہ سٹوڈنٹس آنے چاہییں. لیسنز ہونے چاہییں . سٹوڈنٹس اچھے نمبروں سے پاس ہونے چاہییں اور ہمارا بینک اکاؤنٹ بھرنا چاہیے.اگر سٹوڈنٹس نہیں ہیں توانٹرنیٹ مارکیٹنگ کے نئے طریقے ڈھونڈنے پہ ٹائم لگاتا ہوں . اپنی ویب سائٹ کو بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہوں . اپنے فنانس ز پہ نظر رکھنا ضروری ہے . ان کو کہاں انویسٹ کرنا ہے . وہ ضروری ہے . اس پہ ٹائم لگانا اہم ہے . اس کے بعد کچھ وقت ورزش کے لئے نکالنا ضروری ہے . اور اس کے بعد باقی چیزیں آتی ہیں . پوسٹس میں تب لکھتا ہوں جب میں ٹرین میں ٹریول کر رہا ہوں . جیسا کہ ابھی . یا پھر رات کے وقت جب کوئی کام نہ ہو . بلکل فراغت ہو تب … باقی رستے میں آتے جاتے … سکرولنگ کر لیتا ہوں تھوڑے بہت کمنٹس بھی کر دیتا ہوں . جہاں پہ کام ہو … وہاں تمام چیزیں ایک سائیڈ پہ کر دیتا ہوں کیونکہ کام سب سے اہم ہے .
تحریر
احمد فہیم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں