آپ کے خوبصورت چہرے پر ہزاروں کیڑے پرورش پارہے ہیں، تحقیق 84

آپ کے خوبصورت چہرے پر ہزاروں کیڑے پرورش پارہے ہیں، تحقیق

اگر آپ اپنے چہرے کا بے حد خیال رکھتے ہیں یا اپنے چہرے کی طرف سے لاپرواہ ہیں تو دونوں ہی صورتوں میں آپ کا یہ جاننا لازمی ہے کہ آپ کے چہرے پر سینکڑوں نہیں ہزاروں کیڑے پرورش پارہے ہیں اور آپ کا چہرہ ہزاروں کیڑوں کا گھر ہے تو غلط نہ ہوگا۔

جی ہاں یہ بالکل سچ ہے! ایک بین الاقوامی ریسرچ کے مطابق انسانی چہرہ ہزاروں ننھے منے خردبینی کیڑوں کا گھر ہوتا ہے۔ یہ کیڑے ہر وقت چہرے پر رینگتے رہتے ہیں لیکن نہایت چھوٹی جسامت کے باعث انہیں انسانی آنکھ سے دیکھنا ممکن نہیں بلکہ یہ صرف خردبین ہی سے دیکھے جاسکتے ہیں۔

1842 میں پہلی باراس کیڑے کا پتا لگایا گیا، یہ کان میں جمع میل میں پرورش پارہا تھا۔ اس ننھے کیڑے کے ہاتھ  اور پاؤں بھی ہیں اور یہ مکڑیوں کے نزدیکی رشتے دار ہوتے ہیں تاہم ابھی تک ان کیڑوں سے متعلق یہ بات واضح نہیں تھی کہ یہ انسانی چہرے پر رہتے ہیں یا نہیں۔ لیکن اب سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ دواقسام کے خردبینی جاندار انسانی چہرے پر رہنا پسند کرتے ہیں، دونوں کی ساخت کیڑوں جیسی ہوتی ہے اور ان کے پیر بہت چھوٹے ہوتے ہیں جن کی مدد سے یہ چلتے ہیں جبکہ یہ چہرے کی جلد کے اندر رہتے ہیں۔

pimple
سائنسدانوں کی جانب سے کیے جانے والے دعوے کی اہم بات جس نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچی وہ یہ ہے کہ مرنے کے بعد یہ کیڑے پھوٹ جاتے ہیں جن کی وجہ سے سارے بیکٹریا چہرے کی جلد پر بکھر جاتے ہیں۔ نارتھ کیرولائنا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر میگن تھائمس نے بتایا کہ ان کیڑوں کی غذا انسانی جلد ہوتی ہے، کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ کیڑے انسانی جلد کے مردہ خلیات کھاتے ہیں جبکہ
کچھ کا خیال ہے کہ یہ جلد کے غدود سے نکلنے والے آئل کو پیتے ہیں۔
کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں